کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلہ اور کان کنی کے مرکزی وزیر، جناب  جی کشن ریڈی  ، حیدرآباد میں ، بھارتیہ ارضیاتی سروے کے تربیتی ادارے کے چھت پر لگائے گئے شمسی توانائی کے پلانٹ کا افتتاح کریں گے

Posted On: 11 OCT 2024 8:56PM by PIB Delhi

کوئلے اور کان کنی کے مرکزی وزیر، جناب  جی کشن ریڈی، کل یعنی 13 اکتوبر کو   بندلاگڑا-ناگول، حیدرآباد میں بھارت کے ارضیاتی سروے  کے  تربیتی ادارے کے، چھت پر لگائے گئے شمسی توانائی کے  ایک پلانٹ کا افتتاح کریں گے۔ وزیر موصوف شمسی توانائی کے پلانٹ کا افتتاح روایتی چراغ روشن کرکے کریں گے۔ جناب  جی کشن ریڈی شمسی توانائی کے پلانٹ کے سوئچ آن کی تقریب کی باضابطہ قیادت بھی کریں گے، جہاں شمسی پلانٹ کو عملی طور پر چالو کیا جائے گا۔

وزیر موصوف ، کچھ دیگر معززین کے ساتھ، جی ایس آئی کے تربیتی ادارے کے کیمپس میں پودے بھی لگائیں گے، جو ادارے کے ماحولیاتی استحکام اور سبز منصوبوں کے عزم کی علامت ہوگا۔ وہ وہاں شمسی پلانٹ کا دورہ کر کے اس کا مشاہدہ بھی کریں گے۔اس موقع پر بعض ممتاز شخصیات بھی موجود ہوں گی، جن میں  ملکاجگری کے رکن پارلیمنٹ،جناب  ایٹالا راجندر؛ تلنگانہ اسٹیٹ ساؤدرن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹڈ(ٹی جی ایس پی ڈی سی ایل ٹی) کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹرجناب  مشرف علی فاروق، جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جنوبی علاقہ) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل جناب  ایس ڈی پاتبھجے اور  کئی دیگر سینئر افسران شامل ہیں۔

چھت پر لگایا گیا شمسی توانائی کا پلانٹ

وزیراعظم سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا، جسے ہمارے عزت مآب وزیراعظم، جناب  نریندر مودی نے 15 فروری 2024 کو لانچ کیا تھا، بھارت کو قابل تجدید توانائی میں عالمی رہنما بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے، اور اس کے ذریعے ملک کے ہر کونے تک صاف اور سستی بجلی پہنچانے کا عزم کیا گیا ہے۔ اس یوجنا کے تحت بھارت بھر میں سرکاری دفاتر اور گھروں میں چھت پر شمسی پینل نصب کیے جائیں گے، جس سے ہم اپنے وافر شمسی وسائل کو  بروئےکارلاتے ہوئے غیر قابل تجدید توانائی پر انحصار کم کر سکیں گے۔

حکومت کا ایک انتہائی اہم ہدف ہے کہ پورے بھارت کے سرکاری دفاتر مکمل طور پر شمسی توانائی کے استعمال سے چلائے جائیں گے۔ صد فیصد شمسی توانائی کا یہ منصوبہ صرف کاربن کے اخراج کو کم کرنے کا  ایک عزم نہیں ہے، بلکہ یہ موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ میں ایک عملی قیادت کی علامت بھی ہے۔ ہر سرکاری عمارت، چاہے وہ چھوٹا سا مقامی دفتر ہو یا قومی سطح کے ادارے، چھت پر لگائے جانے والے جدید شمسی پینلز سے لیس ہوں گے، جو عوامی انتظامیہ میں توانائی کی بچت کا  نئے معیارات قائم کریں گے۔

یہ منصوبہ براہ راست ہمارے ملک کے موسمیاتی تبدیلی کے خلاف کیے گئے عزم میں  ایک معاون ہے۔ غیر قابل تجدید توانائی پر ہمارا انحصار کم کرکے ہم عالمی درجہ حرارت کو محدود کرنے اور آئندہ نسلوں کے لیے زمین کی حفاظت میں مدد کر رہے ہیں۔ شمسی توانائی نہ صرف ماحول دوست ہے بلکہ اقتصادی طور پر بھی فائدہ مند ہے۔ اس طرح کے منصوبے، قابل تجدید توانائی کے شعبے میں روزگار کے مواقع فراہم کرتے ہیں، جن میں مالسازی، تنصیب اور    دیکھ بھال  بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، جی ایس آئی  ٹریننگ انسٹچوٹ کے لیے یہ شمسی توانائی پلانٹ آپریٹنگ لاگتوں کو کم کرنے میں مدد کرے گا، جس سے ادارے کو تحقیق، تربیت اور ترقی کے لیے زیادہ وسائل مختص کرنے کی اجازت ہوگی جو بالآخر طلبہ،عملے اور سائنسی برادری کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ یہ تنصیب ملک کے دیگر اداروں کے لیے بھی ایک مثال بننی چاہیے۔ حیدرآباد میں جی ایس آئی ٹی آئی میں نصب یہ چھت والا شمسی توانائی پلانٹ ایک تکنیکی پیشرفت سے زیادہ ہے۔ یہ قوم کے مستقبل کے لیے بے پناہ عزم کی علامت ہے - ایک ایسا مستقبل جہاں صاف توانائی، پائیداری اور ذمہ دارانہ ترقی ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔

جی ایس آئی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں کل 300 پینلز نصب کیے گئے ہیں۔

شمسی پینلز کی تفصیلات یہ ہیں:

پینلز کی نوعیت: بائی فیشل پینلز

ہر پینل کی اونچائی: 7.5 فٹ         چوڑائی: 3.75 فٹ

ریٹیڈ پاور: شمسی پینل کی مسلسل توانائی کی پیداوار، جسے عام ٹیسٹ کے حالات میں ناپا جاتا ہے (550 واٹ پیٖک)

روزانہ پیداوار: 500 سے 700 یونٹس

*****

ش ح ۔ ش ا ر ۔  م ت 

U - 1182


(Release ID: 2064379) Visitor Counter : 30


Read this release in: English , Hindi , Telugu