کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خوشحالی کے لیے ترک شدہ کوئلے کی کانیں - کمیونٹی کو بااختیار بنانے کے لیے سی سی ایل ماہی پروری

Posted On: 16 OCT 2024 1:03PM by PIB Delhi

سینٹرل کول فیلڈز لمیٹڈ (سی سی ایل) نے قدرتی وسائل کے ذمہ دارانہ استعمال کو فروغ دینے اور مقامی معیشت اور حیاتیاتی تنوع کو فروغ دینے کے لیے متعدد متروک کوئلہ کانوں کو ماہی پروری کے فارموں میں تبدیل کر دیا ہے۔ سی سی ایل جو کہ  کول انڈیا لمیٹڈ کا ایک ذیلی ادارہ ہے،  کوئلے کی وزارت کی رہنمائی میں  ماہی پروری کے اختراعی اقدامات کو آگے بڑھاتے ہوئے پائیدار ترقی میں قابل ذکر پیش رفت کر رہا ہے۔

سی سی ایل کے ماہی پروری کے منصوبے معیشت اور ماحولیات سے متعلق متعدد چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بنائے گئے ہیں ۔ اس اقدام سے بنیادی طور پر مقامی آبادی  کو آمدنی کا ایک اضافی ذریعہ حاصل ہوتا ہے، جس سے انہیں فائدہ پہنچتا ہےاور ریاست میں مچھلی کی افزائش میں بھی یہ اہم رول ادا کرتے ہیں۔

سی سی ایل نے متروک  پانچ کوئلہ کانوں کو ماہی پروری کے لیے  تیار کیا ہے۔ کمیونٹی کی شمولیت اور مچھلی کی  پیداوار دونوں اعتبار سےاس سے متاثر کن نتائج حاصل ہو رہے  ہیں:

جھارکھنڈ کے ہزاری باغ کے ارگاڈا ایریا میں واقع ریلیگارا ماہی پروری  پروجیکٹ 9.71 ہیکٹر میں پھیلا ہوا ہے۔ مچھلی کے کل 20 کیج نصب کئے گئے ہیں، جن کی سالانہ مچھلی کی  پیداوار تقریباً 9.6 ٹن ہے۔ اس پروجیکٹ سے ریلیگڑا اور باسکودرا کے قریبی گاؤں کے تقریباً 100 رہائشیوں  کو براہ راست فائدہ پہنچتا ہے۔ اس میں ضلعی انتظامیہ کا بھی تعاون حاصل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001B43N.png

ریلیگرا ماہی پروری پروجیکٹ

گڈی ماہی پروری سے متعلق ایک پروجیکٹ ہے،  جو جھارکھنڈ میں ارگاڈاعلاقے میں واقع ہے،یہ  وسیع پیمانے پر 28 ہیکٹر پر محیط ہے۔ مچھلی کے 22 کیج  کی تنصیب کے ساتھ، اس منصوبے سے ابتدائی برس  میں تقریباً 0.72 ٹن مچھلی کی سالانہ پیداوار ہے۔ اس سے تہراتنڈ، کینڈیاٹولا، اور گیڈی بستی کے رہائشیوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ یہ پروجیکٹ مزید ترقی کے لیے تیار ہے۔ مزید برآں، اس کی ماحولیاتی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اسے رامسر سائٹ کے طور پر نامزد کرنے کی تجویز ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0027S43.png

گڈی ماہی پروری پروجیکٹ

جھارکھنڈ میں بوکارو ، او سی پی ماہی پروری  پروجیکٹ 4.22 ہیکٹر پر پھیلا ہوا ہے، جس میں مچھلی کے 27 کیج نصب ہیں۔ اس میں  سالانہ 81 ٹن مچھلیاں تیار ہوتی ہیں،  جس سے 30 مقامی خاندانوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ مچھلی کی اقسام  میں پنگاسیئس، روہو، تلاپیا اور کتلا شامل ہیں اوریہ آس پاس کی برادری کے لئے روزی روٹی کا ذریعہ ہیں۔

جھارکھنڈ کے برکاسیال ایریا میں سنٹرل سوندا پسکی کلچر پروجیکٹ میں تلاپیا کی نسل کے لیے مچھلی کے 40 پنجرے ہیں، جو نومبر 2023 میں نصب کیے گئے ہیں۔ اس پروجیکٹ سے ایک نمایاں پیداوار حاصل کرنے کی امید ہے، جس سے تقریباً 250 مقامی دیہی باشندوں  کو براہ راست فائدہ پہنچے گا، انہیں پائیدار آمدنی کے مواقع فراہم ہوں گے اور مقامی معیشت  کو فروغ ملے گا۔

این کے ایریا میں کارکٹہ اے  اور کارکٹہ سی ماہی پروری کے پروجیکٹس علاقائی آبی زراعت میں کلیدی شراکت دار ہیں۔ کارکٹہ اے 1.80 ہیکٹر پر محیط ہے، 15 مچھلی کے پنجروں کے ساتھ، سالانہ 200 ٹن مچھلی کی پیداوار ہوتی ہے جبکہ کارکٹہ سی، جو دونوں میں سب  سے بڑا ہے، 4.5 ہیکٹر پر محیط ہے، جس میں 50 مچھلیوں کے پنجرے ہیں اور سالانہ 800 ٹن مچھلی کی پیداوار ہو گی۔ ایک ساتھ، یہ منصوبے مقامی دیہی باشندوں  کو فائدہ پہنچائیں گے، جو کہ  علاقائی ترقی اور کمیونٹی کی فلاح و بہبود میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003S97B.png

کرکٹہ اے اور کرکٹہ  سی ماہی پروری  پروجیکٹ

سی سی ایل کے ماہی پروری  کے منصوبے پانی سے بھرےکوئلہ  کانوں کی بازیابی کرنے، انہیں مقامی کمیونٹیز کے لیے ذریعہ معاش میں تبدیل کرنے میں ایک گیم چینجر رہے ہیں۔ یہ پراجیکٹس دیہی علاقوں کی مجموعی اقتصادی ترقی میں کلیدی رول ادا کر رہے۔ 2025 تک مکمل ہونے والے متعدد منصوبوں کے ساتھ، سی سی ایل کوئلے کے شعبے میں پائیدار صنعتی طریقوں کے لیے ایک مثالی ماڈل قائم کر رہا ہے۔

ماہی پروری  کے ان منصوبوں کی پیش رفت،  خطے کی سماجی، اقتصادی اور ماحولیاتی ضروریات کو پورا کرنے کی طرف ایک اہم جست کی نمائندگی کرتی ہے۔ اس پہل کے ذریعے، سی سی ایل ایک متوازن نقطہ نظر کو فروغ دے رہا ہے جہاں کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور حیاتیاتی تنوع کا تحفظ دونوں  ایک ساتھ ہے۔

***

ش ح۔ ک ا۔ ش ا

 


(Release ID: 2065352) Visitor Counter : 33


Read this release in: English , Hindi , Tamil