ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے صاحب گنج-ہاؤڑا انٹرسٹی ایکسپریس کو جھنڈی دکھا ئی اور جھارکھنڈ میں ریل رابطے کو مزید بڑھایا


صاحب گنج اسٹیشن، آنند وہار-اگرتلہ تیجس راجدھانی ایکسپریس کے لیے جھارکھنڈ میں پہلے ہالٹ کے طور پر کام کرے گا۔ اس سے سنتھال پرگنہ خطے کی دیرینہ مانگ پوری ہوگی

جھارکھنڈ میں پچھلی دہائی میں 100 فیصد برق کاری ہوئی اور 1200 کلومیٹر نئی ریلوے لائنیں بچھائی گئیں، جس میں 56,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوئی اور 57 اسٹیشنوں کی از سر نو ترقی کا کام جاری ہے

Posted On: 10 OCT 2024 7:35PM by PIB Delhi

ریلوے، اطلاعات و نشریات، و الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے یومیہ صاحب گنج-ہاؤڑا انٹرسٹی ایکسپریس کو جھنڈی دکھا کر جھارکھنڈ کے لوگوں کو ایک اہم تحفہ دیا۔ یہ نئی ٹرین سروس صاحب گنج کو ہاوڑہ سے جوڑے گی، 350 کلومیٹر کا فاصلہ صرف 7 گھنٹے میں 125 روپے کے سستے کرایہ پر طے کرے گی، جس سے جھارکھنڈ کے باشندوں کو کافی راحت ملے گی۔ فی الحال، صاحب گنج سے ہاوڑہ تک بذریعہ سڑک سفر کرنے کے لیے مسافر  700 روپے سے 800 روپے خرچ کرتے ہیں۔ اس ٹرین سروس کا آغاز نہ صرف سفر کو آسان بنائے گا، بلکہ خطے میں کاروباری مواقع اور روزگار میں بھی اضافہ کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RYFE.jpg

ریلوے کے وزیر نے آج جھارکھنڈ کو ایک اور تحفہ دیا ہے۔ آج سے، ہفتہ وار آنند وہار - اگرتلہ تیجس راجدھانی ایکسپریس (20501)، جو قومی راجدھانی خطہ کے آنند وہار سے اگرتلہ تک سفر کرتی ہے، اب جھارکھنڈ کے صاحب گنج اسٹیشن پر بھی رکے گی۔ صاحب گنج ریاست میں اس ٹرین کا پہلا اسٹاپ ہوگا، اس طرح سے یہ جھارکھنڈ میں بہار اور مغربی بنگال کے درمیان واحد اسٹیشن بنے گا جہاں یہ ٹرین رکے گی۔ یہ جھارکھنڈ کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ تھا، جو اب پورا ہو گیا ہے۔

صاحب گنج-ہاوڑہ انٹرسٹی ایکسپریس (13428) روزانہ صاحب گنج اور ہاوڑہ اسٹیشنوں کے درمیان چلائی جائے گی۔ یہ ٹرین سکری گلی، ٹنپہاڑ، برڑروا، پاکوڑ، رام پور ہاٹ، بولپور شانتی نکیتن، بردھمان اور بندیل میں رکے گی۔ ٹرین صاحب گنج سے صبح 5:20 بجے روانہ ہوگی اور دوپہر 12:15 بجے پر ہاوڑہ پہنچے گی۔ اس ٹرین (13427) کا واپسی کا سفر  دوپہر  13:45 پر ہاوڑہ سے شروع ہوگا اور 20:35 بجے صاحب گنج پر ختم ہوگا۔ ٹرین 9 جنرل کوچز اور ایس ایل آر / ایس ایل آر ڈی 2 کوچز ہوں گے۔

اگرتلہ، آنند وہار-اگرتلہ تیجس راجدھانی ایکسپریس (20502) کا مالدہ ڈویژن کے صاحب گنج اسٹیشن پر نیا اسٹاپیج ہوگا۔ ٹرین 15.10.2024 کو  13:56  بجے  صاحب گنج اسٹیشن پر رکے گی اور 13:58 بجے یہاں سے روانہ ہوگی۔ واپسی میں یہ ٹرین (20501)،   10.10.2024 کو 17:01  بجے  صاحب گنج اسٹیشن پر رکے گی اور 17:03  بجے یہاں سے روانہ ہوگی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0023YA3.jpg

