مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

’’ٹی آر اے آئی کی جانب سے بین الاقوامی ٹیلی کام ریگولیٹرز کا اجلاس منعقد کیا گیا‘‘

Posted On: 16 OCT 2024 6:09PM by PIB Delhi

 عالمی ٹیلی کام معیارات اسمبلی (ڈبلیو ٹی ایس اے -24) اور بھارت موبائل کانگریس (آئی ایم سی -24) کے موقعے پر نئی دلی میں ٹی آر اے آئی کی جانب سے بین الاقوامی ٹیلی کام ریگولیٹرز کانفرنس منعقد کی گئی ۔

کانفرنس کا افتتاح، وزیر مملکت برائے وزارت مواصلات اور وزیر مملکت برائے وزارت دیہی ترقی  ڈاکٹر پیماسانی جی نے افتتاحی اجلاس میں کیا ۔ جہاں کافی تعداد میں لوگ موجود تھے ۔  محترمہ ڈوریین بوگڈان-مارٹن، بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) کی سیکرٹری جنرل، جناب  میٹس گرینریڈ، ڈائریکٹر جنرل، جی ایس ایم اے ، شری انیل کمار لہوتی، چئیرمین، ٹی آر اے آئی اور شری اتول کمار چودھری، سیکرٹری، ٹی آر اے اائی، افتتاحی اجلاس میں    شامل ہونے والے دیگر معزز مہمان تھے ۔

یہ کانفرنس "ریگولیشن میں ابھرتے ہوئے رجحانات" کے موضوع پر تھی ۔  دنیا بھر سے کئی ممتاز مقررین، جو اپنے شعبے کے ماہر ہیں، نے اہم تکنیکی اور ریگولیٹری مسائل پر بات چیت کی ۔  کانفرنس میں تین سیشن ہوئے، ہر سیشن بہت اہم اور موجودہ موضوعات پر تھا، اور سیشنز انتہائی دلچسپ رہے، جن میں بہت سے بحث و مباحثے ہوئے ۔

پہلا سیشن "معیار سازی میں ریگولیٹری نقطہ نظر" کے عنوان سے تھا، جس میں کئی اہم موضوعات جیسے کہ معیاری ترقی میں ریگولیٹر کا کردار، ریگولیٹرز کے لیے معیارات کا استعمال،  کیو او ایس بائی ڈیزائن ، صارف کو ترجیح دنے والے نقطہ نظر وغیرہ پر گفتگو کی گئی ۔

دوسرا سیشن "سیٹلائٹ مواصلات کے ریگولیٹری پہلو، بشمول دیگر غیر زمینی نیٹ ورکس" کے موضوع پر تھا ۔  اس سیشن میں کچھ موضوعات جیسے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کی ترقیات، غیر زمینی نیٹ ورکس (این ٹی این ) کے تعیناتی کے ماڈلز اور استعمال کے معاملات، معیار سازی کی پہل، سیکیورٹی اور پرائیویسی کے مسائل، اقتصادی اور سماجی اثرات وغیرہ پر بات چیت کی گئی ۔

تیسرا سیشن "اوور-دی-ٹاپ (او ٹی ٹی ) مواصلاتی خدمات کی ریگولیٹری نقطہ نظر" پر تھا، جس میں اوور-دی-ٹاپ مواصلاتی خدمات سے متعلق کچھ پیچیدہ ریگولیٹری مسائل پر بات کی گئی ۔  اس سیشن میں کچھ اہم نکات جیسے او ٹی ٹی  ریگولیشن کی ضرورت، صارف کے تحفظ کے مسائل، قانون نافذ کرنے اور قومی سلامتی کے مسائل پر گفتگو کی گئی ۔

کانفرنس نے دنیا بھر کے ریگولیٹرز سے بھرپور جواب حاصل کیا جو ڈبلیو ٹی ایس اے - 24 اور  آئی ایم سی – 24 کی معزز کانفرنسوں میں شرکت کے لیے نئی دلی میں جمع ہوئے تھے ۔  اس کانفرنس کے لیے 30 سے زیادہ ممالک کے مندوبین نے رجسٹریشن کرایا، اور 150 سے زیادہ شرکاء نے کانفرنس میں شرکت کی، جن میں تقریباً 80 بین الاقوامی مندوبین، 15 ریگولیٹرز کے سربراہان/ وزراء اور ٹیلی کام صنعت کے شراکت داروں کی نمائندگی کرنے والے مقامی شرکاء شامل تھے ۔

کانفرنس کے افتتاحی اجلاس کے دوران سعودی عرب کے آئی سی ٹی ریگولیٹر کمیونیکیشنز، اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی (سی ایس ٹی) اور بھارتی ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی (ٹرائی) کے درمیان ایک مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے ۔

کانفرنس کا اختتام عالمی سطح پر ریگولیٹرز کے لیے اس عملی اقدام کے ساتھ ہوا کہ وہ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں اور خدمات کے چیلنجز سے نمٹنے میں بہترین طریقوں کا اشتراک کریں ۔

کسی بھی وضاحت یا معلومات کے لیے، محترمہ وندنا ستی، مشیر (انتظامی/آئی آر) سے advadmn@trai.gov.in پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔

***********

ش ح  ۔  م د  ۔   م ت                                           

U - 1359



(Release ID: 2065551) Visitor Counter : 6


Read this release in: English , Hindi