قانون اور انصاف کی وزارت
محکمہ انصاف نے زیر التواء معاملات کے نمٹارے اور دفتر کی صفائی کے لیے خصوصی مہم 4.0 کا آغاز کیا
Posted On:
14 OCT 2024 4:20PM by PIB Delhi
انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی ) کی رہنمائی کے تحت، محکمہ انصاف ،زیرالتواء معاملات کونمٹانے اور دفتر کے احاطے کی صفائی ستھرائی پر توجہ دینے کے لیے خصوصی مہم 4.0 کا نفاذ کر رہا ہے۔ نئی دہلی کے جیسلمیر ہاؤس میں واقع اپنے دفتر کے احاطے کے علاوہ، محکمہ نے سوچھتا مہم یعنی صفائی ستھرائی کے کام میں فعال شراکت داری کے لیے نیشنل جوڈیشل اکیڈمی ( این جے اے ) بھوپال اور نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی آف انڈیا (این اے ایل ایس اے )، نئی دہلی کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔ پچھلے سالوں کی طرح اس سال بھی یہ مہم دو مرحلوں پر محیط ہے، جس میں پہلا مرحلہ16ستمبر 2024 سے 30 ستمبر 2024 تک شناختی مرحلہ تھا ، جس میں مختلف زیر التواء معاملات (جیسے اراکین پارلیمنٹ کے ریفرنسز ) پارلیمانی یقین دہانیاں، ریاستی حکومتوں کے حوالہ جات، بین وزارتی حوالہ جات، عوامی شکایات ، صفائی اور تزئین کاری جیسے کاموں کی نشاندہی کی جانی تھی۔ 2اکتوبر 2024 سے 31 اکتوبر 2024 پر محیط دوسرا مرحلہ شناخت شدہ زیر التواء معاملات کو نمٹانے اور شناخت شدہ سائٹس/علاقوں کی صفائی اورتزئین کاری کے لیے وقف ہے۔
مذکورہ مہم کے ابھی ختم ہونے والے فیز-I کے دوران، ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے 03 حوالہ جات اور 281 عوامی شکایات کو نمٹانے کے لیے شناخت کی گئی، 272 فزیکل فائلوں کو ختم کرنے کے لیے مختص کیا گیا اور 138 ای فائلوں کو بند کرنے کے لیے منتخب کیا گیا۔ اس کے علاوہ، 06 پارلیمانی یقین دہانیوں، 01 ریاستی حکومتوں کی طرف سے پیش کیا گیا ریفرنس ، 01 بین وزارتی ریفرنس کی بھی نمٹانے کے لیے شناخت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ کے دفتر کے احاطے میں 4 مقامات کی نشاندہی سجانے ،سنوارنے ، صفائی ستھرائی اور تزئین کاری کے لیے کی گئی ہے۔
خصوصی مہم کے نفاذ کے مرحلے کے حوالے سے جو کہ 2.10.2024 سے 31.10.2024 تک مقرر ہے، محکمہ نے 10.10.2024 تک 281 میں سے 188 عوامی شکایات ، رکان پارلیمنٹ کی طرف سےپیش کردہ 3میں سے 2 ریفرنسز کا نمٹارہ کیا گیا ہے جبکہ 272 میں سے 70 فائلوں اور 6 میں سے 3 پارلیمان یقین دہانیوں کو ختم کیا گیا ہے۔ مذکورہ بالا کے علاوہ، محکمہ کے دفتری احاطے کے علاقے کو خالی کرانے کے لیے غیر قابل استعمال اشیاء کی نشاندہی اور ان کو ٹھکانے لگانے کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔ کمیٹی نے ایسی 71 اشیاء کی نشاندہی کی ہے۔ کمیٹی، مہم کے دوسرے مرحلے کے دوران ان اشیاء کوتلف کرنے کے عمل میں ہے۔ ان اشیاء کو ضائع کرنے سے حاصل ہونے والی رقم سرکاری خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔ جہاں تک اسپروسنگ، صفائی ستھرائی اور تزئین کاری کی ضرورت کے حوالہ جات کا تعلق ہے، 4 میں سے 2 کی نشاندہی کی گئی جگہوں کو محکمہ انصاف کے عہدیداروں کے شرم دام کے ذریعے صاف کیا گیا ہے اور باقی 2 کی منصوبہ بندی ،عمل آوری کے دوسرے نصف حصے کے دوران کی گئی ہے۔
محکمہ خاص مہم 4.0 کے دوسرے مرحلے میں، پہلے مرحلے کے دوران شناخت کیے گئے زیر التواء معاملات کو نمٹانے اور صفائی و تزئین کاری کے لیے منتخب کیے گئے مقامات کے رکھ رکھاؤ کے تئیں پابند عہد ہے۔
*******
(ش ح۔ م م ۔ش ا )
U-1230
(Release ID: 2064690)
Visitor Counter : 41