کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

قومی تاجران ویلفیئر بورڈ کا چوتھا اجلاس نئی دہلی میں منعقد ہوا

Posted On: 15 OCT 2024 5:59PM by PIB Delhi

قومی تاجران ویلفیئر بورڈ (این ٹی ڈبلیو بی) کی چوتھی میٹنگ آج، نئی دہلی کے وانجیہ بھون میں این ٹی ڈبلیو بی کے چیئرمین  جناب سنیل جے سنگھی کی صدارت میں منعقد ہوئی۔

مختلف تجارتی انجمنوں کی نمائندگی کرنے والے تمام ممبران سے درخواست کی گئی کہ وہ ملک بھر کے تاجروں میں این ٹی ڈبلیو بی کے ذریعے کیے جا رہے کام کو فروغ دیں اورڈی پی آئی آئی ٹی  کے ذریعے شروع کیے گئے وی سی انٹرایکٹو سیشن کے بارے میں بیداری پھیلائیں۔

میٹنگ کے دوران، جناب سنیل جے سنگھی نے روشنی ڈالی کہ اراکین اور تجارتی انجمنوں سے موصول ہونے والی درخواستوں کو ضروری کارروائی کے لیے متعلقہ وزارتوں / محکموں کی توجہ میں لایا گیا ہے۔

خوردہ تجارت سے متعلق بیداری اور فلاحی اسکیموں تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے اراکین سے تجاویز اور معلومات طلب کی گئیں۔ بورڈ کے اراکین سے موصول ہونے والی اہم تجاویز اور نمائندگیوں پر غور کیا گیا، جس میں کارروائی کے  اہم نکات پر توجہ دی گئی۔

اس میٹنگ میں مرکزی حکومت کی طرف سے نامزد کردہ غیر سرکاری اراکین نے شرکت کی، جو تجارتی انجمنوں اور ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی نمائندگی کرتے ہیں، نیز حکومت ہند کی نو وزارتوں / محکموں کی نمائندگی کرنے والے بربنائے منصب اراکین نے شرکت کی۔


************

U.No:1286

ش ح۔اک۔ق ر



(Release ID: 2065081) Visitor Counter : 9


Read this release in: English , Hindi