وزارت خزانہ
وزارت خزانہ کا محکمہ محصولات، صفائی کو فروغ دینے اور زیر التواء معاملات کو نمٹانے کے لیے 2 سے 31 اکتوبر 2024 تک خصوصی مہم 4.0 کا اہتمام کر رہا ہے
Posted On:
10 OCT 2024 6:51PM by PIB Delhi
وزارت خزانہ کا محکمہ محصولات (ڈی او آر)، 2 سے 31 اکتوبر 2024 تک خصوصی مہم 4.0 چلا رہا ہے، جس میں زیر التواء معاملات کو نمٹانے اور دفتر کے احاطے کی صفائی کو یقینی بنانے پر توجہ دی گئی ہے۔
سال 2023 میں خصوصی مہم 3.0 کی ابتدائی مدت کے دوران، ڈی او آر نے ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے کل 12 زیر التواء ریفرنسز، 110 عوامی شکایات اور 110 عوامی شکایات سے متعلق اپیلوں کو نمٹایا تھا۔ اس کے علاوہ، مجموعی طور پر 580 فزیکل فائلوں کو، جائزہ لینے کے بعد تلف کر دیا گیا۔ مزید برآں اسکریپ کو ٹھکانے لگانے سے، 9600 روپے کی آمدنی بھی ہوئی۔ ان مہمات کے نتیجے میں دفتری ماحول میں، جگہ کے بہتر انتظام اور کام کے صحت مند ماحول کے ساتھ، مجموعی طور پر بہتری آئی ہے ۔
اس سال بھی ڈی او آر نے زیر التوا معاملات کو نمٹانے، صفائی ستھرائی، خلائی انتظام، دفاتر کی خوبصورتی اور پرانی فائلوں کا جائزہ لینے اور انھیں تلف کرنے کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کیا ہے۔
ایگزیکیوشن فیز، جسے فیز-II بھی کہا جاتا ہے، کے دوران تمام شناخت شدہ زیر التواء معاملات کو نمٹانے اور سائٹ کی صفائی کا کام کیا جائے گا۔ خصوصی مہم 4.0 کے دوران، ڈی او آر کارکردگی اور صفائی کے معاملے میں نئے معیارات قائم کرنے کے لیے پرعزم ہے، جس سے صاف ستھرے اور زیادہ مؤثر گورننس میں مزید مدد ملتی ہے۔
******
ش ح۔ م م ۔ م ر
U-NO. 1128
(Release ID: 2063944)
Visitor Counter : 41