امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت ہند  کے خوراک اور عوامی  نظام تقسیم  کےمحکمہ نے خصوصی مہم 4.0  چلائی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 17 OCT 2024 3:26PM by PIB Delhi

خوراک اور عوامی  نظام تقسیم  کے محکمہ نے  اپنےپی ایس یوز ، ماتحت / منسلکہ دفاتر کے ساتھ 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024 تک خصوصی مہم 4.0 کو نافذ کرنے کے لیے کارروائیاں شروع کی ہیں۔ خصوصی مہم 4.0 کے ڈیجیٹائزیشن کے چھ ستون ہیں، دفتر کی جگہ کو بہتر بنانا/دفاتر کی جگہوں کو بڑھانا , بروقت اسکریپ کو ٹھکانے لگانا، دفتری ریکارڈوں کی ویڈنگ/تحفظ، شمولیت کے اقدامات، صفائی کے پروٹوکول- 3 آر کے اپروچ کا استعمال/ ودیانجلی۔ یہ عوامی شکایات اور اپیلوں، ایم پی، پی ایم او، بین وزارتی اور ریاستی حکومت کے حوالہ جات اور پارلیمانی یقین دہانیوں کے زیر التوا معاملات کو کم کرنے پر بھی توجہ مرکوز کرتا ہے۔

مندرجہ بالا ستونوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے محکمہ شناخت شدہ زیر التوا حوالہ جات کو نمٹانے، ریکارڈ کے انتظام/پرانے ریکارڈوں کو ختم کرنے، ای فائلوں کو بند کرنے، اسکریپ کو ٹھکانے لگا کر جگہ پیدا کرنے اور دفتر کے احاطے کو صاف ستھرا بنانے کے لیے ٹھوس کوششیں کر رہا ہے۔ 16 اکتوبر 2024 تک زیر التواء حوالہ جات کو ٹھکانے لگانے / ای فائلوں کو بند کرنے، پرانی فائل کو ختم کرنے، جگہ خالی کرنے اور ریونیو جنریشنز کی تفصیل ذیل میں دی گئی ہے:-

ریاستی حکومت کے حوالہ جات-16، ایم پی کے حوالہ جات-1، عوامی شکایات-500، عوامی شکایات کی اپیلیں-160، فزیکل فائلز ویڈڈ-6364، ای فائلیں بند کی گئیں-4222، صفائی کی مہم چلائی گئی-644، خالی کی گئی جگہ -6284 مربع  فٹ۔ ریونیو کمایا - 96269 روپے -

اس مدت کے دوران جوائنٹ سکریٹری (ایڈمن) اور نوڈل آفیسر نے محکمہ کے مختلف پی ایس یوز / منسلک اور ماتحت دفاتر کے نوڈل افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی۔ انہوں نے محکمہ کے اعلیٰ افسران کے ہمراہ محکمے کے ریکارڈ روم کا بھی معائنہ کیا اور ریکارڈ کے مناسب انتظام اور ریکارڈ روم کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے ضروری ہدایات دیں۔

اس دوران کی گئی کچھ سرگرمیوں کی جھلکیاں

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001O5ZU.jpg

محکمہ کے پی ایس یوز/ منسلک اور ماتحت دفاتر کے نوڈل افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0024ZOT.jpg

جوائنٹ سکریٹری (ایڈمن) اور نوڈل آفیسر کے ذریعہ محکمہ کے  ریکارڈ روم کا معائنہ

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003V747.jpg

جوائنٹ سکریٹری (ایڈمن) کے معائنہ سے پہلے ڈپارٹمنٹل ریکارڈ روم کی طرف جانے والی راہداری

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006H2EW.jpg

معائنہ کے بعد

خوراک اور عوام نظام تقسیم کا محکمہ اپنے پی ایس یوز/منسلک اور ماتحت دفاتر کے ساتھ اپنے مقررہ اہداف کو حاصل کرنے اور تمام شناخت شدہ علاقوں میں واضح اثر ڈالنے کی پوری کوشش کر رہا ہے۔

******

 ش ح۔ا گ۔  ج

UNO-1408


(ریلیز آئی ڈی: 2065842) وزیٹر کاؤنٹر : 71
یہ ریلیز پڑھیں: Tamil , English , हिन्दी