کانکنی کی وزارت
کانکنی کی وزارت نے مشن کرم یوگی کے تحت نیشنل لرننگ ویک کے دوران آئی جی او ٹی کرم یوگی پورٹل پر سرکردہ 13 سیکھنے والوں کو 'آدرش کرم یوگی ایوارڈس' سے نوازا
Posted On:
22 OCT 2024 7:19PM by PIB Delhi
مشن کرم یوگی قومی پروگرام سیول سروینٹس کی تربیت کے لیے حکومت کا ایک فلیگ شپ پروگرام ہے، جس کا مقصد سول سروسز کو تغیر سے ہمکنار کرکے ’ضوابط پر مبنی‘ سے ’ذمہ داری پر مبنی‘ طریقہ کار کی جانب لے جانا اور اسے شہریوں پر مرتکز بنانا ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے حال ہی میں 19 اکتوبر کو نیشنل لرننگ ویک ’کرم یوگی سپتاہ‘ کا آغاز کیا تھا جو 19 اکتوبر سے 25 اکتوبر 2024 تک جاری رہے گا۔
نیشنل لرننگ ویک کے تیسرے دن، 13 ملازمین جنہوں نے آئی جی او ٹی کرم یوگی پورٹل پر 100 سے زائد کورس مکمل کر لیے ہیں، کو 21 اکتوبر 2024 کو ئلے اور کانکنی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی اور کوئلہ اور کانکنی کے مرکزی وزیر مملکت جناب ستیش چندر دوبے کے ذریعہ ’’آدرش کرم یوگی ایوارڈس‘‘ سے نوازا گیا۔ اس اعتراف کا مقصد کانکنی کی وزارت کے ملازمین کو مشن کرم یوگی کے تحت زندگی بھر سیکھنے کے عمل کو اپنانے کی ترغیب دینا ہے۔ یہ پہل قدمی اہلیت سازی کے ذریعے شہریوں پر مبنی خدمات کو بڑھانے کے لیے حکومت کے عزم کو تقویت بہم پہنچاتی ہے۔
تمام تر 13 ملازمین کا تعلق کانکنی کی وزارت کے انتظامی کنٹرول کے تحت مندرجہ ذیل تنظیموں سے ہے:
- جیولوجیکل سروے آف انڈیا، منسلک دفاتر (8)
- ہندوستان کاپر لمیٹڈ، پی ایس یو (3)
- انڈین بیورو آف مائنس، ماتحت دفتر (2)
آئی جی او ٹی کرم یوگی پورٹل نے مشن کرم یوگی کے تحت بھارت کے سیول سروینٹس کو تربیتی مواقع فراہم کرانے کے معاملے میں ایک زبردست تبدیلی برپا کی ہے۔ کوئی بھی افسر، خواہ وہ کسی بھی عہدے پر فائز ہو، اب اپنی طبعی طور پر مختص تربیت سے آگے متعدد کورسوں تک کہیں سے بھی اور کسی بھی وقت رسائی حاصل کر سکتا ہے، یہ کورسز ان کی دلچسپی اور کریئر سے متعلق ان کی خواہشات کو مدنظر رکھ کر وضع کیے گئے ہیں ۔ وزارت کے نچلی سطح کے افسران یعنی محترمہ لئیقہ سلطانہ، جو کہ ملٹی ٹاسکنگ اسٹاف ہیں اور جناب منوج کمار مینا، جو ڈرائیو رہیں، نے آئی جی او ٹی پورٹل پر بالترتیب 131 اور 109 کورسز مکمل کیے ہیں۔ یہ اس حقیقت کا ایک ثبوت ہے۔
مشن کرم یوگی پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے، کانکنی کی وزارت نے دسمبر 2023 می ہیں اپنے صد فیصد ملازمین کو آئی جی او ٹی کرم یوگی پورٹل سے جوڑا تھا۔ وزارت نے یکم جنوری 2024 سے اپنے تمام تر ملازمین کے لیے صلاحیت سازی کے پروگرام کو بھی اختیار کیا اور تب سے لے کر اب تک کامیابی کے ساتھ اپنے تین کوارٹرس مکمل کر لیے ہیں۔ ایک چھوٹی وزارت ہونے کے باوجود، کانکنی کی وزارت نے گذشتہ تین سہ ماہیوں میں صد فیصد کورس مکمل کیے ہیں، اور اس وزارت کو صلاحیت سازی کی کمیشن (سی بی سی) کے ذریعہ وزارت/ محکمے/ تنظیموں (ایم ڈی اوز) کے درمیان بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی صف میں شامل کیا گیا ہے۔ کانکنی کی وزارت تحت تمام تر تنظیمیں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ ماہ ستمبر 2024 میں آئی بی ایم سرکردہ ایم ڈی اوز کے درمیان پہلے مقام پر فائز ہے (500 سے 1000 استعمال کنندگان کے زمرے میں ) اور جی ایس آئی سرکردہ ایم ڈی اوز کے درمیان دوسرے مقام پر فائز ہے (1000 سے 10000 استعمال کنندگان کے زمرے میں)۔
****
(ش ح –ا ب ن)
U.No: 1605
(Release ID: 2067170)
Visitor Counter : 28