وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی بحریہ کے بحری اختراع اور دیسی بنانےکے عمل سے متعلق سیمینار کا تیسرا ایڈیشن (سووالمبن – 2024)


اختراع دیسی بنانے کے عمل کے ذریعہ مضبوطی اور قوت

Posted On: 11 OCT 2024 12:18PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ کے بحری اختراع اور اس کے دیسی بنانے کے عمل سے متعلق (این آئی آئی او) سیمینار سووالمبن2024 کا تیسرا ایڈیشن، 28سے اکتوبر سے 29 اکتوبر 2024 تک بھارت منڈپم میں منعقد ہونے والا ہے۔

سواولمبن کے پچھلے دو ایڈیشنوں میں ہندوستانی بحریہ کو ہندوستانی صنعت سے 2000 سے زائد  تجاویز موصول ہوئی ہیں، جنہیں پروٹو ٹائپس کی ترقی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے 155 چیلنجوں میں تبدیل کیا گیا ہے۔ اس پہل نے آئی ڈی ای ایکس اسکیم کے تحت 200 سے زیادہ ایم ایس ایم ایز/ اسٹارٹ اپس کے ساتھ تعاون کی شروعات کی ہے۔

سووالمبن2024 سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ سیمینار کے پچھلے ایڈیشن کے انعقاد کے ذریعے حاصل کردہ تجربات اور معلومات کو عمل میں لائے گا اور جدت اور دیسی بنانے کے عمل کی کوششوں کو نئی اور خاطر خواہ تحریک فراہم کرے گا۔ اس پروگرام کے تحت 28 اور 29 اکتوبر کو پرگتی میدان میں بھارت منڈپم  کے ہال نمبر 14میں فضائی اور سطحی نگرانی، سطح میں خود مختار نظام، فضائی اور زیرآب ڈومینس، مصنوعی ذہانت اور کوانٹم ٹکنالوجیز جیسی مخصوص ٹیکنالوجیوں کی مصنوعات کی نمائش کی جائے گی۔ بھارت منڈپم میں 29 اکتوبر 2024 کو ڈومین  پر مبنی مخصوص انٹرایکٹو( باہمی بات چیت) سیشن میں پالیسی سازوں، اختراع کاروں، اسٹارٹ اپس، ایم ایس ایم ایز، مالیاتی اداروں اور منصوبے پر سرمایہ کاری کرنے والوں ( وینچر کیپیٹلسٹ) کے درمیان بات چیت کا موقع فراہم کرے گا تاکہ وہ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، مستقبل کی جنگ، مقامیت، اختراع کو فروغ دینے والے ماحولیاتی نظام اور جدید ثقافت کو فروغ دینے سمیت مسائل پر بات چیت اور غور و خوض کیا جائے گا۔ ماحولیاتی نظام اور ایک جدید ثقافت کو فروغ دینا۔ مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہم سے niio-tdac[at]navy[dot]gov[dot]in and mprcnavy[dot]321[at]gmail[dot]comپر رابطہ کریں۔

************

U.No:1144

ش ح۔ع ح ۔ع ر


(Release ID: 2064089) Visitor Counter : 46


Read this release in: English , Hindi , Telugu