بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) کی وزارت 2 سے 31 اکتوبر 2024 تک پورے جوش اور جذبے کے ساتھ ‘خصوصی مہم 4.0’ چلا رہی ہے
ایم ایس ایم ای کی وزارت "خصوصی مہم 4.0" کے تحت مقرر کردہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے مکمل طور تیار ہے
Posted On:
18 OCT 2024 8:23PM by PIB Delhi
مائیکرو ا سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) کی وزارت اپنی تنظیموں اور علاقائی دفاتر کے ساتھ 2 سے 31 اکتوبر 2024 تک پورے جوش و جذبے کے ساتھ خصوصی مہم 4.0 چلا رہی ہے۔ 16 سے 30 ستمبر 2024 تک چلائی جانے والی مہم کے ابتدائی مرحلے کے دوران، وزارت نے اپنی منسلک اور فیلڈ تنظیموں کے ساتھ مل کر مخصوص اہداف مقرر کیے ہیں، جن میں صفائی مہم کی جگہوں کی نشاندہی، جگہ کے انتظام اور دفتر کی خوبصورتی کی منصوبہ بندی شامل ہے۔ 2 سے 31 اکتوبر 2024 تک عمل درآمد کے مرحلے میں اسکریپ اور غیر ضروری اشیاء اور زیر التواء حوالہ جات اور ریاستی سطح کے حوالہ جات کی نشاندہی کرنا شامل ہے۔
2 اکتوبر 2024 سے جاری نفاذ کے مرحلے کے ایک حصے کے طور پر ایم ایس ایم ای کی وزارت نے حفظان صحت کو ادارہ جاتی بنانے اور التوا معاملوں کو کم کرنے سے متعلق اہداف کو حاصل کرنے کے لیے مختلف مخصوص اقدامات اور ہدفی سرگرمیاں شروع کی ہیں۔
مہم کے نفاذ کے مرحلے کے دوران (2اکتوبر تا 31؍اکتوبر، 2024)، وزارت شناخت شدہ زیر التوا ریفرنسز کو نمٹانے کے لیے ٹھوس کوششیں کر رہی ہے۔ نتیجتاً، 17 اکتوبر 2024 تک، جو کہ مہم کے مرحلے کا وسط مدت ہے، 86؍فیصد عوامی شکایات، 50؍فیصد پی ایم او حوالہ جات، 52؍فیصد ایم پی کے حوالہ جات کو کامیابی سے نمٹانے سے زیر التواء معاملوں میں کمی آئی ہے۔ اس کے علاوہ جائزہ لی گئی فزیکل فائلوں میں سے 19؍فیصد کو ختم کر دیا گیا ہے اور جائزہ لی گئی 21؍فیصد ای فائلز کو اب تک بند کر دیا گیا ہے اور یہ عمل جاری ہے۔ صفائی مہم کی جانب تکمیل کی شرح 28؍فیصدہے، جبکہ دیگر سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔ اسکریپ ڈسپوزل کے ذریعے اب تک 18,65,156/- روپے کی آمدنی حاصل کی گئی ہے۔
وزارت کی جانب سے ایم ایس ایم ای کی وزارت کے تمام نوڈل افسران اور اس کی تنظیموں کے ساتھ ہائبرڈ موڈ میں باقاعدہ جائزہ میٹنگیں بلائی جاتی ہیں تاکہ انہیں صفائی ستھرائی کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے اور عمل آوری کے مرحلے کے دوران مقرر کردہ اہداف کو بروقت پورا کرنے کی ترغیب دی جا سکے۔
‘خصوصی مہم 4.0 ’کےحصہ کے طور پر مہم کو کامیاب بنانے کے لیے وزارت کی طرف سے اٹھائے گئے اہم اقدامات درج ذیل ہیں:-
- اختراعی اور ٹیکنالوجی کو اپنانے کے اقدامات: ‘خصوصی مشن 4.0’ کے تحت تکنیکی ترقی کے حصے کے طور پر وزارت نے اب تک درج ذیل اختراعی اقدامات کیے ہیں:
اے:2 اکتوبر 2024 کو وزارت اس کی تنظیموں اور علاقائی دفاتر کے تمام ملازمین کے لیے ایک آن لائن ’سوچھتا عہد‘ کا اہتمام کیا گیا۔ اسی دن تقریباً 3600 افسران/ملازمین نے‘سوچھتا کاعہد’ کیا۔ اب تک 31498 کاروباری افراد، افسران/ملازمین، تنظیموں وغیرہ نے ‘خصوصی مہم 4.0’ کے تحت ‘سوچھتا کاعہد’ لیا ہے، جس کی سہولت وزارت کی ویب سائٹ پر فراہم کی گئی ہے۔
صفائی کےعہدکا سرٹیفکیٹ
بی:ڈی اے آر پی جی ٹیم کی مدد سے اور سسٹم جنریٹڈ ایگریگیشن کے ساتھ آن لائن موڈ کے ذریعے ڈی اے آر پی جی کے ایس سی ڈی پی ایم پورٹل کا ایک ایم ایس ایم ای ورژن بنایا گیا ہے تاکہ تمام فیلڈ دفاتر کے ذریعے ڈیٹا اکٹھا/ اپ ڈیٹ کیا جا سکے۔ یہ بروقت اپ ڈیٹس، دیگر تنظیموں کے ساتھ بہترین طریقوں کا اشتراک اور تنظیموں/علاقائی دفتر کے لحاظ سے منظرنامے فراہم کرنے کے قابل بناتا ہے۔
