پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھوٹان کے وزیر اعظم شیرنگ ٹوبگے اور ان کے وفد کو بھارت کی طرف سے آلودگی سے پاک ہائیڈروجن فیول سیل سے چلنے والی بس کی نمائش


بھارت نے بھوٹان کی قیادت میں آلودگی سے پاک ہائیڈروجن نقل و حمل کے شعبے میں ترقی کا مظاہرہ کیا

Posted On: 21 OCT 2024 6:51PM by PIB Delhi

پائیدار نقل و حمل کے حل کو فروغ دینے کی طرف ایک اہم قدم کے طور پر، پٹرولیم اور قدرتی گیس محکمے کے وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے بھوٹان کے وزیر اعظم، جناب شیرنگ توبگے اور ان کے وفد کےسامنے انڈین آئل کی ہائیڈروجن ایندھن سے چلنے والی بس کا مظاہرہ کرکے آلودگی سے پاک ہائیڈروجن موبلٹی میں ہندوستان کی پیشرفت کا مظاہرہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001U31F.jpg

اس تقریب میں جناب وی ستیش کمار، چیئرمین اور ڈائریکٹر (مارکیٹنگ) نے پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کی دیگر اعلیٰ شخصیات کے ساتھ شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0020XAP.jpg

اس تقریب کے دوران، جناب پوری نے بتایا کہ، "آلودگی سے پاک ہائیڈروجن میں ہندوستان کی ترقی پائیدار توانائی کے حل کے لیے ہماری وابستگی کا ثبوت ہے۔ ہم اپنی مہارت کو بڑھانے اور بھوٹان جیسے علاقائی شراکت داروں کے ساتھ مل کر ایک صاف ستھرا، سرسبز مستقبل کی راہ ہموار کرنے کے لیے بے چین ہیں۔ قدرتی گیس کی پائپ لائنوں میں ہائیڈروجن کی ملاوٹ، الیکٹرولائزر پر مبنی ٹیکنالوجیز کی نشاندہی، اور آلودگی سے پاک ہائیڈروجن کی پیداوار کے لیے بائیو پاتھ ویز کے فروغ کے منصوبوں کے ساتھ، ہندوستان ایچ2 کی پیداوار اور برآمدات میں عالمی چیمپئن بن کر ابھریگا اور آلودگی سے پاک ہائیڈروجن، جسے مستقبل کا ایندھن کہا جاتا ہے، کا مرکز بننے کیلئے تیار ہے اور بھارت کو اس کے ڈیکاربونائزیشن کے اہداف کو پورا کرنے میں مدد کرنے کی بے پناہ صلاحیت ہے۔

اس دورے نے آلودگی سے پاک توانائی کے اقدامات کو آگے بڑھانے کے لیے ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان مشترکہ وژن کو اجاگر کیا ہے۔ بھوٹان کے وفد نے  آلودگی سے پاک ہائیڈروجن موبلٹی کو اپنانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا، جو کہ ماحولیاتی پائیداری اور صاف توانائی کے حل کے لیے ملک کے عزم کے مطابق ہے۔

انڈین آئل 2004 سے ہائیڈروجن کی تحقیق میں پیش پیش رہا ہے، ابتدائی طور پر ہائیڈروجن-سی این جی مرکبات پر توجہ مرکوز کرتا تھا۔ پچھلے پانچ سال میں، انڈین آئل نے اپنے  آلودگی سے پاک ہائیڈروجن اقدامات کو تیز کیا ہے، جس میں اسٹوریج، نقل و حمل، اور مختلف ایپلی کیشنز کے پروجیکٹس شامل ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہندوستان کا پہلا ہائیڈروجن ڈسپنسنگ اسٹیشن فرید آباد میں انڈین آئل کے آر اینڈ ڈی سینٹر میں کام کر رہا ہے، اور ٹاٹا موٹرز کے ساتھ تعاون کرکے آلودگی سے پاک ہائیڈروجن فیول سیل بسوں کی ترقی اور آپریشن کا باعث بنا ہے۔

فی الحال، آٹھ فیول سیل بسیں — بشمول ایک ایک ہندوستانی فوج اور ہندوستانی بحریہ کے لیے — دہلی این سی آر کے علاقے میں کام کر رہی ہیں، انڈین آئل کے ہائیڈروجن ڈسپنسنگ اسٹیشن پر اضافی چار بسیں وڈودرا میں تعینات کی گئی ہیں۔ آلودگی سے پاک ہائیڈروجن اقدامات کو آگے بڑھانے میں انڈین آئل کی قیادت ماحول دوست نقل و حمل کے ابھرتے ہوئے دائرے میں اس کے اہم کردار کو تقویت دیتی ہے۔

************

ش ح ۔ م  د   ۔  م  ص

 (U:  1547)


(Release ID: 2066813) Visitor Counter : 37


Read this release in: Punjabi , English , Marathi , Hindi