سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
خصوصی مہم 4.0 نے نصف سفر طے کر لیا ہے: وزارت نے 14,559 مقامات پر 100 فیصد صفائی کے اہداف حاصل کیے، زیر التوا معاملات کو نمٹانے میں اہم پیش رفت کی
ایم او آر ٹی ایچ 2 سے 31 اکتوبر 2024 تک زیر التوا معاملات کو نمٹانے اور صفائی ستھرائی کے لیے خصوصی مہم 4.0 کا انعقاد کر رہا ہے
Posted On:
16 OCT 2024 6:58PM by PIB Delhi
زیر التوا معاملات اور صفائی ستھرائی کے لیے خصوصی مہم 4.0 نے نصف سفر طے کر لیا ہے۔ مہم کی مدت کے دوران مختلف پیرامیٹروں کے تحت شناخت شدہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے ایم او آر ٹی ایچ اور اس کی ایجنسیوں کی جانب سے بھرپور طریقے سے مہم چلائی جا رہی ہے۔ وزارت نے 14559 مقامات پر صفائی کی سرگرمیوں میں 100 فیصد ہدف حاصل کیا ہے۔ مقامات میں دفاتر، تعمیراتی کیمپ/ سائٹ، این ایچ اسٹریچ، ٹول پلازے، راستے کی سہولیات، سڑک کے کنارے موجود ڈھابے، بسٹ اسٹاپ وغیرہ شامل ہیں۔ 41 فیصد زیر التوا ایم پی حوالہ جات (583)، 85 فیصد زیر التوا عوامی شکایات (986)، 56 فیصد عوامی شکایات کی اپیلیں (211) اب تک نمٹائی جا چکی ہیں۔
ایم او آر ٹی ایچ میں مہم کا نوڈل آفیسر مہم کی پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لے رہا ہے اور زیر التوا حوالوں کو نمٹانے کے لیے متعلقہ سینیئر افسران کے ساتھ مل کر ذاتی طور پر معاملوں کو حل کر رہا ہے۔
وسیع تر رسائی کے لیے، مہم کی مختلف سرگرمیوں کو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارموں جیسے کہ X (سابقہ ٹویٹر)، انسٹاگرام اور فیس بک کے ذریعے بھی پھیلایا گیا ہے۔
***********
ش ح۔ ف ش ع
U: 1369
(Release ID: 2065594)
Visitor Counter : 34