وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آئی این ایس سوورن دارالسلام پہنچا

Posted On: 21 OCT 2024 4:00PM by PIB Delhi

آئی این ایس سوورن نے 19 سے 21 اکتوبر 24 تک تنزانیہ کے دارالسلام میں خلیج عدن میں اپنی جاری انسداد قزاقی تعیناتی کے دوران آپریشنل ٹرن اراؤنڈ کے لیے پورٹ کال انجام دی۔

کمانڈنگ آفیسرسی ڈی آرللت یادو،نے تنزانیہ پیپلز ڈیفنس فورس(ٹی ڈی پی ایف) بحری فوج کے کمانڈر ریئر ایڈمرل اے آر حسن اور تنزانیہ میں بھارت کے سفیر (ایچ سی آئی) جناب بشوادیپ ڈے سے ملاقات کی۔

دورے کے دوران، دونوں بحری افواج کی کارروائی انجام دینے والی ٹیموں نے  پیشہ ورانہ نوعیت کی بات چیت کی، جس میں بیڑے پر چھاپہ ماری کی کارروائی کرکے غیر قانونی اشیاء کوضبط کرنا، نقصان پر قابو پانا اور آگ  بجھانے کی مشقوں سمیت  کھیلوں سے متعلق سرگرمیا شامل تھیں۔

جہاز نے انفنٹری ویپن ٹریننگ سمیلیٹر بھی ٹی پی ڈی ایف کے حوالےکیا۔

آئی این ایس سوورنا نےٹی پی ڈی ایف عہدیداروں کے لئےایچ سی آئی کے ساتھ جہاز پر ایک باہمی بات چیت کی مشترکہ میزبانی کی۔ میجر جنرل آئی ایم مہونا، چیف آف آپریشنز اینڈ ٹریننگ، ٹی ڈی پی ایف ریئر ایڈمرل اے آر حسن کے ہمراہ مہمان خصوصی تھے۔

جہاز نے بعد میں ٹی پی ڈی ایف بحریہ  کے ساتھ مشترکہ ای ای زیڈ نگرانی کا عمل انجام دیا۔

اس دورے کا مقصد حکومت ہند کے ساگروژن کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان فوجی اور سفارتی تعلقات میں اضافہ کرنا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-10-22at9.03.30AMYWBU.jpeg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-10-22at9.03.31AML11U.jpeg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-10-22at9.03.31AM(1)4QGL.jpeg

******

ش ح۔ ش ب۔ ج  ا

 (U:1566)


(Release ID: 2066948) Visitor Counter : 16


Read this release in: English , Hindi