بھارتی چناؤ کمیشن
ای سی آئی نے ریاستی اسمبلی اور ضمنی انتخابات کے لیے تعینات کیے جانے والے مرکزی مشاہدین کو بریف کرنے کی خاطر دن بھر کا اجلاس منعقد کیا
الیکشن کمیشن نے مشاہدین سے ووٹنگ میں آسانی کے لیے پولنگ اسٹیشنوں پر بنیادی سہولیات اور قطار کے بندوبست کا جائزہ لینے کیلئے کہا
Posted On:
16 OCT 2024 9:08PM by PIB Delhi
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آج جھارکھنڈ، مہاراشٹر اور ان حلقوں میں تعینات کیے جانے والے جنرل، پولیس اور اخراجات کے مشاہدین کے لیے ایک بریفنگ کا اہتمام کیا جہاں 15 اکتوبر 2024 کو ضمنی انتخابات کا اعلان کیا گیا۔ آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں منعقدہ بریفنگ میٹنگ میں انڈین ریونیو سروس اور چند دیگر سینٹرل سروسز سے افسران کے ساتھ ساتھ آئی اے ایس، آئی پی ایس سے 625 سے زائد سینئر افسران نے شرکت کی۔ الیکشن کمشنر جناب گیانیش کمار اور ڈاکٹر سکھبیر سنگھ سندھو نے ذاتی طور پر مشاہدین کو ان کے مختص کردہ حلقوں میں ان کے مخصوص اور اہم کردار سے آگاہ کیا۔
مشاہدین کو ان کے اہم کردار کی یاد دہانی کراتے ہوئے،الیکشن کمشنرجناب گیانیش کمار نے اپنے خطاب میں مشاہدین پر زور دیا کہ وہ انتخابی عمل ، بنیادی ڈھانچے اور تاثرات سمیت بلارکاوٹ انتخابات کرانے کے لیے مختلف پہلوؤں پر توجہ مرکوز کریں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مشاہدین، کمیشن کی آنکھ اور کان کی حیثیت سے، انتخابی عمل سے خود کو واقف کرائیں اور ان کے شفاف نفاذ کا مکمل طور پر مشاہدہ کریں۔ انہوں نے مشاہدین پر زور دیا کہ وہ پولنگ اسٹیشنوں پر بنیادی ڈھانچے کے انتظامات کی نگرانی کریں اور ان کا جائزہ لیں، جن میں یقینی کم سے کم سہولیات اور قطار کا بندوبست شامل ہے۔ انہوں نے مبصرین کو کسی بھی غلط معلومات سے نمٹنے کے لیے ضلعی ٹیموں کی جانب سے فوری ردعمل کے لیے انتخابی عمل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والے جھوٹے بیانیے کے خطرے کے بارے میں بھی خبردار کیا۔
اپنے خطاب میں،الیکشن کمشنر ڈاکٹر سکھبیر سنگھ سندھو نے مشاہدین کو نصیحت کی کہ وہ اپنے کردار میں مکمل طور پر کام کریں اور اپنے وسیع تجربے کا استعمال کرتے ہوئے انتخابات کو انجام دینے والے عہدیداروں کی رہنمائی کریں۔ ڈاکٹر سندھو نے کہا کہ مشاہدین کے لیے اپنے کردار کو کامیابی سے نبھانے کے لیے مرئیت، رسائی اور جوابدہی بہت اہم ہیں۔ انہوں نے مشاہدین کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ ذاتی طور پر کمزور پولنگ اسٹیشنوں کا معائنہ کریں۔ انہوں نے مشاہدین کو ہدایت کی کہ وہ ہر پولنگ اسٹیشن پر یقینی کم سے کم سہولیات (اے ایم ایف) کا جائزہ لیں۔
تمام مشاہدین کو اہم معلومات کے بارے میں بتایا گیا تاکہ وہ کمیشن کے مختلف نئے اقدامات اور ہدایات کے بارے میں آگاہ رہیں۔ بات چیت کے سیشن کے دوران درج ذیل اُمور پر زور دیا گیا:
- مشاہدین کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ تمام جماعتوں، امیدواروں اور رائے دہندگان تک ان کی شکایات کے بروقت ازالے کے لیے ہمہ وقت دستیاب رہیں۔ اس سلسلے میں کسی بھی شکایت کو کمیشن سنجیدگی سے دیکھے گا۔
- مشاہدین کی تفصیلات جیسے موبائل/ لینڈ لائن نمبر/ ای میل / قیام کے مقامات وغیرہ کو سی ای او/ ڈسٹرکٹ ویب سائٹس پر وسیع پیمانے پر تشہیر کرنے کے لیے؛ الیکٹرانک/ پرنٹ میڈیا کے ذریعے اور اسے امیدواروں/ تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کے درمیان ڈی ای اوز/ آر اوز کے ذریعے ان کے اپنے اپنے حلقوں میں مشاہدین کی آمد کے دن شائع کیا جانا چاہیے۔
