ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
سی اے کیو ایم ذیلی کمیٹی نے ’ازحد خراب ‘ فضائی کوالٹی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے 22.10.2024 کو این سی آر علاقے میں صبح 8 بجے سے مرحلہ- II جی آر پی ایکشن پلان نافذ کیا
سی اے کیو ایم نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جی آر اے پی کے مرحلہ-I کے ساتھ مرحلہ - II کے سٹیزن چارٹر میں درج مخصوص اقدامات پر عمل کریں
سی پی سی بی بلیٹن کے مطابق دہلی نے ’ازحد خراب‘ زمرے میں 310 کا یومیہ اوسط اے کیو آئی ریکارڈ کیا
آئی ایم ڈی/آئی آئی ٹی ایم کے ذریعہ فراہم کردہ ہوا کے معیار کی پیشن گوئی کے مطابق، ناموافق موسمیاتی اور موسمی حالات کی وجہ سے آنے والے دنوں میں دہلی کی ہوا کا مجموعی معیار 'ازحد خراب' زمرے میں رہنے کا امکان ہے
جی آر اے پی کے تحت اقدامات کو نافذ کرنے کے لئے این سی آر ریاستوں کے آلودگی کنٹرول بورڈ اور ڈی پی سی سی سمیت ذمہ دار ایجنسیوں نے جی آر اے پی کے مرحلہ-I کے تحت کارروائیوں کے علاوہ جی آر اے پی کے مرحلہ-II کے تحت کارروائیوں کے کامیاب اور سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کیے
Posted On:
21 OCT 2024 6:54PM by PIB Delhi
سینٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے ذریعہ دستیاب کرائے گئے یومیہ اے کیو آئی بلیٹن کے مطابق، دہلی میں آج کی تاریخ میں اوسط یومیہ ہوائی کوالٹی عدد اشاریہ (اے کیو آئی) 310 یعنی ’ازحد ناقص‘ زمرے میں درج کیا گیا۔ آئی ایم ڈی/آئی آئی ٹی ایم کے ذریعہ فراہم کردہ موسم/موسمی حالات اور ہوا کی کوالٹی کے لیے فعال ماڈل اور پیشنگوئیوں کے مطابق، ناموافق موسمی حالات اور آب و ہوا کی وجہ سے آئندہ دنوں میں دہلی کا یومیہ اوسط اے کیو آئی ’ازحد خراب‘ زمرے (دہلی اے کیو آئی -301-400) میں رہنے کا امکان ہے۔ اسی لحاظ سے ، این سی آر اور آس پاس کے علاقوں میں ہوا کی کوالٹی کی انتظام کاری سے متعلق کمیشن (سی اے کیو ایم) کے مرحلہ وار ردعمل ایکشن پلان (جی آر اے پی) کو نافذ کرنے کے لیے ذیلی کمیٹی نے آج دہلی-این سی آر کے ہوا کی کوالٹی کے منظر نامے کا جائزہ لینے کے لیے میٹنگ کا اہتمام کیا۔
علاقے میں ہوا کی کوالٹی کے منظر نامے کے ساتھ ساتھ موسم/ موسمی حالات اور آئی ایم ڈی/ آئی آئی ٹی ایم کے ذریعہ فراہم کردہ ہوا کی کوالٹی سے متعلق پیشنگوئیوں کا جامع طریقے سے جائز لیتے ہوئے، یہ کہا گیا ہے کہ آئی ایم ڈی/ آئی آئی ٹی ایم کے ذریعہ فراہم کیے گئے فعال ماڈل اور موسم/موسمی پیشنگوئی کے مطابق آئندہ دنوں میں دہلی میں اے کیو آئی کی موجودہ سطح ’ازحد خراب‘ زمرے میں رہنے کا امکان ہے۔
لہٰذا، ہوا کی کوالٹی کو مزید ابتر ہونے سے بچانے کی کوشش کے تحت، جی آر اے پی کے نفاذ سے متعلق ذیلی کمیٹی نے مکمل این سی آر علاقے میں نظرثانی شدہ جی آر اے پی کے مرحلہ- II کے مطابق 11 نکات پر مشتمل ایکشن پلان نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نظرثانی شدہ جی آر اے پی-’ازحد خراب‘ ہوا کی کوالٹی (دہلی اے کیو آئی-301-400) کے مرحلہ – II کے تحت تجویز کردہ تمام تر اقدامات کو، پہلے سے نافذ شدہ جی آر اے پی کے مرحلہ – I کے اقدامات کے ساتھ، 22.10.2024 کو صبح 8 بجے این سی آر میں تمام تر متعلقہ ایجنسیوں کے ذریعہ فوری طور پر نافذ کیا جائےگا۔ علاوہ ازیں، این سی آر ریاستوں کے آلودگی کنٹرول بورڈس (پی سی بیز) اور ڈی پی سی سی سمیت جی آر اے پی کے تحت اقدامات کو نافذ کرنے کے لیے ذمہ دار ایجنسیوں کو اس مدت کے دوران جی آر اے پی کے مرحلہ-I کے تحت کارروائی کے علاوہ جی آر اے پی کے مرحلہ-II کے تحت کارروائی کے کامیاب اور سختی سے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیےکہا گیا ہے۔
ذیلی کمیٹی نے شہریوں سے یہ اپیل بھی کی ہے کہ وہ جی آر اے پی کے مرحلہ- I کے ساتھ ساتھ مرحلہ- II کے سٹیزن چارٹر میں فہرست بند مندرجہ ذیل مخصوص اقدامات پر عمل کریں اور علاقے میں ہوا کی کوالٹی کو برقرار رکھنے اور بہتر بنانے کے مقصد سے جی آر اے پی اقدامات کے مؤثر نفاذ میں تعاون فراہم کریں، جو مندرجہ ذیل ہیں:
- لوگ پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں اور ذاتی گاڑیوں کا استعمال کم سے کم کریں۔
- تکنالوجی کا استعمال کریں، کم بھیڑ والا راستہ اختیار کریں چاہے تھوڑا سا لمبا ہو۔
- اپنی گاڑیوں میں تجویز کردہ وقفوں پر ایئر فلٹرز کو باقاعدگی سے تبدیل کریں۔
- اکتوبر سے جنوری کے مہینوں میں دھول پیدا کرنے والی تعمیراتی سرگرمیوں سے پرہیز کریں۔
- ٹھوس فضلہ اور بائیو ماس کو کھلے عام جلانے سے گریز کریں۔
اس کے علاوہ، جی آر اے پی کے مرحلے-II کے مطابق ایک 11 نکاتی ایکشن پلان، پہلے سے نافذ شدہ جی آر اے پی کی تمام تر مرحلہ -I کی کارروائیوں کے علاوہ، پورے این سی آر میں فوری طور پر نافذ ہوتا ہے۔ اس 11 نکاتی ایکشن پلان میں این سی آر ریاستوں کے آلودگی کنٹرول بورڈز اور ڈی پی سی سی سمیت مختلف ایجنسیوں کے ذریعہ لاگو / یقینی بنانے کے اقدامات شامل ہیں۔ یہ اقدامات ہیں:
1. روزانہ کی بنیاد پر شناخت شدہ سڑکوں پر مکینیکل/ویکیوم سویپنگ اور پانی کا چھڑکاؤ کریں۔
2. سڑکوں پر دھول دبانے والے (کم از کم ہر متبادل دن، نان پیک آورز کے دوران) کے استعمال کے ساتھ پانی کے چھڑکاؤ کو یقینی بنائیں خاص طور پر ہاٹ اسپاٹ، بھاری ٹریفک کوریڈورز، کمزور علاقوں اور مخصوص جگہوں پر جمع ہونے والی دھول کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے۔
3. سی اینڈ ڈی سائٹس پر ڈسٹ کنٹرول کے اقدامات کو سختی سے نافذ کرنے کے لیے معائنہ کو تیز کریں۔
4. این سی آر میں تمام شناخت شدہ ہاٹ سپاٹ میں فضائی آلودگی میں کمی کے لیے توجہ مرکوز اور ہدفی کارروائی کو یقینی بنائیں۔ ایسے ہر ایک ہاٹ سپاٹ میں ہوا کے منفی معیار میں حصہ ڈالنے والے اہم شعبے (سیکٹرز) کے لیے علاجی اقدامات کو تیز کریں۔
5. متبادل بجلی پیدا کرنے والے سیٹس/ آلات (ڈی جی سیٹ وغیرہ) کے استعمال کی حوصلہ شکنی کے لیے بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔
6. ہدایت نمبر 76 مورخہ 29.09.2023 کے مطابق این سی آر کے تمام شعبوں بشمول صنعتی، تجارتی، رہائشی اور دفاتر وغیرہ میں ڈی جی سیٹ کے ریگولیٹڈ آپریشنز کے شیڈول کو سختی سے نافذ کریں۔
ڈی جی سیٹ کی صلاحیت کی حد
|
اخراج پر قابو پانے کے لیے اپنایا جانے والا نظام
|
استعمال سے متعلق ضوابط
|
ایل پی جی / قدرتی گیس / بائیو گیس / پروپین / بیوٹین پر چلنے والی تمام صلاحیتوں کے پاور جنریٹنگ سیٹ
