سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
سکریٹری (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار دی امپاورمنٹ آف پرسنز وِد ویزول ڈس ایبلٹیز(این آئی ای پی وی ڈی )، دہرادون میں ’پردھان منتری دیویاشا کیندر‘ کا افتتاح کیا
Posted On:
14 OCT 2024 6:28PM by PIB Delhi
معذور افراد کو بااختیار بنانے کا شعبہ(ڈی ای پی ڈبلیو ڈی ) کے سکریٹریجناب راجیش اگروال نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار دی امپاورمنٹ آفپرسنز وِد ویزول ڈس ایبلٹیز(این آئی ای پی وی ڈی )، دہرادون میں نیشنل آرٹیفشیل لمبز مینوفیکچرنگ کارپوریشن آف انڈیا ( اے ایل آئی ایم سی او) کے ایک نئے’پردھان منتری دیویاشا کیندر (پی ایم ڈی کے )‘ کا افتتاح کیا۔ جناب اگروال نے پی ایم ڈی کے کی پروسٹیٹکس اور آرتھوٹکس لیب، اسٹور روم، آڈیالوجی روم وغیرہ جیسی مختلف اکائیوں کا معائنہ بھی کیا ۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں سکریٹری نے ادارے کے ذریعہ چلائی جانے والی مختلف خدمات کی تعریف کی اور دیویانگ جنوں کو بااختیار بنانے کے لئے ان خدمات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک ایسے 65 دیویاشا کیندر قائم کیے گئے ہیں اور مستقبل میں اسے 300 تک لے جانے کا ہدف ہے۔
جناب اگروال نے ایم بی اے (بریل آلات کی تیاری) ورکشاپ کی تمام مشینوں اور آلات کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے انہیں مزید بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی ہدایت کی اورایم ایس ٹی سی لمیٹڈ کے ذریعے اب استعمال نہ ہونے والی کچھ مشینوں کو جلد از جلد فروخت کرنے کی ہدایت کی۔ ٹریننگ سینٹر فار دی اڈلٹ بلائنڈ (ٹی سی اے بی) اور اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (ڈی ایس ای آر ) کی محکمہ کی نئی عمارت کا بھی معائنہ کیا گیا اور پروجیکٹ کو تیز کرنے کی ہدایات دی گئیں۔
اس موقع پر دیویانگ جنوں کو دیویاشا کیندر میں سکریٹری کی موجودگی میں الیکٹرک ٹرائی سائیکلیں فراہم کی گئیں۔جناب اگروال نے مختلف مستفیدین سے بات کی اور انہیں ان امدادوں کی مدد سے اپنی روزی- روٹی کمانے کی ترغیب دی۔
اس کے بعد، جناب اگروال نے نیشنل بک ٹرسٹ (این بی ٹی) کے بک پروموشن سینٹر کا دورہ کیا اور دیویانگ جنوں کے لیے مختلف پروگراموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ادارے کے ماڈل اسکول کے بچوں کے ذریعہ خود ساختہ کہانیوں کو آڈیو میں تبدیل کرنے کی پہل کو سراہا۔ سکریٹری نے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے کتابوں کی آڈیو تبدیلی کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔
تقریب کے دوران، ڈائریکٹر (این آئی ای پی وی ڈی )،انجینئر منیش ورما نے سکریٹری کو انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے فراہم کی جا رہی خدمات کے بارے میں ایک مختصر تفصیل پیش کی۔ سکریٹری نے ان خدمات کی افادیت پر بھی تبادلہ خیال کیا اور انہیں مزید بہتر بنانے کے لئے تجاویز پیش کیں۔
*****
ش ح۔ م ش
U. 1245
(Release ID: 2064833)
Visitor Counter : 35