وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

نیلامی برائے فروخت(دوباری جاری) (i) ‘6.79 فیصدجی ایس 2003 ’(ii) ‘7.46فیصد 2073’ کا اعلان

Posted On: 22 OCT 2024 11:39AM by PIB Delhi

حکومت ہندوستان نے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعہ 22,000 (بائیس ہزار)کروڑ روپے (فیس ویلیو) کی نوٹیفائیڈ  رقم کے لیے‘‘6.79 فیصد گورنمنٹ سیکیورٹیز 2034’’ اور قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعہ 10,000 (دس ہزار)کروڑ روپے (فیس ویلیو) رقم کے لیے‘‘7.46فیصد گورنمنٹ سیکیورٹیز 2073’’ فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت ہند کے پاس 2,000  (دو ہزار)کروڑ روپے کی حد تک مذکورہ سیکیورٹیز میں سے ہر ایک کی اضافی رکنیت برقرار رکھنے کا اختیار ہوگا۔ یہ نیلامی 25 اکتوبر 2024 ( بروزجمعہ) کو ریزرو بینک آف انڈیا، ممبئی آفس، فورٹ، ممبئی کے ذریعہ کی جائے گی۔

سرکاری سیکیورٹیز کی نیلامی میں غیر مسابقتی بولی کی سہولت کی اسکیم کے مطابق سیکیورٹیز کی فروخت کی  نوٹیفائیڈ رقم کا 5 فیصد تک کی رقم اہل افراد اور اداروں کو الاٹ کی جائے گی۔

نیلامی کے لیے مسابقتی اور غیر مسابقتی دونوں بولیاں 25 اکتوبر 2024 کو ریزرو بینک آف انڈیا کور بینکنگ سلوشن (ای-کُبیر) سسٹم پر الیکٹرانک شکل میں جمع کی جانی چاہئیں۔

غیر مسابقتی بولیاںصبح 10:30 سے ​​11:00 بجے کے درمیان جمع کی جانی چاہئیں اور مسابقتی بولیاں صبح 10:30 سے ​​11:30 بجے کے درمیان جمع کرائی جانی چاہئیں۔

نیلامی کے نتائج کا اعلان 25 اکتوبر 2024 ( بروزجمعہ) کو کیا جائے گا اور کامیاب بولی دہندگان کو ادائیگی 28 اکتوبر 2024 (بروزپیر) کو کی جائے گی۔

یہ سیکیورٹیز ریزرو بینک آف انڈیا نے اپنے سرکلر میں وقتاً فوقتاً ترمیم مورخہ  24 جولائی 2018 کے نمبرآر بی آئی25 2018-19/کے ذریعے جاری کردہ‘‘سنٹرل گورنمنٹ کی  سیکیورٹیز میں جب جاری کردہ لین دین کے مطابق ’’ کے رہنما خطوط ‘‘جب جاری کیا گیا’’ ٹریڈنگ کے لیے اہل ہوں گے۔

*************

(ش ح ۔ظ ا ۔ج ا(

U.No 1573


(Release ID: 2066971) Visitor Counter : 39