وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی بحریہ کی موٹر سائیکل مہم كا آغاز عمل میں آ گیا

Posted On: 18 OCT 2024 8:09PM by PIB Delhi

وائس ایڈ ایم راجیش پینڈھارکر، فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف ایسٹرن نیول کمانڈ نے آج میگھالیہ کے شیلانگ سے ایک موٹر سائیکل مہم 'نارتھ ایسٹ اوڈیسی' کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل سنجے ملک، جی او سی، 101 ایریا اور ایئر مارشل اندرپال سنگھ والیہ، ایس اے ایس او، ایسٹرن ایئر کمانڈ موجود تھے۔

یہ مہم شمال مشرقی ریاستوں میگھالیہ، آسام اور اروناچل پردیش میں ٹی وی ایس موٹر کمپنی کے ساتھ مل کر شروع کی جا رہی ہے جس کا مقصد ان متحرک ریاستوں میں بحریہ کے بارے میں بیداری کو بڑھانا اور نوجوانوں اور سول سوسائٹی کے ساتھ سرگرم ہونا ہے۔ بحریہ نے اس سے قبل 2022 میں شمال مشرق میں اور 2023 میں لیہہ/ لداخ میں اسی طرح کی کامیاب کوششیں کی ہیں۔

تین شمال مشرقی ریاستوں میں موجودہ پہل کے بنیادی مقاصد میں ہندوستانی بحریہ کی نمائش اور اسکولوں/کالجوں میں ہندوستانی بحریہ میں کیریئر کے مواقع کے بارے میں آگاہی مہم کا انعقاد شامل ہے۔ اس میں اگنی پتھ اسکیم شامل ہے۔ یہ مہم خواتین افسروں اور شریک حیات کو شامل کرکے ناری شکتی کو برقرار رکھتی ہے اور اس کا مقصد خطے میں بحریہ کے سابق فوجیوں اور ویر ناریوں کے ساتھ بات چیت کرنا ہے۔ 15 روزہ مہم 2500 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔ مہم جو میگھالیہ، آسام اور اروناچل پردیش کے مختلف شہروں سے گزریں گے۔

فلیگ آف تقریب میں اپنے خطاب میں وائس ایڈ ایم راجیش پینڈھارکر نے کہا کہ بحریہ ہمیشہ ایڈونچر سرگرمیوں کو فروغ دیتی رہی ہے۔کیونکہ یہ نہ صرف اہلکاروں کو اعلیٰ مقصد حاصل کرنے اور بہتر حاصل کرنے کی ترغیب دیتی ہے، بلکہ ٹیم کی تعمیر میں مدد دیتی ہے اور دوستی کو مضبوط بناتی ہے جو سمندر میں موثر کارکردگی کے لیے بہت ضروری ہیں۔انہوں نے ملک کے ایک اہم حصے میں جو سمندروں سے دور لیکن سب کے دلوں کے قریب ہے، بحریہ کے بارے میں بحری شعور اور آگاہی کو بڑھانے کے لیے ایک مہم شروع کرنے پر رائیڈرز کو مبارکباد دی۔ انہوں نے تمام شرکاء کے لیے ایک محفوظ اور یادگار سواری کی خواہش کی اور ایک اہم مقصد کے لیے بحریہ کے ساتھ شراکت کرنے پر ٹی وی ایس موٹرز کا شکریہ بھی ادا کیا۔

******

U.No:1475

ش ح۔ع س۔س ا



(Release ID: 2066245) Visitor Counter : 7


Read this release in: English , Hindi