وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی بحریہ- عمان کی رائل نیوی کی بحری مشق (نسیم البحر)

Posted On: 20 OCT 2024 12:03PM by PIB Delhi

آئی این ایس تری کنڈ اور ڈارنیئر بحری گشتی طیارے نے 13 سے 18 اکتوبر 24 کو گوا کے قریب عمان  کی رائل نویوی کے جہاز السیب کے ساتھ ہند-عمان باہمی بحری مشق نسیم البحر میں حصہ لیا۔

مشق دو مرحلوں میں کی گئی: بندرگاہ کے مرحلے کے تحت13 سے 15 اکتوبر 24 تک، اس کے بعد سمندری مرحلہ کے تحت مشق انجام دی گئی۔ بندرگاہ کی سرگرمیوں کے حصے کے طور پر، دونوں بحری افواج کے اہلکار پیشہ ورانہ گفت و شنید میں مصروف رہے، جس میں موضوع کے ماہرین کے درمیان تبادلہ خیال اور منصوبہ بندی سے متعلق کانفرنسوں کا اہتمام کیا گیا۔ علاوہ  ازیں کھیل کود کے مقابلے اور سماجی تقریبات بھی منعقد کی گئیں۔

16 سے 18 اکتوبر 224تک ہونے والی مشق کے سمندری مرحلے کے دوران، دونوں بحری جہازوں نے مختلف قسم کی مشقیں انجام دیں، جن میں سطح سمندر پر تیرنے والے اہداف پر بندوق سے نشانہ لگانا، قریب سے فاصلے تک طیارہ شکن فائرنگ، جنگی مشقیں، اور سمندر میں بحری جہازوں کے لیے سامان کی سازو سامان کی سپلائی(آر اے ایس اے پی ایس ) کا عمل شامل ہے۔ انٹیگرل ہیلی کاپٹر نے آئی این ایس تری کنڈ سے آپریٹ کیا اور آر این او وی السیب کے ساتھ کراس ڈیک لینڈنگ اور ہیلی کاپٹر کے ذریعہ بحری جہاز کو سازو سامان کی سپلائی(وی ای آر ٹی آر ای پی) جیسے امور انجام دیے۔ مزید برآں، بھارتی بحریہ کے ڈورنیئر طیارے نے حصہ لینے والے جہازوں کو اوور دی ہورائزن ٹارگٹنگ (او ٹی ایچ ٹی) ڈیٹا فراہم کیا۔ باہم اثر پذیری میں مزید اضافے کے لیے، بھارتی بحریہ کے سمندری سواروں نے ایک دن کے لیے آر این او وی السیب کا آغاز کیا۔ اس مشق نے باہمی تعاون کو مضبوط بنانے اور ایک دوسرے کے بہترین طور طریقوں کو سمجھنے میں مدد کی۔

یہ مشق ایک شاندار کامیابی تھی، جس نے باہمی تعاون میں اضافہ کرنے، باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے اور بھارتی بحریہ اور عمان کی رائل بحریہ کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے اپنے مقاصد کو حاصل کیا۔

یہ مشق بحر ہند کے علاقے میں ہم خیال ممالک کے ساتھ تعمیری تعاون اور باہمی ترقی کے لیے بھارت کے عزم کی مزید تصدیق کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(2)(1)2QUE.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(3)(1)F8X9.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(4)(1)2GTH.jpeg

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:1507


(Release ID: 2066504) Visitor Counter : 50