حکومت ہند کے سائنٹفک امور کے مشیر خاص کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

پائیدار روزی روٹی کے نظام کی خاطر سائنس اور ٹیکنالوجی کے مشن کے لیے ذہن سازی کا اجلاس اور نوڈل افسران کی پہلی میٹنگ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 22 OCT 2024 6:29PM by PIB Delhi

پرنسپل سائنٹفک ایڈوائزر (پی ایس اے) کے دفتر نے آج (22 اکتوبر، 2024) نئی دلی کے وگیان بھون انیکسی میں سائنس اور ٹیکنالوجی پر  پائیدار روزی روٹی کی خاطر مشن کے لیے نوڈل افسروں کی ذہن سازی کا اجلاس اور پہلی میٹنگ بلائی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001G06J.jpg

اس میٹنگ کی صدارت ڈاکٹر (محترمہ) پرویندر مینی، سائنٹیفک سکریٹری، او/او پی ایس اے نے کی۔  محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی، دیہی ترقی کی وزارت، سماجی انصاف اور اختیارات کی وزارت، انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ، محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود، وزارت مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز، کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ، ڈیپارٹمنٹ آف بائیو ٹیکنالوجی، وزارت ارتھ سائنسز، وزارت الیکٹرانکس اور اطلاعات ٹیکنالوجی، ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت اور صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے اہم نوڈل افسران نے اس اجلاس میں شرکت کی۔

اس مشن کا مقصد معاش کو بڑھانے اور کمیونٹیز میں پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے سائنسی ترقی اور تکنیکی اختراعات سے فائدہ اٹھانا ہے۔ ڈی ایس ٹی کے ذریعے نافذ کیے جانے والے اس مشن کی سفارش 19 جنوری 2023 کو وزیر اعظم کی سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراعی مشاورتی کونسل (پی ایم –ایس ٹی آئی اے سی) ​​کی 22ویں میٹنگ کے دوران کی گئی تھی، تاکہ معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کی فراہمی کے طریقہ کار کو مضبوط کیا جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0020P1W.jpg

اپنے ابتدائی خطاب میں، ڈاکٹر مینی نے تمام شعبوں میں تعاون کی ضرورت پر روشنی ڈالی، جو مشن میں ایس ٹی آئی کی مداخلتوں کے آخری میل تک رابطے کو یقینی بنانے کے لیے توسیع پذیر اور جامع معاش کے ماڈلز بنانے کے لیے موجودہ پروگراموں کو یکجا کرتی ہے۔ آج کی میٹنگ کا اہم مقصد پروگرام کے مختلف اجزاء میں ہر وزارت/محکمہ کے کردار اور ذمہ داریوں کی وضاحت کرنا اور عمل درآمد کے لیے مخصوص جگہوں کے انتخاب کے لیے حکمت عملی وضع کرنا شامل تھا۔

ڈاکٹر سنگیتا اگروال، سائنسدان-ایف، او/او پی ایس اے نے مشن کے مقاصد، پروگرام کے کامیاب نفاذ کے لیے ہر شریک وزارت/محکمہ کے قطعی کردار کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور مشن کے پائلٹ آغاز کی خاطر جگہوں کے انتخاب کے لیے حکمت عملی بھی پیش کی۔۔ اس کے بعد ڈاکٹر انیتا اگروال، ڈی ایس ٹی نے ایس ای ای ڈی  ڈویژن کے پروگراموں اور آئی آئی ٹی  دلی کی طرف سے اُنّت بھارت ابھیان پر پریزنٹیشن پیش کی۔

پریزنٹیشنز کے بعد، صدر جلسہ نے ہر وزارت/محکمہ کے نوڈل افسران سے اپنے خیالات پیش کرنے کو کہا۔ ہر وزارت/محکمہ نے ان کی طرف سے ضلع اور گاؤں کی سطح پر اپنی فلیگ شپ اسکیموں کو نافذ کرنے میں کی جانے والی کوششوں کو واضح طور پر سامنے رکھا۔ انہوں نے اس بارے میں اپنے خیالات پیش کیے کہ یہ اسکیمیں کیسے مل سکتی ہیں اور کس طرح قومی مشن میں اپنا حصہ دے سکتی ہیں۔

اجلاس کا اختتام پر تمام نوڈل افسران نے جاری اسکیموں/پروگراموں اور ان کے جغرافیائی پھیلاؤ کے بارے میں معلومات فراہم کرنے سے اتفاق کیا۔ یہ نظریات مشن کے پائلٹ پیمانے پر عمل درآمد کے لیے جگہوں کی شناخت اور انتخاب میں مدد کریں گے۔

*****

ش ح ۔ م  د   ۔  م  ص

 (U:1597  )


(ریلیز آئی ڈی: 2067135) وزیٹر کاؤنٹر : 73
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी