قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

2 اکتوبر 2024 سے 15 اکتوبر 2024 تک درمیانی مہم کی پیش رفت

Posted On: 17 OCT 2024 8:27PM by PIB Delhi

درمیانی مہم کے دوران، 2/10/2024 کو مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر شاستری بھون کی عمارت میں شرمدان کا اہتمام کیا گیا، جس کی قیادت جناب اُدے کمار، ایڈیشنل سکریٹری ، جناب آر کے پٹنائک، نوڈل افسر/ جے ایس اینڈ ایل سی اور محکمے کے دیگر سینئر افسران/ عملہ اراکین نے کی۔ سکریٹری (ایل ڈی) نے مہم کی پیش رفت کا جائزہ لینے کی غرض سے اس محکمے کے تمام سیکشنوں، ریکارڈ روم اور ڈیجیٹائزیشن اکائی  کا معائنہ کیا۔  03/10/2024 کو 57988 فائلوں/دفتری ریکارڈس کو ڈیجیٹل شکل میں لایا گیا اور 32 فائلوں کو ہٹایاگیا/ ختم کیا گیا۔ بہترین طور طریقوں میں سے ایک یعنی محکمہ مقننہ میں موجود گلیاروں/ عمارتوں  میں دیواروں کی تزئین کاری(دیواروں پر نقش نگاری) کی گئی۔ 15 اکتوبر 2024 کو کام کاج کی جگہوں پر داخلی طور پر صفائی ستھرائی کی گئی، اس کے تحت صفائی ستھرائی سے متعلق سرگرمیاں، دھول کی صفائی، سطحوں کو سانیٹائز کرنا، اور کام کاج کی جگہوں پر صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لیے مناسب طریقے سے کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانا، سیکشنوں میں غیر ضروری ریکارڈ اور اشیاء کی شناخت جنہیں ہٹایا جانا لازمی ہے، جیسے امور انجام دیے گئے۔ اس کے علاوہ جناب آرکے پٹنائک، اور محکمہ مقننہ میں نوڈل افسران/جے ایس اینڈ ایل سی کے زیر نگرانی نیلامی کے لیے فرسودہ اشیاء کی ایک فہرست بھی تیار کی گئی۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No: 1423


(Release ID: 2065937) Visitor Counter : 42


Read this release in: Hindi , English