کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈی پی آئی آئی ٹی كی طرف سے پٹنہ میں پی ایم گتی شکتی مشرقی زون كی ضلع سطح کی صلاحیت سازی كے ورکشاپ کا انعقاد


ورکشاپ میں بہار، اڈیشہ، جھارکھنڈ، یوپی، اتراکھنڈ اور مغربی بنگال کے 44 اضلاع حصہ لیا

Posted On: 17 OCT 2024 8:04PM by PIB Delhi

صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے  نے آج پٹنہ میں چوتھی پی ایم گتی شکتی ایسٹرن زون كی ضلعی سطح کی صلاحیت سازی كے ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ مرکزی وزارتوں، ریاستی حکومتوں اور ضلع انتظامیہ کے 100 سے زیادہ عہدیداروں نے ورکشاپ میں حصہ لیا۔ اس میں بہار، اڈیشہ، جھارکھنڈ، اتر پردیش، اتراکھنڈ اور مغربی بنگال کے 44 اضلاع كا احاطہ كیا گیا۔

اس تقریب کا افتتاح حكومتِ بہار كے وزیرِ صنعت و سیاحت جناب نتیش مشرا نے کیا۔ جوائنٹ سکریٹری، ڈی پی آئی آئی ٹی، جناب ای سرینواس، سکریٹری، محکمہ صنعت، حکومت بہار، محترمہ بندنا پریشی اور دیگر معززین نے اس تقریب میں شرکت کی۔

جناب نتیش مشرا نے اس بات پر زور دیا کہ 2047 کے وکست بھارت كے خواب كو شرمندہءتعبیر  کرنے کے لیے تمام ذمہ داران کو مل کر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یہ اپروچ سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں مدد کرے گا، مختلف ریاستی محکموں اور اضلاع کے افسران پر زور دیا کہ وہ پروجیکٹ کی منصوبہ بندی اور ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کے لیے پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کا فائدہ اٹھائیں۔

جناب ای سری نواس نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان ملک کی ترقی کا سنگ بنیاد بن گیا ہے جو کہ وکست بھارت 2047 ویژن کے ساتھ بالکل ہم آہنگ ہے۔ 13 اکتوبر 2021 کو وزیر اعظم کے ذریعہ اس کے آغاز کے تین سال کے موقع پر انہوں نے بتایا کہ اس نیٹ ورک پلاننگ گروپ (این پی جی) نے 213 منصوبوں کا جائزہ لیا ہے۔ 17 پروجیکٹس - 8 روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں كی وزارت سے، 7 ریلوے كی وزارت سے، ایك نیشنل انڈسٹریل كوریڈور ڈیولپمنٹ كارپوریشن سے، اور ایك  شہری ہوابازی كی وزارت سے - یہ پروجیكٹ یا تو بہار میں واقع ہوں گے یا ریاست سے گزریں گے۔ علاوہ ازیں امرتسر کولکتہ انڈسٹریل کوریڈور  پروجیکٹ کے تحت گیا میں "انٹیگریٹڈ مینوفیکچرنگ کلسٹر " کا جائزہ لیا گیا ہے جس سے گیا کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کی امید ہے۔

ورکشاپ کے دوران، بیسیگ-این  اور مختلف انفراسٹرکچر اور سماجی شعبے کی وزارتوں/محکموں کی طرف سے پی ایم جی ایس کے بہترین طریقوں اور استعمال کے کیسز کی نمائش کی گئی۔جیسے  روڈ، ہائی وے اور ٹرانسپورٹ كی وزارت، ریلوے كی وزارت، ٹیلی مواصلاتی محكمے،  سکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی كے محكمے اور  قبائلی امور كی وزارت۔

علاوہ ازیں پی ایم جی ایس کی جیو اسپیشل ٹیکنالوجی اور ایریا ڈیولپمنٹ اپروچ كو بھی نیتی آیوگ کے خواہش مند اضلاع کے پروگرام کے ساتھ تعاون اور بہتر منصوبہ بندی کو آسان بنانے کے لیے پیش کیا گیا۔

مزید یہ كہ بنیادی، سماجی اور اقتصادی سہولیات کی مؤثر منصوبہ بندی میں پی ایم جی ایس  این ایم پی پلیٹ فارم کی افادیت اور ڈسٹرکٹ ماسٹر پلان  کا استعمال کرتے ہوئے جامع علاقہ پر مبنی منصوبہ بندی کی سہولت فراہم کرنے میں ضلع کلکٹروں کے کردار پر زور دیا گیا۔

