ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب جینت چودھری كے ہاتھوں وشاکھاپٹنم  كےاے ایم ٹی زیڈ کیمپس میں نیشنل اسکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے توسیعی مرکز کا افتتاح


وزیر موصوف كی موجودگی میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے 93 ویں یوم پیدائش كا اے ایم ٹی زیڈ میں جشن منایا گیا

Posted On: 15 OCT 2024 6:03PM by PIB Delhi

آندھرا پردیش میں ہنر مندی کے فوری طور پر نمایاں ہونے والے فرق کو دور کرنے کے لیے حکومت ہند کی ہنر مندی کے فروغ اور صنعت كاری کی وزارت کے مرکزی مملكتی وزیر(آزادانہ چارج) اور  وزارت تعلیم کے وزیر مملکت جناب جینت چودھری نے وشاکھاپٹنم میں آندھرا میڈیکل ٹیک زون میں ایک نئے نیشنل اِسكل ریننگ انسٹی ٹیوٹ (این ایس ٹی آئی) كے توسیعی مرکز   کا افتتاح کیا اور وہاں امیدواروں کے ساتھ بات چیت كی۔  یہ اقدام آندھرا پردیش کے نوجوانوں کے لیے ہنر مندی کی تربیت اور روزگار کے مواقع کو بڑھانے کے لیے مرکزی حکومت کے عزم کو واضح کرتا ہے۔

تفصیلات کا اشتراک کرتے ہوئے جناب جینت چودھری نے بتایا کہ توسیعی مرکز 2024-25 کے تعلیمی سیشن سے شروع ہونے والے کرافٹس انسٹرکٹر ٹریننگ اسکیم (سی آئی ٹی ایس) کے تحت کمپیوٹر سافٹ ویئر ایپلی کیشنز (سی ایس اے) میں تربیت فراہم کرے گا۔ یہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریننگ (ڈی جی ٹی) کے ذریعے نافذ کردہ ایڈوانسڈ ووکیشنل ٹریننگ اسکیم کے تحت کمپیوٹر کی مختلف ایپلی کیشنز پر مختصر مدت کے کورسز بھی پیش کرے گا۔ یہ مہارت کے فروغ اور مقامی لوگوں کو بااختیار بنانے میں یہ ایک اہم قدم ہے۔

اے ایم ٹی زیڈ کیمپس میں واقع این ایس ٹی آئی کا توسیعی مرکز،  طلباء کو تربیت دینے کے لیے کمپیوٹر لیبارٹری اور فرنشڈ کلاس رومز سے لیس ہے۔ ہاسٹل کی رہائش كی سہولت اے ایم ٹی زیڈ کی طرف سے مفت فراہم کی جاتی ہے جو باہر کے امیدواروں کے لیے کیمپس میں موجود تمام طلبہ کے لیے میس کی سہولیات کے ساتھ دستیاب ہے۔

جناب چودھری نے ریاستی حکومت کی طرف سے اعانت پر اظہار تشکر کیا اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں آندھرا پردیش میں ہنر مندی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے مرکزی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا كہ  "اس اقدام سے مقامی لوگوں کو بہتر معاش کے بہتر مواقع فراہم کرنے میں مدد ملے گی"۔

تقریب کے دوران جناب چودھری نے انسٹی ٹیوٹ میں آنجہانی صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت بھی پیش کیا۔ سائنس اور تعلیم میں ڈاکٹر کلام کی بے پناہ شراکت کے بارے میں بات کی اور  مہارت کی ترقی اور اختراع کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ان کی بصیرت انگیز کوششوں پر زور دیا۔

این ایس ٹی آئی کے توسیعی مرکز کا قیام معاشی ترقی میں معاونت اور افرادی قوت کی ملازمت کو بڑھانے میں ایک اہم قدم ہے۔

اے ایم ٹی زیڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر جتیندر شرما نے توسیعی مرکز کے بغیر کسی رکاوٹ کے آپریشن کے لیے مکمل تعاون کا وعدہ کیا۔ ہنرمندی کیے فروغ اور صنعت كاری كی وزارت میں  ڈائریکٹر جنرل آف ٹریننگ محترمہ ترشالجیت سیٹھی،نے بھی اس موقع پر شرکت کی۔

آندھرا پردیش کی تقسیم سے پہلے، تین این ایس ٹی آئیز غیر منقسم ریاست میں کام کرتی تھیںاین ایس ٹی آئی ودیا نگر، این ایس ٹی آئی رمنت پور، اور این ایس ٹی آئی برائے خواتین ۔ یہ سبھی ادارے تقسیم کے بعد تلنگانہ میں ہی رہے جس سے آندھرا پردیش کے ہنر مندی کی ترقی کے بنیادی ڈھانچے میں ایک خلا رہ گیا تھا۔ یہ نیا توسیعی مرکز اس خلا کو دور کرنے کی کوشش کرے گا۔

******

U.No:1294

ش ح۔ع س۔س ا


(Release ID: 2065105) Visitor Counter : 34


Read this release in: English , Hindi