اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

 قومی اقلیتی کمیشن کی جین فرقہ کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ


اقلیتی امور کی وزارت کے وزیر نے جین  فرقہ کو حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا یقین دلایا

Posted On: 27 SEP 2024 10:48PM by PIB Delhi

آج قومی اقلیتی کمیشن (این سی ایم) کے کانفرنس ہال میں جین  فرقہ  کے نمائندوں کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں اقلیتی امور کے وزیر مملکت جناب جارج کورین  اس میں مہمان خصوصی تھے۔ جناب اقبال سنگھ لال پورہ، چیئرمین( این سی ایم)، جناب کےڈیبو، وائس چیئرمین(این سی ایم) اور کمیشن کے ارکان اور  افسران  کے علاوہ جین  فرقہ کے سرکردہ افراد موجود تھے۔ جین  فرقہ کے نمائندوں نے جین برادری کو درپیش مسائل پر بات چیت  کی۔

 اس موقع پر وزیر موصوف  نے  جین  فرقہ  کی درخواستوں پر غور کرنے اور کمیونٹی کو حکومت کی طرف سے مسلسل تعاون کا یقین دلایا۔ قومی اقلیتی  کمیشن کے چیئرمین نے بتایا کہ  نیشنل مائنارٹی کمیشن (این سی ایم) نے پہلے ہی کئی اہم مسائل پر کارروائی کی ہے اور باقی ماندہ معاملات کو جلد از جلد متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھائیں گے۔

 

 

*************

ش ح ۔ ظ ا۔ ف ر

U. No.1312


(Release ID: 2065217) Visitor Counter : 19


Read this release in: English , Hindi , Punjabi