وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

سی بی ڈی ٹی خصوصی مہم 4.0 کو فعال طور پر نافذ کر رہا ہے


تقریباً 700 مقامات پر صفائی مہم چلائی گئی، تقریباً 1,00,000 مربع فٹ جگہ خالی کی گئی

ویسٹ ٹو ویلتھ، اندرونی شجر کاری، صفائی متروں کے لیے ہیلتھ کیمپ، جمنازیم کے لیے جگہ خالی کرنے جیسے خصوصی اقدامات کیے گئے

Posted On: 16 OCT 2024 6:51PM by PIB Delhi

محکمہ انکم ٹیکس کی فیلڈ اکائیوں کے ساتھ مل کر سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز (سی بی ڈی ٹی) خصوصی مہم 4.0 کو فعال طور پر نافذ کر رہا ہے۔ اس اقدام کا مقصد کام کی جگہوں اور اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا، اسکریپ کو ٹھکانے لگانا، دفتری جگہوں کو خالی کرنا، زیر التوا عوامی شکایات کو کم کرنا وغیرہ ہے۔

خصوصی مہم 4.0 کا آغاز 15 ستمبر سے 30 ستمبر 2024 تک تیاری کے مرحلے کے ساتھ ہوا، جس کے دوران مہم کے نفاذ کے لیے اہداف طے کیے گئے۔ عمل درآمد کا مرحلہ 2 اکتوبر 2024 کو شروع ہوا جو 31 اکتوبر 2024 تک چلے گا۔ اس پورے مرحلے کے دوران، سی بی ڈی ٹی مہم کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے روزانہ کی پیشرفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ نگرانی کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر، سی بی ڈی ٹی کے نوڈل آفیسر پورے ہندوستان کے مختلف علاقوں کے نوڈل افسروں کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں ہیں۔

خصوصی مہم 4.0 کے پہلے 15 دنوں میں محکمہ کے افسران اور اہلکاروں کی پرجوش شرکت دیکھنے میں آئی۔ اس عرصے کے دوران، ہندوستان بھر میں پھیلے دفاتر میں کی گئی مختلف سرگرمیوں کے نتائج درج ذیل ہیں:

  • تقریباً 700 مقامات پر صفائی مہم چلائی گئی۔
  • تقریباً 1,00,000 فالتو فائلوں کو ختم کیا گیا۔
  • ردئ کو ٹھکانے لگانے سے 9,80,000 روپے سے زیادہ کی آمدنی ہوئی۔
  • تقریباً 1,00,000 مربع فٹ کی جگہ خالی کی گئی۔
  • اس دوران 16000 سے زائد عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا۔

 

اس کے علاوہ مہم کی پیشرفت کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کی جا رہی ہے اور ڈی اے آر پی جی کے زیر اہتمام ایس سی پی ڈی ایم پورٹل پر ڈیٹا کو اپ لوڈ کیا جاتا ہے۔

 

 

                     بعد میں                                  پہلے

 

سی بی ڈی ٹی عوام تک رسائی حاصل کرنے اور سوچھتا مہم کے تحت اپنی کوششوں کو اجاگر کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا بھی استعمال کر رہا ہے۔ بیداری کو فروغ دینے کے لیے محکمہ انکم ٹیکس کے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈل، پرنسپل چیف کمشنر ریجن کے علاقائی ہینڈل اور نیشنل اکیڈمی آف ڈائریکٹ ٹیکسز (این اے ڈی ٹی) کے ذریعے سوچھتا مہم کے لیے X (سابقہ ​​ٹویٹر کے نام سے جانا جاتا تھا) پر 300 سے زیادہ ٹویٹ پوسٹ/دوبارہ پوسٹ کیے گئے ہیں۔ اس مہم کو محکمہ کے دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر بھی فروغ دیا گیا ہے۔

 

ویسٹ ٹو ویلتھ – اس آرٹ ورک کو دھاتوں کی ری سائیکلنگ کے ذریعے بنایا گیا ہے اور اس میں ایک ایکویریم کو دکھایا گیا ہے۔ یہ آرٹ پیس عوامی نمائش کے لیے آئکر بھون دکشن، کولکاتہ میں نصب کیا گیا ہے۔

 

پودے لگانے کے لیے کھلی جگہوں کی محدود دستیابی کا انتظام کرنے کے لیے نیشنل فیس لیس اسسمنٹ سینٹر (این اے ایف اے سی) کے ذریعے اندرونی شجرکاری کی گئی۔

 

 

ڈائرکٹر جنرل آف انکم ٹیکس دہلی کے ذریعہ 8000 کلوگرام سے زیادہ ریکارڈوں اور فائلوں کو تلف کیا گیا اور اسے ری سائیکل شدہ مصنوعات میں تبدیل کیا گیا۔

 

 

 

سی سی آئی ٹی، نارتھ ایسٹ ریجن کے ذریعے فرسودہ فائلوں سے بھرے ہال کو دفتر کے جمنازیم میں تبدیل کیا گیا

 

 

سی بی ڈی ٹی اور اس کے فیلڈ دفاتر نے 2024 میں ”سوچھتا ہی سیوا“ (ایس ایچ ایس) مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ کلیدی اقدامات میں صفائی کو فروغ دینے کے لیے سوچھتا عہد، ملک گیر شجر کاری کی مہم، صفائی متروں کے لیے میڈیکل کیمپ، اور ثقافتی سرگرمیاں جیسے نکڑ ناٹک شامل ہیں۔

سی بی ڈی ٹی کے چیئرمین ایس روی اگروال نے ایک پیڑ ماں کے نام کی شجرکاری مہم کی قیادت کی۔

عوامی مقامات کی صفائی

گاندھی جینتی پر، لوک نائک سیتو انڈر پاس، جسے پہلے نظر انداز کیا جاتا تھا اور ملبے سے بھرا ہوا تھا، کو پی آر سی سی آئی ٹی دہلی کے دفتر کی کوششوں سے، سی بی ڈی ٹی کے چیئرمین، روی اگروال کی قیادت میں تبدیل کر دیا گیا۔ اب یہ صاف ستھرا اور قابل رسائی ہے اور پیدل چلنے والوں، خاص طور پر بچوں کو اسکول جاتے ہوئے ایک محفوظ راستہ فراہم کرتا ہے۔

 

 

 

سی بی ڈی ٹی کے ممبر (ایڈمن) پربودھ سیٹھ کی قیادت میں ممبئی میں صفائی مہم

 

 

سی بی ڈی ٹی خصوصی مہم 4.0 کے تیسرے ہفتے میں داخل ہو گیا ہے اور اس کا مقصد اختراعات اور بہترین طریقوں کو اپناتے ہوئے مختلف شعبوں میں سبقت حاصل کرنا ہے۔ ابتدائی مرحلے کی رفتار کو مزید وسعت دی جاتی رہے گی۔

**************

 

ش ح۔ ف ش ع

U: 1367 



(Release ID: 2065570) Visitor Counter : 7


Read this release in: English