ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر مملکت جناب کیرتی وردھن سنگھ کی کوششیں کامیاب ہوئیں اور اب  افریقی ہاتھی ’شنکر ‘ اپنے باڑے میں آزاد گھوم رہا ہے

Posted On: 11 OCT 2024 6:29PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت جناب کیرتی وردھن سنگھ کی طرف سے افریقی ہاتھی ’شنکر ‘ کی صحت اور رہائش گاہ کو بہتر بنانے کی کوششیں رنگ لائی ہیں ۔ جمعہ کے روز، ’شنکر ‘ کو زنجیروں سے آزاد کیا گیا ، جس کے بعد اسے اپنے باڑے میں آزادی سے گھومتے ہوئے دیکھا گیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001T1G9.jpg

 

مرکزی وزیر مملکت جناب کیرتی وردھن سنگھ نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر ہاتھی ’شنکر ‘ کا ایک ویڈیو شیئر کیا ۔ انہوں نے  سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ’’ 9 اکتوبر کو چڑیا گھر کے دورے اور افریقی ہاتھی’ شنکر‘ کو دیکھنے کے بعد، ہم نے ماحولیات کی وزارت، جام نگر کی ٹیم ونتارا اور ماہر ویٹرنری ڈاکٹروں کو یکجا کیا اور  مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ’شنکر ‘ بالآخر زنجیروں سے آزاد ہو چکا ہے۔ وزیر موصوف نے ٹیم کی انتھک کوششوں  کے لیے  شکریہ ادا کیا ، جس میں نیرج،یدوراج، ڈاکٹر ایڈرین (جنوبی افریقہ سے) اور مائیکل (فلپائن سے) شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بحالی کا عمل منصوبے کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے۔

 

 

مرکزی وزیر مملکت جناب کیرتی وردھن سنگھ کی کوششیں آخر کار شنکر کی جسمانی صحت کو بہتر بنانے میں کامیاب ہو رہی ہیں۔ ان کی ہدایات کے بعد، ٹیم نے شنکر کے رویے پر چوبیس گھنٹے نظر رکھی، جب کہ ویٹرنری ڈاکٹروں اور تربیت یافتہ مہاوت ( ہاتھیوں کی دیکھ بھال کرنے والے ) اسے پرسکون رکھنے کے لیے لگاتار کام کرتے رہے۔ 11 اکتوبر کو، ٹیم نے بغیر کسی دوا کے استعمال کے  بعد شنکر کو کامیابی سے زنجیروں سے آزاد کر لیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شنکر کے رویے کا اگلے دو سے تین دن تک بغور مشاہدہ کیا جائے گا اور چڑیا گھر کے موجودہ مہاوتوں کو تربیت دی جائے گی تاکہ ان کے ساتھ ہموار رابطے کو یقینی بنایا جا سکے۔ شنکر کے رویے اور معمول کا مکمل مطالعہ کرنے کے بعد، ایک ذاتی نوعیت کا غذائی منصوبہ تیار کیا جائے گا اور ساتھ ہی اس کی سرگرمیوں کا ایک تفصیلی  شیڈول بھی  مرتب کیا جائے گا  ، جس کے مطابق ہاتھی کو پورا دن مصروف رکھا جا ئے گا ۔ جناب سنگھ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے فلپائن کے مہاوت مائیکل سے بھی شنکر کی پیش رفت پر بات کی۔ جمعہ کے روز، شنکر پہلے کی نسبت کافی پرسکون دکھائی دیا۔

 

………………………………………

( ش ح  ۔ش ا ر   ۔ ع ا  )

U.No. 1168

 


(Release ID: 2064249) Visitor Counter : 47


Read this release in: English , Hindi