مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹیلی کمیونیکیشن کنسلٹنٹس انڈیا لمیٹڈ نے 15 اکتوبر 2024 کو 46 واں یوم تاسیس منایا
Posted On:
16 OCT 2024 6:49PM by PIB Delhi
ٹیلی کمیونیکیشن کنسلٹنٹس انڈیا لمیٹڈ (ٹی سی آئی ایل) نے جو عوامی شعبے کا ایک سرکردہ ادارہ ہے، 15 اکتوبر 2024 کو اسكوپ کنونشن سینٹر، نئی دہلی میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں اپنا 46 واں یوم تاسیس منایا جس میں انڈسٹری کے معززین،ٹیلی کمیونیکیشن کنسلٹنٹس انڈیا لمیٹڈ کے سابق سی ایمڈیز/ڈائریکٹرز اور ملازمین نے شرکت کی۔
جشن کا آغاز روایتی چراغاں کی تقریب سے ہوا جس کے بعد گنیش وندنا کی گئی۔ ایک آڈیو ویڈیو فلم دكھائی گئی جس میں ٹیلی کمیونیکیشن کنسلٹنٹس انڈیا لمیٹڈ کے دور دراز علاقوں میں مواصلاتی ڈھانچے کی تعمیر سے لے کر 80 سے زیادہ ممالک میں جدید ٹیلی کمیونیکیشن کا علمبردار بننے کے سفر کو شامل کیا گیا ہے۔
ٹیلی کمیونیکیشن کنسلٹنٹس انڈیا لمیٹڈ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب سنجیو کمار نے کلیدی خطبہ پیش كیا اور کمپنی کی کامیابی میں ملازمین کے غیر متزلزل عزم اور تعاون کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔ ایک خصوصی پریزنٹیشن میں جناب کمار نے ٹیلی کمیونیکیشن کنسلٹنٹس انڈیا لمیٹڈ کے 1978 میں قیام کے بعد سے اس کے شاندار سفر پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے حکومت کے 'میک ان انڈیا' وژن اور عالمی سطح پر اپنی خدمات کو وسعت دینے کے اس کے اہم ترین منصوبوں کے ساتھ ٹیلی کمیونیکیشن کنسلٹنٹس انڈیا لمیٹڈ کی اسٹریٹجک صف بندی پر زور دیا۔ ٹیلی کمیونیکیشن کنسلٹنٹس انڈیا لمیٹڈ کی متاثر کن مالی کارکردگی بشمول 4,055.69 کروڑ روپے کے مجموعی ڈیویڈنڈ كی حکومت کو ادا ءیگی کا بھی اعتراف کیا گیا۔
جناب اے ایس بنسل، سابق سی ایم ڈی ٹیلی کمیونیکیشن کنسلٹنٹس انڈیا لمیٹڈ نے اجتماع سے خطاب کیا اور اپنا تجربہ شیئر کیا کہ کس طرح بی ایچ ایل میں سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ كیا گیا اور ٹیلی کمیونیکیشن کنسلٹنٹس انڈیا لمیٹڈ بھون کیسے بنایا گیا۔
جناب سُرجیت منڈل، ڈائریکٹر (فنانس) نے یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ کمپنی نے 2023-24 میں 2,557.94 کروڑ روپے کی آپریٹنگ آمدنی حاصل کی ہے ٹیلی کمیونیکیشن کنسلٹنٹس انڈیا لمیٹڈ کی مضبوط مالی پوزیشن کا اشتراک کیا۔ انہوں نے ڈی پی ای ہدف کو عبور کرتے ہوئے گزشتہ چار سالوں میں آمدنی اور آپریٹنگ مارجن میں متاثر کن نمو کو اجاگر کیا۔
جناب ڈی پورپاتھاسیکرن، ڈائریکٹر (تکنیکی) نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ٹی سی آئی ایل کے تنوع اور ٹیلی کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیكنالوجی کے شعبوں میں اس کے پروجیکٹوں کے نفاذ پر زور دیا۔ انہوں نے سعودی عرب، کویت، عمان، ماریشس، نیپال اور کئی افریقی ممالک میں کمپنی کے جاری منصوبوں کا ذکر کیا۔
جناب ارون کمار چوبے، ڈائریکٹر (پروجیکٹس) نے ٹیکنالوجی کے کلیدی فوکس شعبوں جیسے ڈیٹا سینٹر، سائبرسیکیوریٹی، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور ٹیلی کام میں حل ڈیزائننگ کے لیے اندرون ملک مہارت کو فروغ دینے پر زور دیا۔
تقریب کی دیگر قابل ذکر جھلکیوں میں جناب پرمود کمار چودھری، چیف ویجیلنس آفیسر اور شری روہت واسوانی، آزاد ڈائریکٹر کے خطابات شامل تھے۔
اس موقع پر بہترین کاروباری اکائیوں/افراد کے تعاون کے اعتراف کے لیے قائم کردہ مالی سال 2023-24 کے "سالانہ ایوارڈز" پانے والوں کو نوازا گیا۔
اس تقریب کے میڈیا پارٹنر ایلیٹس ٹیكنو میڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ کے تعاون سے ہندوستان کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے خوابوں میں ٹیلی کمیونیکیشن کنسلٹنٹس انڈیا لمیٹڈ کے تعاون کی یاد میں ایک یادگار جاری کیا گیا۔ اس موقع پر ٹیلی کمیونیکیشن کنسلٹنٹس انڈیا لمیٹڈ کے ایچ آر مینوئل کا اپ ڈیٹ ورژن بھی جاری کیا گیا۔ ای دن ایک مدھر ثقافتی پرفارمنس کا اہتمام کیا گیا۔
ایلیٹس ٹیكنو میڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ کے بانی-سی ای او ڈاکٹر روی گپتا کے شکریہ کے ساتھ تقریب کا اختتام ہوا۔
******
U.No:1366
ش ح۔ع س۔س ا
(Release ID: 2065599)
Visitor Counter : 32