قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

انسانی حقوق سے متعلق بیداری کو بڑھانے کے لیے تربیت دہندگان کو تربیت دینے کے لیے جنوبی بھارت میں این ایچ آر سی کی رسائی


تلنگانہ کے ڈاکٹر ایم سی آر ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سےتربیت دہندگان سے متعلق تین روزہ تربیتی پروگرام کامیابی سے اختتام پذیر

پولیس اہلکاروں، خواتین اور بچوں کی ترقی اور سماجی فلاح و بہبود کے محکموں کے نمائندوں نے اس پروگرام میں شرکت کی جس میں انسانی حقوق کے مختلف پہلوؤں کے نامور اور سرکردہ ماہرین نے خطاب کیا

ڈاکٹر ششانک گوئل، ڈائرکٹر جنرل اور اسپیشل چیف سکریٹری، تلنگانہ نے اختتامی اجلاس میں کمزور گروپوں کے انسانی حقوق کے تحفظ میں اجتماعی ذمہ داری کی ضرورت پر روشنی ڈالی

Posted On: 13 SEP 2024 7:39PM by PIB Delhi

بھارت میں انسانی حقوق کی قومی کمیشن  (این ایچ آر سی ) ملک کے مختلف حصوں میں انسانی حقوق کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے اپنی رسائی کو بڑھانے کے لیے ٹھوس  اور مضبوط کوششیں کر رہی  ہے۔ کمیشن نے 9 سے لے کر  11 ستمبر  2024 تک تربیت دہندگان کے لیے  انسانی حقوق سے متعلق 50 افسران کے لیے  سہ روزہ  تربیتی تقریب کا اہتمام کیا۔   جس میں پولیس اہلکاروں اور خواتین اور اطفال کی ترقی اور سماجی فلاح  و بہبود کے محکموں کے نمائندے شامل تھے۔ یہ تربیتی پروگرام  ڈاکٹر ایم سی آر ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف تلنگانہ  کے سینٹر فار لاء اینڈ پبلک ایڈمنسٹریشن کے تعاون سے منعقد کیا گیا تھا۔   اس  پروگرام کا مقصد شرکاء کو ان کے متعلقہ شعبوں  میں انسانی حقوق کی وکالت کو مزید فروغ دینے کے لیے علم  و آگہی سے آراستہ کرنا تھا۔

alt

اس پروگرام نے تعلیمی اداروں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عدلیہ کے ماہرین کو ایک ساتھ جمع کر دیا۔  اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت تلنگانہ کے ڈائرکٹر جنرل اور اسپیشل چیف سکریٹری ڈاکٹر ششانک گوئل نے انسانی حقوق کے تحفظ کے بارے میں اور  خاص طور پر کمزور گروپوں کے حقوق کے تحفظ کے بارے میں   اجتماعی ذمہ داری  کی اہمیت پر زور دیا۔  انہوں نے  پروگرام کے شرکاء  کے جذبے اور  لگن کی ستائش  کی اور اس طرح کے تربیتی پروگراموں کے انعقاد میں این ایچ آر سی  کی کوششوں کو بھی سراہا۔

alt

تربیتی اجلاس  میں انسانی حقوق کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا،  جس میں   آئینی دفعات، انسانی حقوق کا عالمی اعلامیہ، انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے قومی اور بین الاقوامی میکانزم، خواتین کے حقوق، بچوں کے حقوق اور دیگر کمزور طبقوں  کے حقوق کے تحفظ  جیسے پہلو شامل ہیں۔  پروگرام میں این ایچ آر سی اور مختلف ریاستی انسانی حقوق کمیشنوں کے کام کاج پر بات چیت کی گئی ۔

 

