وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

مالابار کی بندر گاہ کی سرگرمیاں -2024

Posted On: 12 OCT 2024 2:30PM by PIB Delhi

مشرقی بحری کمان کے ذریعے  اہتمام کردہ کثیرجہتی بحری مشق مالابار  - 2024 کے دوران بندرگاہ کی جاری سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر  بھارت ، آسٹریلیا، جاپان اور امریکہ کی شرکت کرنے والی بحری افواج 9 اکتوبر  ، 2024 ء سے وشاکھاپٹنم میں باہمی تعاون کی مختلف تقریبات میں سرگرم عمل ہیں۔ ان سرگرمیوں میں کلیدی قیادت شراکت داری (کے ایل ای)، موضوعات کے ماہرین کا تبادلہ (ایس ایم ای ای)، ایک دوسرے کے جہاز کا دورہ، کھیلوں کے مقابلے اور جہاز رانی سے قبل کے مباحثے شامل ہیں، جن کا مقصد بحری تعاون کو بڑھانا، آپس میں تعاون اور فوجی کارروائیوں میں تال میل کو فروغ دینا ہے۔

اس بحری مشق کا ایک خاص پہلو سینئر بحری قیادت کا باہمی رابطہ رہا، جس میں ، ایسٹرن نیول کمان کے  کمانڈر ان چیف (ایف او سی – اِن – سی ) وائس ایڈمرل راجیش پندھارکر  ،  امریکہ کے بحر الکاہل خطے کے بیڑے کے کمانڈر ایڈمرل اسٹیفن کوہلر، جاپان سیلف ڈیفنس فلیٹ  کے کمانڈر ان چیف وائس ایڈمرل کاٹسوشی اوماچی اور آسٹریلین فلیٹ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل کرس اسمتھ نے  میٹنگ کی تاکہ باہمی بحری تعاون اور  بھارت – بحر الکاہل خطے میں  مشترکہ فوجی کارروائی کو مضبوط کرنے اور مستقبل میں مالابار مشقوں کی ترقی پر بات کی جا سکے۔

اس  تعلق کو مزید تقویت دیتے ہوئے، موضوعات کے ماہرین کے تبادلے اور  ایک دوسرے کے جہاز کے دورے نے حصہ لینے والے ملکوں کو گہرے تعلق اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے کے لیے علم اور بہترین طریقوں کے تبادلے کے قابل قدر مواقع فراہم کیے ہیں۔ اس عمل نے بحری سکیورٹی کو بڑھانے اور  بحری کارروائیوں میں مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔

آسٹریلیا، بھارت، جاپان اور  امریکہ کے عملے نے دوستانہ کھیلوں کے  مقابلوں میں حصہ لیا، جس سے ٹیموں کے درمیان دوستی اور ہم آہنگی کو مزید تقویت ملی۔ سمندروں سے لے کر میدانوں تک، ٹیم ورک اور دوستی کے جذبے نے بحری کارروائیوں سے ہٹ کر مالابار -  2024 کے جذبے کی مثال فراہم کی  ۔  عملے نے ایک یادگار  بھارتی عشائیہ کا بھی لطف اٹھایا، جس میں بھارتی  پکوانوں کے بھرپور ذائقوں نے بحریہ کے درمیان ثقافتی شناسائی کو بڑھانے کا مرحلہ طے کیا۔

جیسا کہ مالابار -  2024 کی بندرگاہ کا مرحلہ قریب آرہا ہے، جہاز رانی سے پہلے کی بات چیت نے مرکزی  مقام حاصل کر لیا ہے، جس میں خلیج بنگال میں آنے والے سمندری مرحلے کے دوران زیادہ سے زیادہ کارروائی جاتی تال میل کو یقینی بنانے کی حکمت عملی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔  اس کا آغاز  14 اکتوبر ، 2024 ء   سے  ہوگا ۔ مختلف سطح  پر  کثیر رخی بات چیت  نے  باہمی تعاون کو مضبوط بنانے، مہارت کے تبادلے اور بحری سکیورٹی کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

 

 

******

(ش ح ۔ م ع ۔ ع ا )

U.No. 1181



(Release ID: 2064385) Visitor Counter : 16


Read this release in: English , Hindi , Tamil