وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

جناب  دھرمیندر پردھان یو ایس انڈیا اسٹریٹجک پارٹنرشپ فورم کے زیر اہتمام غیررسمی بات چیت میں حصہ لیا

Posted On: 14 OCT 2024 9:55PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر برائے تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے آج انڈیا لیڈرشپ سمٹ 2024 کے ایک حصے کے طور پر یو ایس انڈیا اسٹریٹجک پارٹنرشپ فورم کے ذریعہ منعقدہ  غیر رسمی بات چیت  میں شرکت کی۔ اس غیر رسمی بات چیت میں  ریانگ روسلینسکی،لنکڈ ان  کے سی ای او اور جناب  مارون کرسلوف، پیس یونیورسٹی کے صدر شریک رہے۔

Image

تقریب سے خطاب کرتے ہوئےجناب  پردھان نے کہا کہ جیسے ہی قومی تعلیمی پالیسی 2020 پانچ سال مکمل کرنے کی طرف بڑھ رہی ہے، ہندوستان نئی ٹیکنالوجی کو اپنانے، ہندوستانی زبانوں میں سیکھنے، اور تحقیق اور ملازمت کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے بے مثال تحریک دے رہا ہے۔ انہوں نے تعلیم کے مختلف پہلوؤں میں ہندوستان کی ترقی پر اپنے خیالات کا اشتراک کیا، جو سیکھنے والوں کو قابلیت اور علم پر مبنی کاروباری اداروں کی طرف لے جا رہا ہے۔ وزیرموصوف نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ ہندوستان کس طرح مستقبل کے لیے تیار، ذمہ دار نسل کے عالمی شہریوں کی ترقی کے لیے نئے مواقع کو قبول کر سکتا ہے۔

جناب پردھان نے مزید کہا کہ عالمی چیلنجوں کو حل کرنے کے لیے دنیا کو ایک ساتھ آنے کی ضرورت ہے، اور ہندوستان اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی یونیورسٹیوں کے لیے ہندوستان میں کیمپس قائم کرنے کے دروازے کھولنے سے لے کر ڈگریوں پر قابلیت کو ترجیح دینے کے نمونے کی طرف بڑھنے تک، ہندوستان اپنے معاشرے کی امنگوں کو پورا کرے گا اور دنیا کے لیے ترقی کا انجن بن جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ح ن ۔رض

U-1257


(Release ID: 2064894) Visitor Counter : 38


Read this release in: English , Hindi