ورکشاپ میں، 15 اکتوبر 2024 کو کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل کے ذریعہ 27 خواہش مند اضلاع کے لیے شروع کیے گئے ضلعی ماسٹر پلان کا بیٹا ورژن بھی دکھایا گیا۔

ضلعی کلکٹروں نے پورٹل کا استعمال کرتے ہوئے بنیادی ڈھانچے اور سماجی شعبے کی ترقی کے ممکنہ شعبوں پر روشنی ڈالی۔ ممکنہ استعمال کے معاملات کی کچھ مثالوں میں  (الف) موجودہ اور آنے والے صنعتی کلسٹروں میں صنعتی کلسٹرز اور ملٹی موڈل کنیکٹیویٹی قائم کرنے کے لیے موزوں جگہوں کی نشاندہی کرنا، مکھانہ اور مکئی کی پروسیسنگ یونٹ اور جوٹ سے متعلقہ مصنوعات کی ترقی کے لیے قومی شاہراہ منیہری کے قریب مناسب زمینی پارسل کی شناخت اور منصوبہ بندی کی ترقی اور کٹیہار (بہار) میں فوڈ ہب۔ (ب) ادھم سنگھ نگر (اتراکھنڈ) میں کھرپیا فارم اور طبی سہولیات (20 کلومیٹر بفر / 30 منٹ وقت) کے ارد گرد بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کے فرق کا تجزیہ۔ مزید اضلاع نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پی ایم گتی شکتی این ایم پی پر نقشہ شدہ ڈیٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے لیے انتہائی قیمتی ہو سکتا ہے۔ یہ ڈیٹا ضلعی حکام کو ہنگامی حالات کے دوران باخبر، ڈیٹا پر مبنی فیصلے کرنے کے قابل بنائے گا۔

شرکاء کو پی ایم گتی شکتی کے فوائد کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے تربیت کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں ہر موسم کی سڑکوں، بجلی، انٹرنیٹ، پینے کے پانی وغیرہ سے مکمل طور پر جڑے علاقے کی ترقی کے استعمال کے معاملات کی نشاندہی کرنا شامل ہے۔ ورکشاپ نے ایک مؤثر ذریعہ کے طور پر کام کیا۔

ضلعی سطح پر پی ایم گتی شکتی کے اپنانے کے اثر کو مزید بڑھانے کے لیےجوائنٹ سکریٹری نے مزید کہا کہ بیسیگ۔این کے تعاون سے، انفرادی ضلعی سطح کے پورٹل (ڈسٹرکٹ ماسٹر پلان) کی تشکیل، ضلعی نوڈل افسران کے لاگ ان اسناد۔ ، اور NMP/SMP کی افزودگی ضلعی سطح کے ڈیٹا لیئرز کے ساتھ، تربیت اور صلاحیت سازی، آلات کے فروغ، استعمال کے معاملات، متعلقہ ریاستی پی ایم گتی شکتی یونٹوں اور صنعتی محکموں کے ذریعے شروع کیے جائیں گے۔

توقع کی جاتی ہے کہ ضلعی سطح تک رسائی سے ملک میں فیلڈ سطح پر اقتصادی اور سماجی انفراسٹرکچر دونوں کے لیے ایریا ڈیولپمنٹ پلاننگ کو تقویت ملے گی۔ اس سے قبل ورکشاپس کا انعقاد بالترتیب بھوپال (18 جنوری 2024 پونے (09 فروری 2024) اور ترواننت پورم (13 اگست 2024) میں وسطی، مغربی اور جنوبی زون میں کیا گیا تھا۔

پی ایم گتی شكتی نیشنل ماسٹر پلان  کا آغاز وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 13 اکتوبر 2021 کو کیا تھا تاکہ دیسی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مربوط ملٹی موڈل کنیکٹیویٹی کی سہولت فراہم کی جا سکے۔ اس کے فریم ورک میں مرکز اور ریاستی دونوں سطحوں پر ایک بین وزارتی طریقہ کار شامل ہے، جس میں جی آءی ایس پر مبنی فیصلہ سازی کا نظام شامل ہے جو پورے ملک میں بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی اور ترقی کو بڑھاتا ہے۔

*****

U.NO:1422

ش ح۔ع س۔س ا


(Release ID: 2065944) Visitor Counter : 43


Read this release in: English , Hindi