محنت اور روزگار کی وزارت
ای پی ایف او كی رُكنیت میں اگست 2024 کے دوران مجموعی طور پر 8.53 لاکھ ممبروں كا اضافہ
اگست 2024 کے دوران ای پی ایف او میں 9.3 لاکھ نئے ممبران کا اندراج
Posted On:
20 OCT 2024 4:07PM by PIB Delhi
ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) نے اگست 2024 کے لیے عارضی پے رول ڈیٹا جاری کیا ہے جو اگست 2024 میں 18.53 لاکھ ممبران کے مجموعی اضافہ سامنے لاتا ہے۔یہ اگست 2023 کے مقابلے میں سال بہ سال 9.07 فیصد کے فروغ کی نمائندگی کرتا ہے جس سے روزگار کے بڑھتے ہوئے مواقع اور ملازمین کے فوائد کے بارے میں بیداری میں اضافے کی نشاندہی ہوتی ہے۔ یہ ای پی ایف او کی مؤثر رسائی کے اقدامات سے كا نتیجہ ہے۔
نئی رکنیت:
ای پی ایف او میں اگست 2024 میں تقریباً 9.30 لاکھ نئے اراکین کا اندراج ہوا جو کہ پچھلے سال اگست 2023 کے مقابلے میں نئے اراکین میں 0.48 فیصد اضافہ کی نمائندگی کرتا ہے۔ نئی رکنیتوں میں اس اضافے کو روزگار کے بڑھتے ہوئے مواقع، ملازمیں كے فوائد کی بابت آگاہی اور ای پی ایف او کی کامیاب پہنچ والے پروگراموں سے منسوب کیا جا سکتا ہے۔
گروپ 18-25 نئی رکنیت کی قیادت کرتا ہے:
اعداد و شمار کا ایک قابل توجہ پہلو 18-25 سال کی عمر کے گروپ کا غلبہ ہے۔ یہ نئے لوگ اگست 2024 میں شامل کیے گئے ہیں كو کُل نئے اراکین کا 59.26 فیصد ہیں۔ اس کے علاوہ اگست 2024 کے لیے 18-25 سال کی عمر کے گروپ کے لیے خالص پے رول ڈیٹا 8.06 لاکھ ہے۔ یہ پہلے کے رجحان سے مطابقت رکھتا ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ منظم افرادی قوت میں شامل ہونے والے زیادہ تر افراد بنیادی طور پر پہلی بار ملازمت کے متلاشی نوجوان ہیں۔
دوبارہ شامل ہونے والے اراکین:
پے رول کے اعداد و شمار پكے مطابق تقریباً 13.54 لاکھ ممبران نے ای پی ایف او میں دوبارہ شمولیت اختیار کی۔ یہ اعداد و شمار اگست 2023 کے مقابلے میں سال بہ سال 14.03 فیصد کی نمو کو ظاہر کرتا ہے۔ان اراکین نے اپنی ملازمتیں تبدیل کیں اور ای پی ایف او کے دائرہ کار میں شامل اداروں میں دوبارہ شامل ہو گئے اور حتمی تصفیہ کے لیے درخواست دینے کے بجائے اپنی جمع شدہ رقم کو منتقل کرنے کا انتخاب کیا۔ اس طرح طویل مدتی مالیاتی بہبود کی حفاظت اور اپنے سماجی سلامتی کے تحفظ کا دائرہ بڑھایا۔
خواتین کی رکنیت میں اضافہ:
پے رول کے اعداد و شمار کے صنفی تجزیہ سے پتہ چلتا ہے کہ متذكرہ مہینے کے دوران شامل نئے اراکین میں سے تقریباً 2.53 لاکھ نئی اراكین خواتین ہیں۔ یہ اعداد و شمار اگست 2023 کے مقابلے میں سال بہ سال 3.75 فیصد کی نمو کو ظاہر کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، ماہ کے دوران خواتین ممبروں کا خالص اضافہ تقریباً 3.79 لاکھ رہا۔ یہ اگست 2023 کے مقابلے میں 10.41 فیصد کی سال بہ سال نمو کی عکاسی کرتا ہے۔خاتوں ارکان میں اضافہ زیادہ جامع اور متنوع افرادی قوت کی طرف وسیع تر تبدیلی کا اشارہ ہے۔
ریاست وار شراکت:
پے رول کے اعداد و شمار کا ریاستی تجزیہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ سرفہرست پانچ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ممبروں کا اضافہ مجموعی ممبروں كے اضافے كا تقریباً 59.17 فیصد ہے، جس سے متذكرہ ماہ کے دوران مجموعی طور پر تقریباً 10.97 لاکھ مجموعی اراکین کا اضافہ ہوتا ہے۔ تمام ریاستوں میں مہاراشٹر مہینے کے دوران 20.59 فیصد مجموعی اراکین کا اضافہ کرکے سب سے آگے ہے۔ مہاراشٹر، کرناٹک، تمل ناڈو، ہریانہ، دہلی، گجرات، تلنگانہ اور اتر پردیش کی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے انفرادی طور پر اس مہینے کے دوران مجموعی اراکین میں 5 فی صد سے زیادہ کا اضافہ کیا۔
صنعت کے لحاظ سے رجحانات:
صنعت کے لحاظ سے اعداد و شمار کا ماہ بہ ماہ موازنہ صنعتوں میں مصروف اداروں یعنی ٹریڈنگ - تجارتی ادارے، انجینئرز - انجنیئر ٹھیکیدار، عمارت اور تعمیراتی صنعت، زرعی فارم، بیڑی سازی وغیرہ میں کام کرنے والے اراکین میں نمایاں فروغ کو ظاہر کرتا ہے۔
مجموعی رکنیت میں، تقریباً 40.36 فیصد اضافہ(افرادی قوت فراہم کرنے والے، عام ٹھیکیدار، سیکورٹی خدمات، متفرق سرگرمیاں پر مشتمل)ماہرین کی خدمات فراہم كرنے والوں میں سے ہوتا ہے ۔
مندرجہ بالا پے رول ڈیٹا عارضی ہے کیونکہ ڈیٹا جنریشن ایک مسلسل مشق ہے۔پچھلے ڈیٹا کو ہر ماہ اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ اپریل 2018 کے مہینے سے ای پی ایف او اکتوبر 2017 کے بعد کی مدت کا احاطہ کرتے ہوئے پے رول ڈیٹا جاری کر رہا ہے۔ ماہانہ پے رول ڈیٹا میں مجموعی ماہانہ پے رول پر پہنچنے کے لیے آدھار کی تصدیق شدہ یونیورسل اکاؤنٹ نمبر کے ذریعے پہلی بار ای پی ایف او میں شامل ہونے والے اراکین،موجودہ ممبران ای پی ایف او کی کوریج سے باہر نکل والوں اور وہ لوگ جو نكلے لیکن دوبارہ ممبر کے طور پر شامل ہوگئے سب كو شامل كیا جاتا ہے۔
******
ش ح۔ع س۔س ا
U.No:1510
(Release ID: 2066533)
Visitor Counter : 36