کوئلے کی وزارت
سینٹرل مائن پلاننگ اینڈ ڈیزائن انسٹی ٹیوٹ كی جانب سے ’معدنی تلاش اور آبی وسائل کے انتظام اور حالیہ رجحانات‘ كے موضوع پر قومی سیمینار کا انعقاد
Posted On:
19 OCT 2024 6:26PM by PIB Delhi
سینٹرل مائن پلاننگ اینڈ ڈیزائن انسٹی ٹیوٹ(سی ایم پی ڈی آئی) نے سوسائٹی آف جیو سائنٹسٹس جھارکھنڈ (ایس جی ایس جے) کے اشتراک سے آج ’معدنی تلاش اور آبی وسائل کے انتظام اور حالیہ رجحانات‘ كے موضوع پرایک قومی سیمینار کا انعقاد کیا جس میں ریاست جھارکھنڈ پر خصوصی توجہ دی گءی۔سی ایم پی ڈی آئی كے سی ایم ڈی جناب منوج کمار نے ایک روزہ قومی سیمینار کا افتتاح کیا۔ اس سیمینار کا مقصد سطحی اور زمینی پانی دونوں کو شامل کرتے ہوئے اسٹریٹجک اور کریٹیکل معدنی وسائل اور آبی وسائل کے انتظام سے متعلق اہم مسائل کو حل کرنا ہے۔سیمینار میں تکنیکی سیشنز کا ایک سلسلہ چلا جس میں تنظیم کے اندر اور باہر دونوں شعبوں کے ماہرین کے جمع کردہ خلاصوں اور کلیدی خطابات پر مبنی زبانی پیشکشیں شامل ہیں۔
کوئلے كی وزارت كی ایڈیشنل سکریٹری محترمہ روپندر برار سیمینار کی مہمان خصوصی تھیں۔ انہون نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے حاضرین سے خطاب کیا۔محترمہ برار نے سینٹرل مائن پلاننگ اینڈ ڈیزائن انسٹی ٹیوٹ کو مبارکباد دی اور کہا کہ سیمینار کا موضوع نہایت عصری ہے کیونکہ ہمیں معدنیات کی تلاش کے دوران پائیدار کان کنی اور پانی کے وسائل کے انتظام کے بارے میں بہت زیادہ تحقیق اور خیالات کی ضرورت ہے۔ محترمہ برار نے سیمینار کے موضوعات کو بھی سراہا اور کہا کہ یہ سیمینار کان کنی کے ایکو سسٹم میں اہمیت کا اضافہ کرے گا اور اس سیمینار کے نتائج اور بہترین طریقوں کو مائننگ کے شعبے میں شامل کرکے نافذ کیا جائے گا۔
سی ایم پی ڈی آئی كے سی ایم ڈی اور سیمینار کے سرپرست جناب منوج کمار نے کہا کہ یہ سی ایم پی ڈی آئی کے لیے فخر کی بات ہے کہ وہ "معدنی تلاش اور پانی کے وسائل کا انتظام اور حالیہ رجحانات" كے موضوع پر منعقدہ قومی سیمینار کی میزبانی کر رہے ہیں جو 'ایک بڑھتے ہوئے زمینی وسائل کے شعبے اور اس سے منسلک پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں مارکیٹ لیڈر بننے' كے سی ایم پی ڈی آئی کی کوششوں کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کا سیمینار جھارکھنڈ کی معدنی دولت پر بات چیت کے ساتھ ساتھ ملک میں موجود معدنی دولت کی تلاش اور حالیہ رجحانات اور تکنیکوں کے ذریعے زیر زمین پانی کے انتظام کے لیے جدید تکنیک کو اپنانے کے لیے ایک بہترین موقع ہوگا۔
اس سیمینار میں کل 22 مقالے (بشمول 6 کلیدی نوٹ) پیش کیے گئے اور جی ایس آءی، اینٹی پی سی، سیل، ایم ای سی ایل، رانچی یونیورسٹی، سنٹرل یونیورسٹی آف جھارکھنڈ، آئی آئی ٹی-آئی ایس ایم دھنباد وغیرہ کے تقریباً 300 مندوبین نے سیمینار میں شرکت کی۔اس موقع پر اے ڈی جی آپریشنز، جھارکھنڈ پولیس، جناب سنجے اے لٹھکر؛ ڈائریکٹر (ٹیکنیکل/پی اینڈ ڈی)، سی ایم پی ڈی آئی، جناب اجے کمار؛سی ایم پی ڈی آئی کے ڈائریکٹر (ٹیکنیکل/ ای ایس)، جناب ستیش جھا، سی ایم پی ڈی آئی کے دیگر سینئر افسران اور ملازمین موجود تھے۔
******
U.No:1496
ش ح۔ع س۔س ا
(Release ID: 2066395)
Visitor Counter : 39