وزارتِ تعلیم
این ایم ایم ایس ایس کے تحت 2024-25 کے لیے نیشنل اسکالرشپ پورٹل پر درخواستیں (نئی اور تجدید) جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر 2024 تک بڑھا دی گئی
Posted On:
18 OCT 2024 4:21PM by PIB Delhi
نیشنل مینز -کم- میرٹ اسکالرشپ اسکیم (این ایم ایم ایس ایس) کے لیے نیشنل اسکالرشپ پورٹل (این ایس پی) پر منتخب ہونہار طلباء کی طرف سے سال 2024-25 کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ آگے بڑھاکر 31 اکتوبر 2024 کردی گئی ہے۔ این ایس پی پورٹل 30 جون 2024 سے طلباء کے ذریعہ درخواستیں جمع کرانے کے لئے کھلا ہے۔ اس پروجیکٹ کے سال 2024-25 میں، منتخب طلباء سب سے پہلے این ایس پی پر وَن ٹائم رجسٹریشن (او ٹی آر) کریں گے، اس کے بعد انہیں اسکالرشپ اسکیم کے لیے درخواست دینی ہوگی۔ این ایس پی پر رجسٹریشن کے لیے اکثر پوچھے گئے سوالات کی تفصیلات https://scholarships.gov.in/studentFAQs پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔
اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمہ کے ذریعے نافذ کی جانے والی ’نیشنل مینز -کم- میرٹ اسکالرشپ اسکیم‘ کے ذریعے، معاشی طور پر کمزور طبقوں کے ہونہار طلباء کو وظائف دیے جاتے ہیں، تاکہ وہ ابتدائی سطح، یعنی کلاس VIII، کے بعد ڈراپ آؤٹ کو روک سکیں اور ان کی حوصلہ افزائی کریں۔ اپنی اسکولی تعلیم کو ہائر سیکنڈری سطح یعنی بارہویں جماعت تک مکمل کریں۔
یہ اسکیم کلاس IX کے طلبہ کے لیے ہر سال ایک لاکھ نئی اسکالرشپ فراہم کرتی ہے جو ریاستی/ یو ٹی حکومتوں کے ذریعہ منعقد اسکالرشپ کے لیے کوالیفائنگ امتحان پاس کرتے ہیں۔ طالب علم کی تعلیمی کارکردگی کی بنیاد پر کلاس X سے XII تک تجدید کے موڈ کے ذریعے اسکالرشپ کو جاری رکھا جاتا ہے۔ یہ اسکیم صرف ریاستی حکومت، سرکاری امداد یافتہ اور مقامی اداروں کے اسکولوں میں زیر تعلیم طلباء پر نافذ ہے اور اسکالرشپ کی رقم 12000 روپے سالانہ فی طالب علم ہے۔
نیشنل مینز -کم- میرٹ اسکالرشپ اسکیم (این ایم ایم ایس ایس) کو نیشنل اسکالرشپ پورٹل (این ایس پی) کے ذریعے نافذ کیا جارہا ہے، جو کہ حکومت ہند کے ذریعے طلباء کو تقسیم کی جانے والی اسکالرشپ اسکیموں کے لیے وَن اسٹاپ پلیٹ فارم ہے۔ درخواست دہندگان کی طرف سے 15 اکتوبر 2024 تک، 84606 نئی اور 158312 تجدید درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں۔ این ایم ایم ایس ایس وظائف ڈی بی ٹی موڈ اپناکر پبلک فنانشل مینجمنٹ سسٹم (پی ایف ایم ایس) کے ذریعے الیکٹرانک ٹرانسفر کے ذریعے منتخب طلباء کے بینک کھاتوں میں براہ راست جمع کرائے جاتے ہیں۔ اسکالرشپ حاصل کرنے کے لیے اہلیت کے پیرامیٹرز میں والدین کی آمدنی 3.50 لاکھ روپے سالانہ سے زیادہ نہ ہو۔ اور اسکالرشپ حاصل کرنے کی خاطر سلیکشن ٹیسٹ میں شرکت کرنے کے لیے کلاس VII کے امتحان میں کم از کم 55 فیصد نمبر یا اس کے مساوی گریڈ حاصل کیا ہو۔ (ایس سی / ایس ٹی طلباء کے لیے 5 فیصد کی چھوٹ ہوگی)۔
این ایس پی پورٹل پر، منتخب طلباء کی اسکالرشپ کی درخواست کی تصدیق کے دو درجے ہیں: لیول-1 (ایل1) کی تصدیق کا اختیار انسٹی ٹیوٹ نوڈل آفیسر (آئی این او) اور لیول-2 (ایل2) ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسر (ڈی این او) کے پاس ہے۔ آئی این او لیول (ایل1) کی تصدیق کی آخری تاریخ 15 نومبر 2024 ہے اور ڈی این او لیول (ایل 2) کی تصدیق کی آخری تاریخ 30 نومبر 2024 ہے۔
******
ش ح۔ا گ ۔ م ر
U-NO.1450
(Release ID: 2066137)
Visitor Counter : 62