بجلی کی وزارت
بجلی اور بنیادی ڈھانچے کی قرض دینے کے لیے آئی ایف ایس سی کی پہلی مالیاتی کمپنی یعنی پی ایف سی انفرا فائینانس آئی ایف ایس سی لمیٹڈ کو کام شروع کرنے کے لیے – آئی ایف ایس سی اے سے منظوری حاصل ہو گئی ہے
Posted On:
16 OCT 2024 7:50PM by PIB Delhi
پی ایف سی انفراء فنانس آئی ایف ایس سی لمیٹڈ (پی آئی ایف آئی ایل )، جو پاور فنانس کارپوریشن لمیٹڈ (پی ایف سی) کی مکمل ملکیت والی ذیلی کمپنی ہے، نے گجرات کے جی آئی ایف ٹی شہر میں آئی ایف ایس سی میں بطور مالیاتی کمپنی کاروبار شروع کرنے کے لیے بین الاقوامی مالیاتی خدمات مراکز اتھارٹی (آئی ایف ایس سی اے) سے منظوری حاصل کر لی ہے۔
پی آئی ایف آئی ایل ، جو بھارت کی سب سے بڑی غیر بینکاری مالیاتی کمپنی (این بی ایف سی) گروپ کا حصہ ہے، آئی ایف ایس سی میں بجلی اور بنیادی ڈھانچے کی قرض دہی کے لیے پہلی مالیاتی کمپنی ہوگی۔ پی ایف سی انفراء فنانس آئی ایف ایس سی لمیٹڈ کا مقصد بھارت اور دیگر ممالک میں غیر ملکی کرنسی میں قرض دینا ہے، جس میں حکومت اور نجی شعبے دونوں کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔ پی آئی ایف آئی ایل کے قیام سے پی ایف سی کو ایک عالمی برانڈ کے طور پر جگہ ملے گی اور بھارت کی عالمی مالیاتی مرکز کے طور پر حیثیت کو مضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔
آئی ایف ایس سی اے کے چیئرمین ،جناب کے۔ راجارامن نے پی ایف سی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ پہلی حکومت کی این بی ایف سی ہے جس نے اپنی آئی ایف ایس سی ذیلی کمپنی – پی ایف سی انفراء فنانس آئی ایف ایس سی لمیٹڈ کے لیے مالیاتی کمپنی کے طور پر رجسٹریشن کا سرٹیفکیٹ (سی او آر) حاصل کیا ہے، تاکہ قرض دہی کے کاروبار کا آغاز کیا جا سکے۔ جناب راجارامن نے نیٹ زیرو کی حصول کے لیے قابل تجدید توانائی کے لیے مالی اعانت کی خلا کو پورا کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور اس بارے میں مثبت رائے کا اظہار کیا کہ پی ایف سی انفراء فنانس آئی ایف ایس سی لمیٹڈ اس ہدف کے حصول میں کس طرح کردار ادا کر سکتی ہے۔
جناب کے۔ راجارامن، چیئرمین، آئی ایف ایس سی اےنے، سی او آر، سمرتی پرمینڈر چوپڑا، چیئرمین پی ایف سی اور پی ایف سی انفراء فنانس آئی ایف ایس سی لمیٹڈ کو سونپا۔
سمرتی پرمینڈر چوپڑا، چیئرمین پی ایف سی اور پی ایف سی انفراء فنانس آئی ایف ایس سی لمیٹڈ نے کہا کہ ’’ہم فخر محسوس کرتے ہیں کہ ہم آئی ایف ایس سی میں پہلی مالیاتی کمپنی ہیں جو بنیادی ڈھانچے کے ساتھ ساتھ بجلی کے شعبے میں قرض دہی پر مرکوز ہے۔ جیسے ہی ہم اپنے آپریشنز کا آغاز کرتے ہیں، توانائی کی منتقلی کے لیے مالی اعانت ایک اہم توجہ ہوگی، جو بھارت کے صاف توانائی کے ذرائع کی طرف مضبوطی سے بڑھنے کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔ ہم بھارت کے بجلی کے شعبے میں اپنے کامیاب ریکارڈ سے ایک بڑا تجربہ لے کر آ رہے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ ہماری موجودگی آئی ایف ایس سی کی ترقی اور کامیابی میں نمایاں طور پر معاونت کرے گی۔‘‘
***********
ش ح ۔ م د ۔ م ت
U - 1377
(Release ID: 2065598)
Visitor Counter : 44