ریلوے کی وزارت
آر پی ایف كے ذریعہ نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بڑی کارروائی میں 4.01 کروڑ روپے كی مالیت کے سونے، چاندی اور نقدی كی ضبطی
آر پی ایف کی چوکسی نے ہریانہ اور جموں و کشمیر میں انتخابی سالمیت کو یقینی بنایا، 12.86 کروڑ روپے کا غیر قانونی سامان ضبط
Posted On:
18 OCT 2024 7:16PM by PIB Delhi
پانچ ستمبر 2024 کو ایک قابل اعتماد مخبر کی طرف سے اطلاع ریلوے پروٹیکشن فورس کو نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر احتیاط سے مربوط آپریشن شروع کرنے کا موقع دیا۔ آر پی ایف ٹیم ہائی الرٹ پر تھی اور آنے والی کئی ٹرینوں کا معائنہ کیا۔جب ٹیم نے کوچوں کی تلاشی لی تو چار مختلف ٹرینوں سے 24 مشکوک پیکج سامنے آئے جو ابتدائی طور پر معمول کے پارسل جیسے نظر آئے۔ پھرحیرت انگیز طور پر برآمد ہوئیں: 498 گرام سونے کی سلاخیں، 365 کلو گرام چاندی اور 85.72 لاکھ روپے كی بے حساب نقدی۔ ضبط کردہ سامان کی کل مالیت کا تخمینہ 4.01 کروڑ روپے لگایا گیا۔ محکمہ انکم ٹیکس کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے، آر پی ایف کی ٹیم نے ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کے دوران ریلوے پر غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے آپریشن کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے احتیاط سے دستاویزات کیں اور مزید تفتیش کے لیے اشیاء کو محفوظ بنایا۔
یہ آپریشن 16 اگست سے 5 اکتوبر کے درمیان ہونے والے ہریانہ اور جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کو محفوظ بنانے کے لیے آر پی ایف کی وسیع تر کوششوں میں سے صرف ایک تھا۔ دونوں ریاستوں میں تعینات فورس کی 60 کمپنیوں کے ساتھ، آر پی ایف نے انتخابی مدت کے دوران امن و سلامتی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انتخابی مدت کے دوران آر پی ایف کی چوکسی کے نتیجے میں 12.86 کروڑ روپے کے غیر قانونی سامان کو روکا گیا اور ہریانہ اور جموں و کشمیر میں حال ہی میں ختم ہونے والے انتخابات میں ماڈل ضابطہ اخلاق کو نافذ کرنے میں مدد ملی۔ پکڑی جانے والی اشیا میں منشیات، اسمگل شدہ شراب، بے حساب نقدی اور وہ اشیاء شامل ہیں جو ممکنہ طور پر ووٹروں کو متاثر کرنے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہیں۔ آر پی ایف کی یہ کوششیں انتخابات کی سالمیت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی تھیں اور انتخابی عمل کے ہموار کام کو یقینی بنانے اور ان غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے آر پی ایف کے عزم کو ظاہر کرتی ہیں جو نتائج کو متاثر کر سکتی تھیں۔
ریلوے پروٹیکشن فورس کے ڈائریکٹر جنرل جناب منوج یادو نے اپنی ٹیم کی لگن کی تعریف کرتے ہوئے کہا كہ "ہر الیکشن ہماری جمہوریت کے لیے ایک اہم موقع ہے۔نشانہ بند ممنوعہ ضبطیوں اور چوکس نگرانی کے ذریعے ہم اس موقع کی حفاظت کے لیے حاضر ہیں۔ ریلوے کی حفاظت کو یقینی بنانے اور ہر شہری کو اعتماد کے ساتھ جمہوری عمل میں حصہ لینے کے لیے بااختیار بنانے کے لیے میں ٹیم آر پی ایف کی غیر متزلزل لگن اور محنت كو سراہتا ہوں۔
ریلوے کی حفاظت اور غیر قانونی سامان كی گرفت كر كے آر پی ایف نے نہ صرف نقل و حمل کے نیٹ ورک کو محفوظ بنایا بلکہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کی وسیع تر کوششوں میں بھی اپنا كردار ادا كیا اور شہریوں کو اعتماد کے ساتھ ووٹ ڈالنے کا موقع دیا۔
******
U.No:1473
ش ح۔ع س۔س ا
(Release ID: 2066247)
Visitor Counter : 38