سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
جناب نتن گڈکری نے 100 روپے کے یادگاری سکے کی نقاب کشائی کی، جس میں قابل صد احترام شری ماتا جی نرملا دیوی جی کی صد سالہ پیدائش کی روحانی میراث کو اعزاز بخشا گیا
Posted On:
14 OCT 2024 10:04PM by PIB Delhi
روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراؤں کے وزیر جناب نتن گڈکری نے قابل صد احترام شری ماتا جی نرملا دیوی جی کی پیدائش کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر ان کے اعزاز میں 100 روپے کا یادگاری سکہ جاری کیا۔ نیشنل میوزیم میں منعقدہ یہ تقریب عالمی سطح پر روحانیت، باطنی سکون اور خود شناسی کو فروغ دینے میں قابل صد احترام شری ماتاجی نرملا دیوی جی کے بے پناہ تعاون کو دلی خراج عقیدت تھی۔
اپنے خطاب میں، جناب نتن گڈکری نے قابل صد احترام شری ماتا جی نرملا دیوی جی کی تعلیمات کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور سہج یوگا کی مشق اور ان کے آفاقی محبت کے پیغام کے ذریعے انسانیت کی بہتری کے لیے ان کی زندگی بھر کی لگن پر زور دیا۔ انہوں نے ذکر کیا کہ 100 روپے کے اس یادگاری سکے کا اجراء روحانی اور ثقافتی اقدار پر ان کے گہرے اثرات کی ستائش کی ایک علامت ہے۔
سو روپے کے یادگاری سکے میں قابل صد احترام شری ماتا جی نرملا دیوی جی کی تصویر ہے، جو ان کے روحانی وژن اور ان کے وضع کردہ اصولوں کی علامت ہے۔ یہ ان کی پائیدار میراث کو خراج تحسین پیش کرتا ہے اور ان کی تعلیمات سے متاثر ہونے والوں کے لیے یہ ایک یادگار ہے۔
************
U.No:1271
ش ح۔اک۔ق ر
(Release ID: 2064970)
Visitor Counter : 31