پہلے دن کے اجلاس  میں کورس کا جائزہ، انسانی حقوق سے متعلق آئینی دفعات شامل رہے، اس کے بعد پروفیسر اے ایس رام چندر، پروفیسر (ریٹائرڈ)، لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن (ایل اے بی اے ایس این اے) کے  ساتھ بات چیت اور مباحثے کا اجلاس ہوا ۔  اس کے بعد ایم سی آر ایچ آر ڈی  انسٹی ٹیوٹ کے کنسلٹنٹ شری سری نواس مادھو کی ایک پریزنٹیشن کے ساتھ خواتین کے حقوق پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے ایک  اجلاس  منعقد  ہوئے۔  انہوں نے آئین اور بین الاقوامی قانون کے تحت خواتین کے حقوق پر بات  چیت کئے۔  بعد ازاں، آئی پی ایس  شری اوماپتی،  نے ایک اجلاس  کی قیادت کی جس میں خواتین کے اہم مسائل بشمول اسمگلنگ، گھریلو تشدد، اور جنین کی قتل جیسے مسائل پر توجہ مرکوز   گئی۔

alt

پروگرام کے  دوسرے دن، آئی پی ایس (ریٹائرڈ) شری دامودھر نے بھارت  میں انسانی حقوق کے اداروں اور انسانی حقوق کے تحفظ سے متعلق ایکٹ  1993 کا جائزہ پیش کیا۔  شری سری نواس مادھو نے والدین اور بزرگ شہریوں کی دیکھ بھال اور فلاح و بہبود ایکٹ 2007  اور معذور افراد اور ٹرانس جینڈر کے حقوق کے تحفظ  پر توجہ مرکوز کی۔  اس کے بعد جنین  کےقتل ، معزور افراد سے  متعلق ایکٹ  اور انسانی حقوق کے تحفظ سے متعلق ایکٹ پر تبادلہ خیال اور مباحثہ  ہوا۔

 

پروگرام کے تیسرے دن ڈاکٹر ایم سی آر ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ میں کورس کوآرڈینیٹر  محترمہ   جی جھانسی رانی  نے ایکٹیو بائی اسٹینڈر مداخلت  اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے معاملات میں مداخلت  کرنے کی  اہمیت  کے بارے میں  ایک اجلاس کی سربراہی کی ۔ ڈاکٹر ایم سی آر ایچ آر ڈی آئی ٹی  میں  سینئر فیکلٹی اور  سینٹر فار پبلک ایڈمنسٹریشن  (سی پی اے)   کی سربراہ  ڈاکٹر مادھوی راولاپتی نے کام کی جگہوں  پر جنسی طور پر ہراساں کرنے   اور شکایات کے ازالے کے لیے دستیاب میکانزم کے بارے میں بات  چیت کی۔

alt

تربیت دہندگان سے متعلق  تربیتی   پروگرام جنوبی خطے میں انسانی حقوق کے فروغ اور وکالت کو آگے بڑھانے میں ایک اہم قدم کی نمائندگی کر رہا ہے ۔ جس سے  انسانی حقوق کے احترام اور سمجھ بوجھ کو فروغ دینے کے لیے این ایچ آر سی  کی  ثابت قدمی اور   مضبوط عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔ انسانی حقوق سے متعلق قومی کمیشن این ایچ آر سی مرکزی اور ریاستی حکومتوں، اور ان کی ذیلی  تنظیموں، تعلیمی اداروں، این جی اوز اور انسانی حقوق کے محافظوں اور کارکنوں  کے ساتھ مل کر سبھی کے  انسانی حقوق کے تحفظ اور اسے فروغ دینے کےلیے نئے عزم کے ساتھ   اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔   کمیشن ایک مساوی اور منصفانہ سماج   کے لیے  انفرادی وقار اور احترام کو یقینی بنانے اور انسانی حقوق کے کاز کو ایک لازمی ستون قرار دیتا ہے

 

********

ش ح۔  م م ع۔خ م

UNO-1218


(Release ID: 2064635) Visitor Counter : 32


Read this release in: English , Hindi , Telugu