- مشاہدین کو چاہیے کہ وہ پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کریں اور تمام پولنگ اسٹیشنوں پر کم سے کم یقینی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔ رائے دہندگان کی سہولت کے لیے بالخصوص شہری علاقوں میں پولنگ کے دن قطاروں کا مناسب بندوبست اور بینچوں کی سہولیات کو یقینی بنایا جائے۔
- مشاہدین پولنگ اسٹیشن کے احاطوں سے 200 میٹر رقبے کی مناسب حد بندی کی نگرانی کریں گے تاکہ انتخاب کے دن سیاسی پارٹیوں کی طرف سے ڈیسک لگائے جائیں۔
- مشاہدین کو یہ بھی ہدایت کی گئی کہ وہ امیدواروں/سیاسی جماعتوں کے ڈی ای اوز/آر اوز کی طرف سے بلائے جانے والے اجلاسوں کا مشاہدہ کریں اور دیکھیں کہ ان کی شکایات کو مناسب طریقے سے سنا جاتا ہے اور ان پر عمل کیا جاتا ہے۔
- جیسا کہ کمیشن کی آنکھیں اور کان زمین پر ہیں، مشاہدین سے کہا گیا کہ وہ انتہائی خلوص کے ساتھ مسلسل چوکسی برتیں۔ ایک رہنما کے طور پر، مشاہدین کو ہر ایک ہدایات اور عمل کو واضح طور پر سمجھنا ہوگا۔
- تمام مقاصد کے لیے، مشاہدین انتخابی مشینری، امیدواروں، سیاسی جماعتوں اور رائے دہندگان کے ساتھ انٹرفیس کے طور پر میدان سے کمیشن کو براہ راست معلومات فراہم کریں گے۔
- مشاہدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ انتخابات سے متعلق ایکٹ، ضوابط، طریقہ کار، ہدایات اور انتخابات سے متعلق ہدایات پر تمام متعلقہ افراد کی جانب سے سختی اور غیر جانبداری سے عمل آوری شامل ہیں۔
دن بھر کے بریفنگ سیشن کے دوران، افسران کو انتخابی بندوبست کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں سینئر ڈپٹی الیکشن کمشنر، ڈی ای سیز اور ای سی آئی کے ڈی جیز نے جامع اور مکمل معلومات فراہم کیں۔ انتخابی منصوبہ بندی، مشاہدین کے کردار اور ذمہ داریوں، انتخابی فہرست کے مسائل،انتخابی ضابطہ اخلاق کا نفاذ، انتخابی اخراجات کی نگرانی، قانونی دفعات، ای وی ایم/وی وی پیٹ کے انتظام، میڈیا کی مصروفیت اور کمیشن کی فلیگ شپ ایس وی ای ای پی (نظاماتی رائے دہندگان کی تعلیم اور انتخابی شرکت) پروگرام کے تحت ووٹروں کی سہولت کے لیے کی جانے والی مختلف سرگرمیوں پر تفصیلی موضوعاتی پرزنٹیشن پیش کی گئیں۔
مشاہدین کو ووٹروں کی سہولت کے لیے کمیشن کے مختلف آئی ٹی اقدامات اور موبائل ایپلی کیشنز کے ساتھ ساتھ میدان میں انتخابی عمل کے موثر انتظام سے بھی واقف کرایا گیا۔مشاہدین کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے کام کو آسان بنانے کے لیے انتخابی انتظام سے متعلق تمام موضوعات پر تازہ ترین اور جامع دستورالعمل، ہینڈ بک، ہدایات کا مجموعہ، کیا کریں اور کیا نہ کریں، کو پڑھیں ۔ کسی بھی ہدایات اور رہنما خطوط تک آسان رسائی کے لیے یہ ای سی آئی کی ویب سائٹ پر ای بک اور تلاش کے قابل فارمیٹ میں دستیاب ہیں۔
پس منظر
کمیشن عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کی دفعہ20بی اور آئین کے مکمل اختیارات کے تحت مشاہدین کو تعینات کرتا ہے۔ مشاہدین کو انتخابی عمل کے مشاہدے کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے،جس میں شفافیت، غیر جانبداری اور ساکھ کو برقرار رکھنا شامل ہے اور یہ ہماری جمہوری سیاست کی بنیاد ہے۔ کمیشن اپنے جنرل، پولیس اور اخراجات کے مشاہدین پر بہت زیادہ اعتماد رکھتا ہے اور آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے میں ایسے مشاہدین کا کردار کمیشن کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ یہ مرکزی مشاہدین نہ صرف آزادانہ، منصفانہ، شفاف اور شمولیت پر مبنی انتخابات کے انعقاد کے آئینی مینڈیٹ کو پورا کرنے میں کمیشن کی مدد کرتے ہیں بلکہ ووٹروں کی بیداری اور انتخابات میں شرکت میں اضافہ کرتے ہیں۔ یہ مشاہدین کمیشن کی آنکھ اور کان کے طور پر جانے جاتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ع ح۔ع ن
(U: 1381)
(Release ID: 2065643)
Visitor Counter : 49