|
کوئی نہیں
|
کوئی پابندی نہیں
|
ایم او ای ایف سی سی نوٹیفکیشن نمبر جی ایس آر 804 (ای) مورخہ 03.11.2022 کے مطابق معیارات کے مطابق 800 کے ڈبلیو (1000 کے وی اے) صلاحیت تک بجلی پیدا کرنے والے سیٹ
|
کوئی نہیں
|
کوئی پابندی نہیں
|
پرانے تصریحات / معیارات کے لیے ڈی جی سیٹس
|
800 کے ڈبلیو (1000 کے وی اے) اور اس سے زیادہ
|
اخراج پر قابو پانے کا کوئی بھی نظام/ طریقہ کار، تاہم ہدایت نمبر 76 میں اخراج کے مقررہ معیارات کی تعمیل سے مشروط
|
کوئی حد نہیں
|
62 کے ڈبلیو (73 کے وی اے)سے 800 کے ڈبلیو (1000 کے وی اے) کم
|
دوہری ایندھن موڈ
یا
تصدیق شدہ ایجنسیوں کے ذریعے ریٹرو فٹ شدہ ای سی ڈیز
|
کوئی پابندی نہیں
|
19 کے ڈبلیو (23 کے وی اے)
سے کم تک
62 کے ڈبلیو (73 کے وی اے)
|
دوہرا ایندھن موڈ
|
کوئی پابندی نہیں
نوٹ: گیس کے بنیادی ڈھانچے اور سپلائی کی عدم دستیابی کی وجہ سے ڈی جی سیٹس دوہری ایندھن کے موڈ میں کام نہیں کررہے ہیں، صرف تجویز کردہ ہنگامی خدمات کے لیے اجازت دی جائے گی۔ *
|
19 کے ڈبلیو سے نیچے پورٹیبل ڈی جی سیٹ (23 کے وی اے)
|
فی الحال ڈی جی سیٹوں کی اس زمرہ/ صلاحیت کی حد میں اخراج کو کنٹرول کرنے کا کوئی خاص ذریعہ دستیاب نہیں ہے۔
|
عام طور پر اس کی اجازت نہیں ہے۔
صرف تجویز کردہ ہنگامی خدمات کے لیے اجازت ہے۔ *
|
* ایمرجنسی خدمات:
(i) صرف آپریٹنگ ایلیویٹرز / ایسکلیٹرز / مسافروں کے لیے
(ii) طبی خدمات (ہسپتال / نرسنگ ہوم / صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات)۔
(iii) ریلوے خدمات / ریلوے اسٹیشن۔
(iv) میٹرو ریل کارپوریشن اور ایم آر ٹی ایس خدمات۔
(v) ہوائی اڈے اور بین ریاستی بس ٹرمینلز۔
(vi) سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس۔
(vii) واٹر پمپنگ اسٹیشن۔
(viii) قومی سلامتی، دفاع اور قومی اہمیت کے منصوبے۔
(ix) ٹیلی کمیونیکیشن اور آئی ٹی/ڈیٹا سروسز۔
7. ٹریفک کی نقل و حرکت کو سنکرونائز کریں اور ٹریفک کی ہموار روانی کے لیے چوراہوں/ٹریفک کنجشن پوائنٹس پر مناسب اہلکار تعینات کریں۔
8. لوگوں کو فضائی آلودگی کی سطح کے بارے میں مشورہ دینے کے لیے اخبارات/ٹی وی/ریڈیو میں الرٹ اور آلودگی پھیلانے والی سرگرمیوں کو کم کرنے کے لیے کیا کریں اور نہ کریں۔
9. پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کی حوصلہ شکنی کے لیے پارکنگ فیس میں اضافہ کریں۔
10. اضافی بیڑے کو شامل کرکے اور سروس کی فریکوئنسی میں اضافہ کرکے سی این جی /الیکٹرک بس اور میٹرو خدمات کو بڑھانا۔
11. ریذیڈنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشنز لازمی طور پر سکیورٹی عملے کو الیکٹرک ہیٹر فراہم کریں تاکہ سردیوں کے دوران کھلے بائیو ماس اور ایم ایس ڈبلیو جلنے سے بچ سکیں۔
کمیشن صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے اور آئندہ دنوں میں باقاعدہ طور پر ہوائی کوالٹی کے منظرنامے کا جائزہ لے گا۔ جی آر اے پی کا تفصیلی نظرثانی شدہ شیڈیول کمیشن کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہے اور اسے https://caqm.nic.in پر جاکر ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No: 1549
(Release ID: 2066854)
Visitor Counter : 33