سی:خصوصی مہم 4.0 کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے وزارت کے ویب پیج پر ایک خصوصی ایونٹ کا آئیکن بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مہم کے تحت علاقائی دفاتر/تنظیموں کی طرف سے منعقد کی جانے والی سرگرمیوں/پروگراموں کی تفصیلات اور تصاویر اپ لوڈ کرنے کے لیے ایک ڈیش بورڈ بھی بنایا گیا ہے۔
ایونٹ کو اپ لوڈ کرنے کے لیے ایم ایس ایم ای ڈیش بورڈ ایونٹ کو اپ لوڈ کرنے کے لیے ایم ایس ایم ای ڈیش بورڈ
II) شجرکاری مہم اور صفائی مہم:
اے: یکم اکتوبر 2024 کو ڈی ایف او، اوکھلا میں عزت مآب وزیر (ایم ایس ایم ای) اور عزت مآب وزیر مملکت(ایم ایس ایم ای) کی قیادت میں وزارت کی جانب سے ‘ ایک پیر ماں کے نام’ مہم کے تحت شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا:
یکم اکتوبر 2024 کو ڈی ایف او، اوکھلا میں شجرکاری مہم
بی:یکم اکتوبر 2024 کو ڈی ایف او اوکھلا، نئی دہلی میں عزت مآب ایم ایس ایم ای وزیر کی قیادت میں سوچھتا ہی سیوا کے موضوع پر ایک صفائی مہم چلائی گئی۔
ڈی ایف او۔ ایم ایس ایم ای اوکھلا، نئی دہلی میں صفائی مہم
سی: پنجاب کے جالندھر میں واقع سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف ہینڈ ٹولز میں شجرکاری مہم بھی چلائی گئی۔
ایم ایس ایم ای کی وزارت کے سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف ہینڈ ٹولز، جالندھر (پنجاب) میں شجرکاری مہم
ڈی:10 اکتوبر 2024 کو مہاتما گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف رورل انڈسٹریلائزیشن ( ایم جی آئی آر آئی) میں ایم ایس ایم ای کی وزارت نے اپنے احاطے میں صفائی مہم چلائی:
پہلے بعد میں
مہاراشٹر کے وردھا میں ایم جی آئی آر آئی کیمپس کی چھت پر صفائی مہم
(III) بیداری پہل:
اے:ادیوگ بھون اور علاقائی دفاتر میں بینرز اور اسٹینڈز آویزاں کیے گئے تاکہ ملازمین اور اسٹیک ہولڈرز میں‘خصوصی مہم 4.0’ کے بارے میں بیداری پیدا کی جا سکے۔
بی:سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا فعال استعمال: ‘خصوصی مہم 4.0’ میں ملازمین کی وسیع تر بیداری اور شرکت کے لیے مہم کے بارے میں معلومات کو مناسب سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے پھیلایا جا رہا ہے۔
(IV) نگرانی اور جائزہ:
خصوصی مشن 4.0 کے تحت وزارت کے مختلف ڈویژنوں اور اس سے منسلک/ ماتحت دفاتر کی کارکردگی کی نگرانی اور معائنہ کے لیے ایک معائنہ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔ کمیٹی وزارت کے حصوں کا باقاعدگی سے معائنہ کرتی ہے اور انہیں صفائی کی ضرورت اور دفتر میں زیر التوا مقدمات کو کم کرنے کے بارے میں آگاہ کرتی ہے۔
ایم ایس ایم ای کی وزارت کی معائنہ کمیٹی 07.10.24 کو سیکشنز کا دورہ کرتے ہوئے
بی: خصوصی مہم 4.0کے پہلے پندرہ دن کے دوران دفاتر میں کام کرنے کے مجموعی ماحول پر خصوصی توجہ دی گئی اور پی ایم او/ ایم پی کے حوالہ جات، فائلوں کا جائزہ/چھانٹنے، جائزہ لینے اور ای- بند کرنے کے سلسلے میں زیر التوا معامولں کو نمٹانے کی کوشش کی گئی۔ ای فائلوں پر بھی توجہ دی گئی۔ اس معاملے میں تمام معاون عملے اور علاقائی تنظیموں نے ان کاموں میں قابل قدر تعاون کیا۔
ایم ایس ایم ای کی وزارت اپنی متعلقہ اور علاقائی تنظیموں کے ساتھ مل کر‘خصوصی مشن 4.0’کے تحت مقرر کردہ اہداف کو حاصل کرنے کے اپنے عزم کے مطابق کام کر رہی ہے۔
************
ش ح۔م ع
U.No:1584
(Release ID: 2067145)
Visitor Counter : 32