محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

طبی فوائد سے متعلق کونسل کی 86ویں میٹنگ آج ای ایس آئی سی ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوئی


ریاستوں کے لیے مشترکہ حمایتی مشن (سی ایس ایم) کا نفاذ

حفظان صحت کی رسائی کو بڑھانے کے لیے ای ایس آئی سی اور آیوشمان بھارت- پی ایم جے اے وائی  ایک دوسرے کے ساتھ مربوط

استفادہ کنندگان کے لیے سالانہ احتیاطی طبی معائنے اور بیداری کیمپوں کا آغاز

ای ایس آئی سی حفظان صحت کی سہولیات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے سروس لیول بینچ مارک کا نفاذ

Posted On: 18 OCT 2024 6:16PM by PIB Delhi

ملازمین کے لئے سرکاری بیمہ کارپوریشن (ای ایس آئی سی) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) جناب اشوک کمار سنگھ نے آج نئی دہلی میں طبی فوائد سے متعلق کونسل کی 86ویں میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ  کے دوران ڈی جی نے ای ایس آئی سی حفظان صحت کی سہولیات کے معیار  کو بہتر بنانے کے لیے کئی اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00109Q7.jpg

 

 ریاستوں کے لیے کامن سپورٹ مشن (سی ایس ایم) کا نفاذ

میڈیکل بینیفٹ کونسل نے ریاستوں کے لیے  مشترکہ حمایتی  مشن (سی ایس ایم) کے نفاذ کو منظوری دے دی ہے۔ کامن سپورٹ مشن (سی ایس ایم) کا تصور ریاستوں میں ای ایس آئی کے طبی خدمات کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانے اور مضبوط بنانے کے مقصد کے ساتھ آئی پی سنٹرک اپروچ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے بنایا گیا ہے۔

حفظان صحت کی رسائی کو بڑھانے کے لیے ای ایس آئی سی کا اے بی –پی ایم جے اے وائی  کے ساتھ کنورجنس

طبی فوائد سے متعلق کونسل نے ای ایس آئی سی اور آیوشمان بھارت –پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا  کو ایک دوسرے کے ساتھ مربوط کرنے کی  منظوری دے دی ہے تاکہ  ای ایس آئی سی  آئی پیزیامستحقین تک  حفظان صحت   کی رسائی کو بڑھایا جا سکے۔

استفادہ کنندگان کے لیے سالانہ احتیاطی  ہیلتھ چیک اپ اور جانکاری کیمپوں کی شروعات

ای ایس آئی سی  /ای ایس آئی ایس اسپتالوں میں ٹارگٹڈ آئی پیز/آئی ڈبلیوز کی صحت کی جانچ پڑتال کے لیے مندرجہ ذیل پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے میٹنگ میں سالانہ پریوینٹیو ہیلتھ چیک اپ اور بیداری کیمپوں کے آغاز کو منظوری دی گئی ہے: -

  1. طرز زندگی کی خرابیوں کی ابتدائی تشخیص
  2. کینسر سے پہلے  جسم پر پڑنے والے اثرات  کی شناخت اور
  3. بیمہ شدہ افراد / خواتین / تیسری جنس میں غذائیت کی کمی کا پتہ لگانا

ای ایس آئی سی صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات میں معیار کو بہتر بنانے کے لیے سروس لیول بینچ مارک کا نفاذ

میڈیکل بینیفٹ کونسل نے مریضوں کی دیکھ بھال، حفاظت اور خدمات کی فراہمی کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے کے لیے سروس لیول بینچ مارکس کی منظوری دی ہے۔

میڈیکل بینیفٹ کونسل کی 86ویں میٹنگ میں مالیاتی کمشنر محترمہ ٹی ایل یادن، ڈاکٹر دیپیکا گووِل، میڈیکل کمشنر، ای ایس آئی سی اور ای ایس آئی سی کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران اور لوگوں کے علاوہ  ریاستی حکومتوں اور مرکزی حکومتوں  کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔

************

ش ح ۔ ش ا ر   ۔  م  ص

 (U: 1456)


(Release ID: 2066192) Visitor Counter : 45


Read this release in: English , Hindi