وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

اولین تربیتی دستے کا بحرین اور متحدہ عرب امارات کا دورہ

Posted On: 13 OCT 2024 7:26PM by PIB Delhi

خلیج فارس میں طویل رینج کی تربیتی تعیناتی کو جاری رکھتے ہوئے آئی این ایس تیر اور  اولین تربیتی دستے كے آئی سی جی ایس ویرا 12اکتوبر 2024 کو بحرین کی بندرگاہ مناما پہنچ گئے۔ بحری تعاون کے فروغ اور انٹرآپریبلٹی کو بڑھانے کے مقصد سے ہندوستانی بحریہ رائل بحرین نیول فورسز کے ساتھ میری ٹائم آپریشنز اور بہترین مشترکہ مشقوں کے مختلف شعبوں میں سرگرم ہونے کے لیے تیار ہے۔ پورٹ کال کے دوران پیشہ ورانہ تعاملات، کراس شپ وزٹ، مشترکہ تربیتی سیشن، یوگا سیشن، بینڈ کنسرٹس، دوستانہ کھیلوں کے فکسچر، سماجی تعاملات اور کمیونٹی رُخی بہبودی سرگرمیوں کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ہندوستانی بحریہ کے سمندری ٹرینی رائل بحرین نیول فورسز کی مختلف تربیتی سہولت گاہوں اور اداروں کا دورہ کریں گے۔

دونوں بحری افواج کی آپریشنل ٹیموں کے درمیان میری ٹائم پارٹنرشپ مشق کی منصوبہ بندی اور انعقاد کے حوالے سے ایک کوآرڈینیشن میٹنگ بھی طے ہے۔ اس دورے میں سی ایم ایف کے شراکت داروں کے ساتھ تعاون پر مبنی مصروفیات اور خطے میں سمندری سلامتی کی توثیق کے لیے تربیتی بات چیت بھی نمایاں ہوگی۔

ایک اور بندرگاہ کے دورے میں اولین تربیتی دستے کاآئی این ایس شردُل متحدہ عرب امارات کے پورٹ رشید واقع دبئی میں داخل ہوا۔ اس جہاز کا ہندوستان کے سفارت خانے میں دفاعی اتاشی اور متحدہ عرب امارات کی بحریہ کے عہدیداروں نے استقبال کیا۔ دورے میں یہ جہاز متحدہ عرب امارات کی بحریہ کے ساتھ متعدد تربیتی سرگرمیوں اور بندرگاہ انٹر ایكشن میں سرگرم  رہے گا۔

بحرین اور متحدہ عرب امارات میں اولین تربیتی دستے کی تعیناتی کا مقصد نہ صرف سمندری تربیت حاصل کرنے والوں کو مختلف بحری تربیتی سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہے بلکہ سماجی، سیاسی، فوجی اور سمندری روابط کو مزید بڑھانے کی کوشش کرنا بھی ہے۔ یہ دورہ بحرین اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہندوستان کے بڑھتے ہوئے دفاعی تعلقات کی طرف اشارہ کرنے كے ساتھ  بحری سیکورٹی تعاون کو فروغ دیتا ہے اور بحریہ کے درمیان ہم آہنگی کو بڑھاتا ہے۔

******

 

U.No:1200

ش ح۔ع س۔س ا


(Release ID: 2064559) Visitor Counter : 47


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil