بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

لیہہ میں ٹیکنالوجی کے ذریعے دیہی صنعتوں کو ترقی دینے سے متعلق مرکز (سی آر ای اے ٹی ای) کا افتتاح

Posted On: 14 SEP 2024 10:03PM by PIB Delhi

بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں( ایم ایس ایم ای)  کےمرکزی وزیر جناب جیتن رام مانجھی نے ورچوئل موڈ کے ذریعے لیہہ میں ٹیکنالوجی کے ذریعے دیہی صنعتوں کو ترقی دینے سے متعلق مرکز (سی آر ای اے ٹی ای) سیٹ اپ کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں عزت مآب وزیر مملکت (ایم ایس ایم ای)، مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کے عزت مآب لیفٹیننٹ گورنر، کے وی آئی سی کے معزز چیئرمین، ایچ ایل  جی یو ٹی- لداخ کے مشیر، سکریٹری (ایم ایس ایم ای)، یوٹی لداخ کے پرنسپل سکریٹری(صنعتیں اور تجارت)،  جے ایس (اے آر آئی)، کے وی آئی سی کے سی ای او، ایم جی آئی آر آئی کے ڈائریکٹر اور بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں ( ایم ایس ایم ای) کی وزارت، یوٹی لداخ، کے وی آئی سی، ایم جی آئی آر آئی کے دیگر اعلی عہدیداران کے علاوہ تقریبا 200 مقامی کاریگروں  نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001IJF3.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00236ZA.jpg

 

سی آر ای اے ٹی ای  پشمینہ اون کے لچھے بنانے کی سہولت،  گلاب اور دیگر پھولوں سے ضروری تیل نکالنے کے لیے پیداواری سہولت تیار کرنے کی  تربیت اور دستیاب پھلوں کی بائیو پروسیسنگ کے لیے پیداواری سہولت تیار کرنے کی تربیت  اور دیگر خام مواد فراہم کرے گا۔ پشمینہ اون کے لچھے بنانے کے لیے درکار مشینری نصب کردی گئی ہےاور یہ  کام کے لیے تیار ہے۔ یہ  مرکز مقامی پیداواری صلاحیت، مصنوعات کے معیار اور  اقتصادی صلاحیت میں اضافہ کرے گا اور مقامی طبقوں  کے لیے ذریعۂ معاش کو بہتر بنائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003KVYO.jpg

 

ایم ایس ایم ای کے وزیر نے اس موقع پر دیہی صنعت کاری کو آگے بڑھانے اورصنعتوں کے قیام کو فروغ دینے پر زور دیا، تاکہ روایتی کاریگروں کو خاص طور پر لداخ جیسے خطوں میں برقرار رکھا جا سکے، جہاں مشکل  جغرافیائی اور موسمی حالات میں گہرے اقتصادی رابطے  کی ضرورت ہوتی  ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004KYSH.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005BE1B.jpg

*****

ش ح۔ ک ح ۔ ت ع

U-1204

                          


(Release ID: 2064577) Visitor Counter : 22


Read this release in: English , Hindi