ارضیاتی سائنس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ارضیاتی سائنسز کی وزارت نے خصوصی مہم 4.0 کے تحت خاطر خواہ عبوری پیش رفت حاصل  کی ہے

Posted On: 17 OCT 2024 12:41PM by PIB Delhi

ارضیاتی سائنسز کی وزارت (ایم او ای ایس) نے جاری خصوصی مہم 4.0 کے تحت خاطر خواہ عبوری پیش رفت کی ہے،جس کا مقصد صفائی کو فروغ دینا،التواءمعاملات  کو کم کرنا اور تمام سرکاری دفاتر میں مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ خصوصی مہم کا چوتھا ایڈیشن حکومت ہند نے 02 اکتوبر 2024 کو بابائے قوم مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کی یاد میں شروع کیا تھا۔

خصوصی مہم 4.0 کے ایک حصے کے طور پر،ایم او ای ایس نے 14 صفائی مہم چلائیں،جس کے تحت 15 اکتوبر 2024 تک  دو پارلیمانی  ایشورینسز ،ایک پی ایم او         ریفرنس،ایک ایم پی ریفرنس اور آٹھ عوامی شکایات کا ازالہ کیاگیااورتقریباً 1,496 فائلوں کا جائزہ لیاگیا، اور 3,660 مربع فٹ جگہ خالی کی گئی ۔ ایم او ای ایس کے اعلیٰ حکام نے صورتحال کا مکمل جائزہ لینے کے عمل کے ایک حصے کے طور پر ایم او ای ایس ہیڈ کوارٹرز میں مختلف ڈویژنوں کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کو بڑھانے کے لیے اقدامات کی سفارش کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002LNCA.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001SF36.jpg

تصویریں: نئی دہلی میں ایم او ای ایس ہیڈ کوارٹر میں مختلف ڈویژنوں میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کا ایم او ای ایس کے سینئرافسران جائزہ لے رہے ہیں۔

ایم او ای ایس خصوصی مہم 4.0 کے اہداف کو حاصل کرنے، کام کی جگہ کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے، اور ایک صاف ستھری کام کی جگہ اور زیادہ موثر افرادی قوت کے لیے پرعزم رہنے پر توجہ مرکوز کرےگی۔

*******

ش ح ۔  ف ا  ۔م ش

U. No.1391



(Release ID: 2065707) Visitor Counter : 15


Read this release in: English , Hindi , Tamil