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے، مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ ’’سنتھال پرگنہ خطہ کی ایک طویل تاریخ ہے اور اس نے ہماری جدوجہد آزادی میں اہم تعاون دیا ہے۔ جھارکھنڈ تاریخی ثقافت سے متصف ایک بڑی ریاست ہے اور پورے ملک میں بہت سی صنعتیں بجلی کی فراہمی کے لیے جھارکھنڈ پر منحصر ہیں۔ اگر ہم آزادی کی تاریخ میں جھارکھنڈ کے کردار پر نظر ڈالیں تو ہمیں مودی جی کی قیادت میں پچھلے دس سالوں میں دیے گئے تعاون کو یاد رکھنا چاہیے۔ دس سال پہلے، جھارکھنڈ کے لیے ریلوے بجٹ محض 450 کروڑ روپے تھا، لیکن آج یہ بڑھ کر 7,300 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔ یہ جھارکھنڈ کی ترقی کے لیے سرمایہ کاری میں 16 گنا اضافہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پچھلی دہائی میں، 1200 کلومیٹر ریلوے لائنیں تعمیر کی گئی ہیں اور جھارکھنڈ میں 100 فیصد برق کاری کی گئی ہے۔ 57 اسٹیشنوں کی ازسرنو ترقی کا کام جاری ہے اور ریاست بھر میں کئی نئے پروجیکٹ شروع کیے گئے ہیں۔ جھارکھنڈ میں ریلوے سیکٹر کے لیے 56,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا منصوبہ ہے۔ یہ یہاں کے رہائشیوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرے گا، نئی صنعتوں کو راغب کرے گا اور روزگار کے مواقع پیدا کرے گا۔ طلباء کے پاس اپنی تعلیم کے لیے سفر کرنے کے ذرائع ہوں گے اور جن لوگوں کو طبی خدمات کی ضرورت ہے انہیں نقل و حمل کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔

صاحب گنج کے باشندوں اور صاحب گنج سے ہاوڑہ کے راستے میں آنے والے دیہاتوں، قصبوں اور شہروں کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے جناب نشی کانت دوبے اور جناب اننت کمار اوجھا کا ان کے متعلقہ علاقوں میں ان کی قابل ستائش کوششوں کے لیے خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ان کی مسلسل پیروی اور عزم کا اعتراف کیا، نہ صرف چیلنجوں کو اجاگر کرنے بلکہ مؤثر حل نکالنے کے لیے۔ اس باہمی تعاون کے جذبے نے صاحب گنج سے ہاوڑہ تک چلنے والی نئی ٹرین سروس کا افتتاح ممکن بنایا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003JPQJ.jpg

اس موقع پر گوڈا سے ممبر پارلیمنٹ جناب نشی کانت دوبے بھی، ریل بھون میں ویڈیو کانفرنسنگ کے دوران موجود تھے، جب کہ جھارکھنڈ کے راج محل سے ممبر اسمبلی جناب اننت کمار اوجھا نے صاحب گنج ریلوے اسٹیشن پر تقریب میں شرکت کی۔ دونوں رہنماؤں نے وزیر ریلوے کی جانب سے متعارف کرائے گئے ریلوے اقدامات کی تعریف کی۔ جناب دوبے نے کہا کہ مودی حکومت کے اقتدار سنبھالنے تک،  140 سال پہلے بنائے گئے گریڈیہہ ریلوے اسٹیشن پر ٹرینیں نہیں چلتی تھیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ترقی، نئی خدمات کے ساتھ، جھارکھنڈ کے لوگوں کو تین اہم شکتی پیٹھوں- کامکھیا، تریپورہ سندری اور کالی گھاٹ- کے ساتھ جوڑنے کا موقع فراہم کرتی ہے، جو کہ نوراتری کے تہوار کے دوران ایک خاص تحفہ ہے۔

******

ش  ح۔ م م ۔ م ر

U-NO. 1134


(Release ID: 2063978) Visitor Counter : 51


Read this release in: English , Hindi , Kannada