وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

رکشا منتری نے بردانگ میں22 فوجیوں  کی یاد میں   بنائے گئے اس  پریرنا استھل کا ورچوول وسیلے سے  افتتاح کیا  جنہوں نے  سکم میں پچھلے سال  سیلاب  میں اپنی جانیں گنوائیں تھیں


انہوں نے ہر حال میں ملک کے لیے ثابت قدم رہنے کے ان کے غیر متزلزل جذبے کو سراہا

یہ یادگار لوگوں کو ہمارے فوجیوں کی قربانیوں کی یاد دلائے گی اور ملک کو نئی بلندیوں پر لے جانے کی ترغیب دے گی: جناب راجناتھ سنگھ

Posted On: 11 OCT 2024 5:41PM by PIB Delhi

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے 11 اکتوبر 2024 کو ان 22 فوجیوں کی یاد میں جنہوں نے گزشتہ سال اکتوبر میں ریاست کی جنوبی لوناک جھیل میں برفانی جھیل کے سیلاب کے دوران اپنی جانیں گنوائیں تھیں، سکم کے بردانگ میں پریرنا استھل کاورچول وسیلے سے افتتاح کیا ۔ گنگٹوک میں خراب موسم کی وجہ سے، رکشا منتری نے مغربی بنگال کے سکنا میں واقع تری شکتی کور کے ہیڈ کوارٹر سے افتتاح کیا۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، رکشا منتری نے فوت شدہ  ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا اور ہر حال میں ملک کے لیے ثابت قدم رہنے کے ان کے غیر متزلزل جذبے کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ پریرنا استھل نے بہادروں کی قربانیوں کو  زندہ و جاوید  بنا دیا ہے اور ہمیشہ کے لیے  ان کی  شجاعت  کو تاریخ میں محفوظ کر دیا ہے۔ یہ میموریل لوگوں کو فوجیوں  کی ہمت کی یاد دلائے گا  اور ہمیشہ ان کے لیے ایک تحریک کا کام کرے گا۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے زور دے کر کہا کہ ایسی یادگاریں جہاں فوجیوں کی قربانیوں کی علامت ہیں، وہیں یہ لوگوں کے اجتماعی شعور کو بھی تشکیل  کرتی  ہیں اوران میں قومی فخر کا احساس بیدار کرتی ہیں۔ "ہر ہندوستانی قومی فخر کا احساس رکھتا ہے۔ لیکن یہ ہمیشہ بیدار نہیں ہوتا کیونکہ کوئی شخص ذاتی زندگی میں مصروف ہو جاتا ہے۔ یادگاریں اور پریرنا استھلز قومی فخر کے اس احساس کو بیدار کرتے ہیں۔ وہ ماضی اور مستقبل کے درمیان ایک پل ہیں، جو کئی نسلوں کو ایک دوسرے سے جوڑتے ہیں، نئی دہلی میں نیشنل وار میموریل، جس میں تقریباً 26,000 فوت شدہ   ہیروز کے نام سنہری حروف میں لکھے گئے ہیں، ان میں سے ایک روشن مثال ہے۔

رکشا منتری نے مادر وطن کی خدمت میں اعلیٰ ترین قربانی دینے والے سپاہیوں کی بہادری اور قربانی کو سلام پیش کرتے ہوئے اسے ایک قرض قرار دیا جسے قوم کبھی نہیں چکا سکتی۔ انہوں نے مزید کہا  کہ "جو لوگ ہمیں نہیں جانتے یا خون سے رشتہ نہیں رکھتے، وہ اپنی جان سے ہماری حفاظت کرتے ہیں۔ یہ قرض ہم کبھی نہیں چکا سکتے۔ میں ان تمام سپاہیوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنی جانیں داؤ پر لگا دیں، تاکہ دوسرے امن سے رہیں‘‘ ۔

جناب راجناتھ سنگھ نے اپنے خطاب کے اختتام پر کہا  "یہ پریرنا استھل ہمارے فوجیوں کی بہادری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ یہ ہم آہنگی کا عکس ہے جو ہمیں ایک دوسرے سے مربوط  رکھتا ہے۔ یہ قومی سلامتی کی علامت ہے، جو ہمیں یقین دلاتی ہے کہ قوم محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ یہ قوم کی خدمت کے ہمارے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ یہ یادگار لوگوں کو ہمارے فوجیوں کی قربانیوں کی یاد دلائے گی، اور انہیں وقف رہنے اور قوم کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی ترغیب دے گی" ۔

تقریب کا اہتمام تری شکتی کور ، سکم کے گورنر جناب اوم پرکاش ماتھر، وزیر اعلیٰ پریم سنگھ تمانگ، آرمی  اسٹاف کے  نائب سربراہ لیفٹیننٹ جنرل این ایس راجہ سبرامنی، جنرل آفیسر کمانڈنگ 17 ماؤنٹین ڈویژن میجر جنرل امیت کبتھیال اور دیگر اعلیٰ حکام نے تقریب میں شرکت کی اور شہید ہونے والے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا۔  اس موقع پر فوجیوں کے اہل خانہ کو اعزاز  بخشا  گیا۔ دفاع کے نامزد سکریٹری جناب آر کے سنگھ اور جنرل آفیسر کمانڈنگ، تری شکتی کور لیفٹیننٹ جنرل زوبن اے من ولا سکنا میں رکشا منتری کے ساتھ موجود  تھے۔

پریرنا  استھل، سکم کے گورنر اور ہندوستانی فوج کے ذریعہ مشترکہ طور پر تعمیر کی گئی ایک یادگار، ہمت اور قربانی کی علامت کے طور پر قائم  ہے۔ یہ یادگار فوجیوں کی آنے والی نسلوں کو متاثر کرے گی اور ہندوستانی فوج کی قوم کے تئیں غیر متزلزل عزم کی یاد دہانی کا کام کرے گی۔ مزید برآں، بھارتی فوج نے یادگار کے ارد گرد کے علاقے کو بحال کر دیا ہے، جو سیلاب سے تباہ ہو گیا تھا اور اسے ایک خوبصورت یادگار جگہ میں تبدیل کر دیا ہے، جو یاد اور قوت  دونوں کی عکاسی کرتا ہے۔

****                           

 

 

(ش ح ۔ا ک۔ر ب)

U.No.1164

 


(Release ID: 2064240) Visitor Counter : 46


Read this release in: English , Hindi , Tamil