وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

خصوصی مہم 4.0: محکمہ ا سکولی تعلیم اورخواندگی  نےصفائی  ستھرائی اور پائیداری میں رہنمائی کی

Posted On: 16 OCT 2024 9:30PM by PIB Delhi

وزارت تعلیم  کے تحت محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی (ڈی او ایس ای اینڈ ایل) اپنے خود مختاراداروں (اے بیز) کے ساتھ 2 اکتوبر 2024 سے شروع ہوئی خصوصی مہم 4.0 میں سرگرم عمل ہے۔ڈی او ایس ای اینڈ ایل نے خصوصی مہم 4.0 کو مؤثر طریقے سے انجام دینے کے لیے تمام اے بیز کو ہدایات جاری کی ہیں۔ صفائی مہم کے تحت اسکریپ اور زیر التوا معاملات کا بندوبست ،جگہ کو بہتر بنانے اور دفتر کی خوبصورتی کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ یہ کوششیں حکومتی کام کاج میں کارکردگی، شفافیت اور فضلہ کے بہتر بندوبست پر زور دیتی ہیں۔

خصوصی مہم 4.0 کی تیاری کے مرحلے کے آغاز پر، محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی نے مخصوص اہداف قائم کیے اور مہم کے اہداف کے موثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے ملک بھر میں صفائی کے کلیدی مقامات کی نشاندہی کی۔

 

 

نمبر شمار

زمرہ

اہداف

1

جائزہ لی جانے والی فائلوں کی تعداد ۔

61100

2

ٹھکانے لگانے کے لئے شناخت کی گئی فائلوں کی تعداد۔

21410

3

جائزہ کے لیے ای فائلوں کی تعداد۔

1367

4

چلائی جانے والی صفائی مہم کی تعداد۔

32037

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

وزارت کے مقرر کردہ اہداف کے حصول کی طرف پیشرفت پر گہری نظر رکھنے کے لیے باقاعدہ میٹنگوں  کا انعقاد کیا جا رہا ہے، تاکہ موثر نفاذ اور مہم کے مقاصد کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔جن مختلف معیارات پر 14.10.2024 تک اہداف کو حتمی شکل دی گئی اور کارروائی جاری ہےوہ درج ذیل ہیں:

 

  • ابھی تک، 61,382 مربع فٹ جگہ کو اسکریپ اور بے کار مواد کو ٹھکانے لگاکر حاصل کیا گیا ہے،جس سے 7,34,941 روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔
  • جائزہ لینے کے لیے شناخت کی گئی 61,100 فزیکل فائلوں میں سے 48206 کی جانچ کی گئی ہے۔ اب تک، 22,135 فائلوں کوٹھکانے لگانے کے لیے نشان زد کیا گیا ہے، جن میں سے 10,883 پہلے ہی  ٹھکانے لگائی جاچکی ہیں۔
  • اسکولوں اور اداروں میں 27450 صفائی مہم چلائی گئی ہیں، جو وزارت کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

 

خصوصی مہم 4.0 کے دوران، اداروں اور اسکولوں کی پرجوش شرکت ایک مضبوط مثال قائم کر رہی ہے،جو سوچھتا کے پیغام کو تحریک کے ساتھ آگے بڑھا رہی ہے۔ قومی بال بھون، سوچھتا گیلری میں اپنی متحرک نمائشوں اور 3ڈی ماڈلز کے ذریعے، بچوں سےسرگرم طور پررابطہ کر رہا ہے اور صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کر رہا ہے، انہیں اپنے اردگرد کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے اقدامات کرنے کے لیے بااختیار بنا رہا ہے۔

سرحدوں کے پار کیندریہ ودیالیہ اسکولوں،مثال کے طور پر،کے وی ایس کھٹمنڈو،کے وی ایس ماسکو وغیرہ میں سوچھ بھارت مشن کے وسیع تر اہداف کے ساتھ ہم آہنگ ہوتے ہوئے پائیدار عادتوں کو اپنانے کی ترغیب دی جاتی ہے۔طلباء، اساتذہ اور شرکت کے ساتھ انتہائی جوش و خروش سے ’ایک پیڑ ماں کے نام ‘مہم چلائی جارہی ہے۔خصوصی مہم 4.0 کے تحت،ابھی تک کل 8910 پودے لگائے جا چکے ہیں، جو صفائی اور ماحولیاتی استحکام دونوں کے لیے اجتماعی عزم کی علامت ہیں۔

***************

ش ح ۔  ف ا  ۔م ش

U. No.1379



(Release ID: 2065639) Visitor Counter : 9


Read this release in: English