وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

کثیر مقصدی بحری جہاز (ایل اینڈ ٹی)پروجیکٹ کا پہلا بحری جہاز’سمرتھک‘ 14 اکتوبر 2024 کو ایل اینڈ ٹی ، چنئی میں لانچ کیا گیا

Posted On: 14 OCT 2024 7:32PM by PIB Delhi

بھارتی بحریہ کے لیے ایل اینڈ ٹی شپیارڈ کے ذریعہ تیار کیے جا رہے کثیر مقصدی بحری جہاز پروجیکٹ کے تحت دو بحری جہازوں میں سے پہلا جہاز 14 اکتوبر 2024 کو ایل اینڈ ٹی کٹو پلی میں لانچ کیا گیا۔ بحری روایات کے عین مطابق، بحری جہاز کو این ڈبلیو ڈبلیو اے کی صدر محترمہ ششی تر پاٹھی کے ذریعہ لانچ کیا گیا۔ تقریب کی صدارت بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل دنیش کے ترپاٹھی نے کی۔ اس بحری جہاز کا نام ’سمرتھک‘ رکھا گیا ہے جس کا مطلب ہے’حامی ‘ ہے  اور یہ پلیٹ فارم سے تصور کیے گئے کثیر جہتی کردار کا مترادف ہے۔

وزارت دفاع اور ایل اینڈ ٹی شپ یارڈ کے درمیان 25 مارچ کو دو کثیر مقصدی بحری جہازوں کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔ یہ کثیر المقاصد جہاز بحری جہازوں کو کھینچ کر لے جانے، مختلف اہداف کو لانچ کرنے اور بازیافت کرنے، انسانی عملے کے بغیر چلنے والی گاڑیاں چلانے اور اندرونِ ملک تیار مختلف ہتھیاروں اور زیر ترقی سینسروں کے لیے آزمائشی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنے کے قابل ہوں گے۔  کثیر مقصدی جہاز 15 ناٹ کی زیادہ سے زیادہ رفتار حاصل کر سکتے ہیں اور 106 میٹر لمبے اور 16.8 چوڑے ہیں۔

بھارتی بحریہ دیسی جہاز سازی کے لیے اپنی کوششوں کو لے کر ثابت قدم ہے۔ پرائیویٹ انڈین شپ یارڈ کی جانب سے اس جہاز کا اجراء 'آتم نربھر بھارت' اور 'میک ان انڈیا' پہل قدمی کے لیے حکومت ہند کے وژن کے مطابق، مقامی جہاز سازی میں ہندوستانی بحریہ کی پیش رفت کو ظاہر کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(1)QHMF.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(2)4TRU.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(3)XVNI.jpeg

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن)

U.No: 1249



(Release ID: 2064828) Visitor Counter : 16


Read this release in: Hindi , English