سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
ہندوستان ایک عالمی بائیو مینوفیکچرنگ مرکز میں تبدیل ہو جائے گا: مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ
مرکزی وزیر موصوف نے سی ایس آئی آر-این آئی آئی ایس ٹی میں گولڈن جوبلی سال کے سنگ میل مشاہدات کا افتتاح کیا
Posted On:
17 OCT 2024 8:19PM by PIB Delhi
سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ ہندوستان کو سائنس اور ٹکنالوجی سے چلنے والے عالمی بایو مینوفیکچرنگ مرکز میں تبدیل کیا جائے گا۔
وزیر موصوف سی ایس آئی آر-این آئی آئی ایس ٹی کیمپس، ترواننت پورم میں سی ایس آئی آر-این آئی آئی ایس ٹی گولڈن جوبلی تقریبات اور سنگ میل مشاہدہ پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد بات چیت کر رہے تھے۔مرکزی وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ ملک کا بائیو کیمیکل مینوفیکچرنگ کے بارے میں عالمی نقطہ نظر ہونا چاہئے اور اس کے لئے عالمی حکمت عملی وضع کی جانی چاہئے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت کے تمام اقدامات میں پائیداری اور ای ویسٹ مینجمنٹ ایک مضبوط اصول رہا ہے، جس نے خود سے چلنے والے انڈور ایئر کوالٹی مانیٹر کی مثال پیش کی جس کی نقاب کشائی انہوں نے پہلے ترواننت پورم بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کی تھی۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مزید کہا کہ اسٹارٹ اپس اور انکیوبیٹرز کے ذریعے اختراعی اور کاروباری شخصیت کے کلچر کو فروغ دینا مرکزی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
مرکزی وزیرموصوف نے ذکر کیا کہ مرکزی حکومت نجی سرکاری شراکتداری( پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ) کو فروغ دے رہی ہے، اورسی ایس آئی آر–این آئی آئی ایس ٹی پر زور دیا کہ وہ اس راستے پر چلیں۔ وزیرموصوف نے انسٹی ٹیوٹ پر بھی زور دیا کہ وہ نئی ایجادات سامنے لائیں جو غیر سائنسی برادری کے لیے بھی مفید ہوں۔
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے تقریب کے ایک حصے کے طور پرسی ایس آئی آر–این آئی آئی ایس ٹی گولڈن جوبلی سال کی کتاب اور ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ وزیر موصوف نے سنٹر آف ایکسی لینس ان پرفارمنس کیمیکلز اور سسٹین ایبل پولیمر کا بھی افتتاح کیا اور آیوروید ریسرچ میں سنٹر آف ایکسیلنس کا سنگ بنیاد رکھا۔
تقریب کے ایک حصے کے طور پر، ڈاکٹر سی آندھرا ماکرشنن، ڈائرکٹر،سی ایس آئی آر–این آئی آئی ایس ٹی نے مرکزی وزیر کے سامنے گزشتہ پچاس سالوں میں سی ایس آئی آر–این آئی آئی ایس ٹی کی کامیابیوں کے بارے میں ایک پریزنٹیشن دی۔ مرکزی وزیر موصوف نے ملک بھر میں این آئی آئی ایس ٹی اور مختلف تکنیکی اداروں کے درمیان مفاہمت نامے کے تبادلے اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں بھی سہولت فراہم کی۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے تقریب میں شرکت کرتے ہوئے این آئی آئی ایس ٹی کیمپس میں ایگزیبیشن ایریا (این آئی آئی ایس ٹی شوکیس)، گولڈ ٹیسٹنگ اور ہال مارک کی سہولت اور اسٹارٹ اپ ایکسپو کا افتتاح کیا۔ تقریب سے پہلے، وزیر موصوف نے پلانٹ 4 مدر مہم کے ایک حصے کے طور پر کیمپس میں ایک پودا لگایا۔
ڈاکٹر سی آننددھرما کرشنن نے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو تشکر کا ٹوکن دے کر اعزاز عطا کیا۔ ڈاکٹر، سنجے بہاری، ڈائریکٹر، سری چترا ترونل انسٹی ٹیوٹ فار میڈیکل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (ایس سی ٹی آئی ایم ایس ٹی)،اس موقع پر مہمان خصوصی تھے، اور ڈاکٹر سی آندھرا ماکرشنن نے اس تقریب کی صدارت کی۔ ڈاکٹر کے وی رادھاما کرشنن، چیف سائنٹسٹ،سی ایس آئی آر-این آئی آئی ایس ٹی ، ڈاکٹرپی نشی، چیف سائنٹسٹ، سی ایس آئی آر-این آئی آئی ایس ٹی بھی موجود تھے۔
***********
ش ح – ش ت – م ش
U. No.1430
(Release ID: 2065986)
Visitor Counter : 43