عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ كی  جموں و کشمیر کے طلباء سے بات چیت جو بھارت درشن ٹور پر ہیں


انہوں نے  انہیں مشورہ دیتا ہے کہ وہ نئی ٹیکنالوجیز کو اپنائیں اور بہتر مستقبل کے لیے اسٹارٹ اپ کی نئی راہوں كی بابت معلومات حاصل كریں

Posted On: 13 OCT 2024 6:25PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹکنالوجی اور ارضیاتی علوم  کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)،  پی ایم او، محکمہ جوہری توانائی، محکمہ خلائی امور، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن كے مملكتی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج ظہرانے پر جموں و کشمیر کے طلباء کے ساتھ بات چیت كی۔یہ بچے حکومت ہند کے بھارت درشن پروگرام کے تحت دہلی میں ہیں۔ اس کا اہتمام جموں و کشمیر پولیس نے كیا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ ان بچوں کی جستجو، مشاہدے کی مہارت، آئی کیو لیول سے بہت متاثر ہوئے اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ نئی ٹیکنالوجیاں اپنائیں، نئی صنعتوں کی راہوں کے بارے میں جانیں اور معاشرے کے مختلف طبقات خصوصاً سائنس اور ٹیکنالوجی، بائیو کیمسٹری، مصنوعی ذہانت اور خلائی ٹیکنالوجی میں ہونے والی نئی پیشرفت سے واقف ہوں۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ معلومات اور علم کے حصول کے لیے اپنے اسمارٹ فون کا استعمال کریں۔

انہوں نے حکومت ہند کی مختلف اسکیموں کے بارے میں بات کی جن میں پردھان منتری وشوکرما یوجنا بھی شامل ہے، جو انہیں اپنے آباؤ اجداد کی مہارت کو حاصل کرنے اور فروغ دینے میں مدد دے گی۔

وزیر موصوف نے انہیں جموں و کشمیر میں خواتین کے زیر انتظام چلنے والے اپنی مدد آپ  گروپوں کے بارے میں بتایا جو سیب کی پیداوار کو دوگنا کرنے اور ان کی شیلف لائف کو بڑھانے پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے پرپل انقلاب کے بارے میں بھی بتایا جو جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو فائدہ پہنچا رہا ہے جو نہ صرف لیوینڈر اگاتے ہیں بلکہ اس سے خوشبو اور تیل بھی نکالتے ہیں جس سے اچھی آمدنی ہوتی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بچوں سے کہا کہ وہ اپنے اساتذہ سے درخواست کریں کہ وہ ان تک نئے نقطہ نظر کے ساتھ پہنچیں اور ان کی تعلیمات میں نئے خیالات کو شامل کریں۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے پولیس افسران سے بھی جو گروپ کا حصہ ہیں درخواست کی كہ  اساتذہ کے لیے ایسی ورکشاپس کا انعقاد کریں جو طلباء کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں۔

جموں و کشمیر پولیس کے سات اہلکاروں کے ساتھ تقریباً 70 طلباء موجود تھے۔ ان میں سے تقریباً نصف ان لوگوں کے خاندانوں سے ہیں جو کارروائی میں مارے گئے تھے۔ یہ طلباء سب سے پہلے بنگلورو گئے جہاں انہوں نے دیگر لوگوں کے درمیان وسوسورایا انڈسٹریل اینڈ ٹکنالوجیکل میوزیم کا دورہ کیا۔ یہ دورہ 09 اکتوبر 2024 کو شروع ہوا۔ وہ ہوائی سفر کر تے ہوئے آئے ہیں اور کل واپس پرواز کریں گے۔

******

U.No:1197

ش ح۔ع س۔س ا


(Release ID: 2064544) Visitor Counter : 40


Read this release in: English , Hindi , Tamil