ارضیاتی سائنس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ارضیاتی سائنسز کی وزارت نے خصوصی مہم 3.0 کے تحت سرگرمیاں مکمل کیں۔

Posted On: 16 OCT 2024 5:34PM by PIB Delhi

ارضیاتی سائنسز کی وزارت (ایم او ای ایس) نے خصوصی مہم 3.0 کے تحت منتخب متعلقہ سرگرمیاں مکمل کیں، جو حکمرانی میں صفائی ستھرائی، شفافیت اور کارکردگی کو فروغ دینے کے لیے حکومت ہند کے رہنما خطوط کے مطابق ہیں۔

خصوصی مہم 3.0 کے ایک حصے کے طور پر، اکتوبر 2023 سے اگست 2024 تک، ایم او ای ایس اور اس کے ماتحت اور منسلک دفاتر اور خود مختار اداروں نے صفائی ستھرائی کی 73 مہم کا آغاز کیا، 3,660 فائلوں کو ختم کیا، 7,375 مربع میٹر جگہ خالی کرائی، اور اسکریپ کو ٹھکانے لگایا جس سے تقریباً 6 لاکھ روپے کی رقم موصول ہوئی ۔ اس نے پی ایم او، ممبران پارلیمنٹ، بین وزارتی مشاورت کے حوالہ جات، پارلیمانی یقین دہانیوں، اور عوامی شکایات اور اپیلوں کے حوالے سے بھی کام کیا ہے۔ نئی دہلی میں ایم او ای ایس پرتھوی بھون ہیڈ کوارٹر میں ایک تفریحی کمرہ اور یوگا کمرہ بھی قائم کیا گیا۔ ان سہولیات کا تصور ٹیم کی تعمیر اور کام کی زندگی کے توازن کو بڑھانے، ذہن سازی کی حوصلہ افزائی اور ملازمین کے درمیان تعلق کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا تھا۔

اکتوبر 2023 میں ایک ملک گیر اقدام کے طور پر شروع کی گئی، خصوصی مہم 3.0 کا مقصد طویل عرصے سے زیر التوا معاملات کو حل کرکے، دفتر کی صفائی ستھرائی پر توجہ مرکوز کرکے انتظامی ماحول کو رفتار دینا ہے۔ ارضیاتی سائنسز کی وزارت نے خصوصی مہم 3.0 کے دوران سوچھتا (صفائی ستھرائی) اور اچھی حکمرانی کے بڑے اہداف میں اشتراک کرتے ہوئے کئی اہم اقدامات کئے۔

ایم او ای ایس سوچھتا، شفافیت اور کارکردگی کی اقدار کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ خصوصی مہم 3.0 کی کامیاب تکمیل حکومت ہند کے ایک صاف ستھری اور زیادہ موثر عوامی انتظامیہ کے وژن میں وزارت کی جانب سے اہم اشتراک کا واضح ثبوت ہے۔

*********

 

UR-1347

(ش ح۔   اع خ۔ش ہ ب)


(Release ID: 2065490) Visitor Counter : 33


Read this release in: English , Hindi , Tamil