سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سائنس کی وزارتوں میں کارکردگی کو بڑھانے کے لیے ہم آہنگی کا مطالبہ کیا
وزیرموصوف نے کلیدی پروجیکٹوں کے فوری نفاذ پر بھی زور دیا
Posted On:
10 OCT 2024 5:53PM by PIB Delhi
سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ارضیاتی سائنسزکے وزیر مملکت(آزادانہ چارج)، وزیراعظم کے دفتر ، ایٹمی توانائی، خلا، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے محکمےکے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے تمام سائنس کی وزارتوں اور محکموں کے اعلیٰ حکام کے ساتھ آج ہوئی ایک مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی۔وزیرموصوف نے جاری منصوبوں اور بجٹ کے استعمال کی پیشرفت کا جائزہ لیا اور انہوں نے ہم آہنگی اور کارکردگی کو بڑھانے پر زور دیا۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بجٹ کے وسائل کے بروقت اور زیادہ سے زیادہ استعمال کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیرموصوف نے وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعے اعلان کردہ متعدد منصوبوں پر تیزی سے عمل آوری کے لیے کلیدی محکموں بشمول سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، شعبہ بائیو ٹیکنالوجی،سی ایس آئی آر، ڈی ایس آئی آر، آئی ایس آر او، ارضیاتی سائنسز کی وزارت ، خلائی محکمہ کے عہدیداروں پر زور دیا۔
ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے اس سال کے بجٹ کے دوران اعلان کردہ منصوبوں اور گزشتہ دہائی کے بجٹ کی صورتحال کا بھی جائزہ لینے کے بعدوزیر موصوف نے انوسندھان نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن (اے این آر ایف)کے تعلق سے بھی بات کی۔
شفافیت اور شہریوں کی مصروفیت پر حکومت کی توجہ کے مطابق، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سینئر عہدیداروں سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے مزید فعال طریقے سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا۔ وزیرموصوف نے ہندوستان کی سائنسی ترقی کو ظاہر کرنے کے لیے موثر ابلاغ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ‘نوجوان نسل کے ساتھ منسلک ہونے کے لیےہماری موجودگی کو سوشل میڈیا پر محسوس کیا جانا چاہیے’۔
یہ میٹنگ ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی سائنس کے مختلف شعبوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ وسائل کا موثر استعمال کیا جائے اور پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل ہو۔ انہوں نے پرگتی پلیٹ فارم میں نمایاں کئے گئے پروجیکٹوں کا بھی جائزہ لیا اور عہدیداروں کو ان کی تکمیل کو تیز کرنے کی ہدایت دی۔
وزیر موصوف کی جانب سےجوابدہی، کارکردگی اور رسائی کے تئیں تاکید کیا جانا ، ہندوستان کی سائنسی اور تکنیکی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے حکومت کے عزم کو واضح کرتی ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پی پی پی موڈ میں غیر سرکاری شعبوں کے ساتھ مل کر علم اور وسائل کو جمع کرنے پر مبنی پائیدار ماحولیاتی نظام کا منتر بھی شیئر کیا۔
وزیرموصوف نے صنعت کے ابتدائی ربط کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور عام لوگوں کے لیے فوائد کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ وزارت کے ماتحت تمام محکمے مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے تال میل سے کام کریں گے۔
محکمہ نے تمام سائنسی محکموں کے لیے واحد نوڈل جوائنٹ بننے کے لیے پورٹل کے مزید انضمام اور بہتری کے لیے ان کی رہنمائی بھی حاصل کی۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ہر قسم کی سائنسی تحقیق کے لیے‘ون کامن پورٹل’ کی موجودہ حیثیت کا جائزہ لیا۔
***********
(ش ح۔ ک ا۔ ت ع)
UR-1123
(Release ID: 2063927)
Visitor Counter : 35