عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے وزیر اعظم کے دفتر، ساؤتھ بلاک میں سوچھتا ہی سیوا مہم 4.0 کی قیادت کی
صفائی صرف ایک بار کی کوشش نہیں ہے بلکہ ایک مسلسل عمل ہے، جس میں اجتماعی شرکت کی ضرورت ہے:وزیر
Posted On:
21 OCT 2024 8:36PM by PIB Delhi
ڈاکٹر جتیندر سنگھ، مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے سائنس اور ٹیکنالوجی، وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارضیاتی سائنسز و ٹیکنالوجی ، وزیراعظم کے دفتر میں محکمہ ایٹمی توانائی، خلا سے متعلق محکمے، عملے،عوامی شکایات اور پنشنس کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) نے کہاکہ‘‘صفائی صرف ایک بار کی کوشش نہیں ہے بلکہ ایک مسلسل عمل ہے جس میں اجتماعی شرکت کی ضرورت ہے’’۔
وزیر موصوف نے آج وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) ساؤتھ بلاک میں وزیراعظم کے پرنسپل سکریٹری جناب پی کے مشرا، وزیر اعظم کے مشیروں امت کھرے اور ترون کپور ودیگر سیئنر افسران کے ہمراہ ‘سوچھتا ہی سیوا مہم 4.0 ’کی قیادت کرتے ہوئے یہ بیان دیا۔ وزیر موصوف نے اس بات پر زور دیا کہ یہ مہم وزیر اعظم نریندر مودی کے کلین انڈیا کے وژن کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے اور سوچھ بھارت مشن کے لیے حکومت کے عزم کااعادہ کرتی ہے۔
یہ جائزہ سرکاری دفاتر اور عوامی مقامات پر چلائی جارہی قومی مہم کا ایک وسیع تر کا حصہ ہےتاکہ صفائی کو ایک طرز زندگی کے طور پر تقویت دی جاسکے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مزید کہا کہ سوچھتا ہی سیوا صرف ایک مہم نہیں ہے بلکہ ایک ملک گیر تحریک ہے جوبھارت کے لوگوں کے اجتماعی ارادے اور عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ مہاتما گاندھی کے سب کے لیے صفائی اور وقار کے وژن کے ساتھ گہری مطابقت رکھتی ہے۔یہ مہم جسمانی صفائی سے بالاتر ہے بلکہ یہ ہمارے ارد گرد کے بارے میں ایک ذمہ دار ذہنیت کو فروغ دیتی ہے اور ایک صحت مند، زیادہ پائیدار مستقبل میں تعاون دیتی ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جیسا کہ ہم آگے بڑھتے ہیں، یہ ہمارا مشترکہ فرض ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ یہ کوششیں ایک بار کا عمل بن کر نہ رہ جائیں بلکہ ہماری مسلسل عادت بن جائیں ۔ہر فرد، دفتر اور کمیونٹی کو صفائی کے ذریعے قوم کی تعمیر کے اس مشن میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
آج کے جائزہ کے دوران، وزیر موصوف نے وزیراعظم کے دفتر کے عملے کو صفائی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کی ترغیب دی، اس بات کو تقویت دیتے ہوئے کہ سرکاری دفاتر کو ملک گیر سوچھ بھارت مہم میں رول ماڈل کے طور پر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے مہم کو قومی تحریک بنانے میں ان کے کردار پر زور دیتے ہوئے مختلف وزارتوں اور محکموں کے عزم کی بھی تعریف کی۔
2 اکتوبر 2024 کو شروع کی گئی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے صفائی کے بارے میں مہاتما گاندھی کے وژن کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اس دن، وزیرموصوف نے صفائی کی کوششوں میں فعال طور پر حصہ لے کر شہریوں اور اہلکاروں کو متاثر کرتے ہوئے ایک بڑی صفائی مہم کی قیادت کی۔ مہم کے دوران ا نہوں نے رضاکاروں اور سرکاری عملے کے ساتھ بات چیت کی، ان پر زور دیا کہ وہ اپنے اردگرد کے بارے میں ذمہ داری کا احساس پیدا کریں اور ایک پائیدار، صاف ستھرے مستقبل میں اپنا تعاون دیں۔
سوچھتا ہی سیوا مہم 4.0 ایک وسیع تر پہل کا حصہ ہے، جس میں بھارت کو ایک صاف ستھرا اور صحت مند ملک بنانے کے وزیر اعظم مودی کے کال پر زور دیا گیا ہے۔ متعدد سرکاری اداروں اور وزارتوں کے فعال طور پر حصہ لینے کے ساتھ، اس مہم نے ہر شہری میں صفائی کی عادت ڈالنے اور ماحولیاتی طور پر پائیدار مستقبل کے لیے کام کرنے کی کوششوں کو مزید تقویت بخشی ہے۔
ڈی اے آر پی جی کے سکریٹری وی سری نواس نے بتایا کہ سوچھتا ہی سیوا مہم 4.0 نے نمایاں پیش رفت حاصل کی ہے، جس میں 63.48 لاکھ مربع فٹ جگہ خالی ہوئی ہے اور 53.6 کروڑ روپے کباڑ کو ٹھکانے لگانے سے حاصل ہوئے ہیں۔ مذکورہ جاری کوششوں کا مقصد سرکاری اداروں میں ماحولیاتی طور پر پائیدار طریقوں کو فروغ دینا ہے، جو کہ ایک صاف اور صحت مندبھارت کی طرف ملک گیر مہم کو تقویت بخشتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ش ب۔ ج ا
(U:1569)
(Release ID: 2066953)
Visitor Counter : 31