امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
خوراک اور عوامی تقسیم کا محکمہ، حکومت ہند نے سوچھتا ہی سیوا 2024 مہم کے تحت سرگرمیاں مکمل کیں
Posted On:
04 OCT 2024 6:27PM by PIB Delhi
خوراک اور عوامی تقسیم کے محکمے نے 2.10.2024 کو "سوچھتا ہی سیوا 2024" مہم کو "سوچھ بھارت دیوس" کے جشن کے ساتھ کامیابی کے ساتھ ختم کیا۔ محکمہ نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت بھی پیش کیا۔
صفائی متر ماحولیاتی نظام کا ایک لازمی حصہ ہیں اور جس ادارے میں وہ کام کرتے ہیں اس کے ملازمین کو صحت مند اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرتے ہیں۔ دفتر میں سوچھتا کو برقرار رکھنے میں ان کے اہم کردار کے اعتراف میں، محکمہ خوراک اور عوامی تقسیم نے صفائی متروں کےلیے ایک اعزازی تقریب کا اہتمام کیا۔
انڈین گرین اسٹوریج اینڈ منیجمنٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، ہاپوڑ نے ایک سی ٹی یو (بلیک اسپاٹ) میں سوچھ بھارت دیوس منایا جس کی شناخت ایس ایچ ایس -24 مہم کے دوران کی گئی تھی۔ ڈائریکٹر انچارج نے صفائی متروں کو ہار پہنایا ، شالیں پیش کیں اور سیفٹی گیئر تحفے میں دیئے ۔
نیشنل شوگر انسٹی ٹیوٹ کانپور کی طرف سے سوچھ بھارت دیوس کی تقریب اور صفائی متروں کے اعزاز کا اہتمام کیا گیا۔
02.10.2024 کو فوڈ کارپوریشن آف انڈیا اور اس کے ریجنل/زونل آفس کے ذریعے کی گئی سرگرمیاں
فوڈ کارپوریشن آف انڈیا ہیڈکوارٹر نے 2.10.2024 کو مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش اور صفائی کے کارکنوں کو تحائف/ایوارڈز کے ساتھ مبارکباد دیتے ہوئے سوچھتا ہی سیوا 2024 مہم کی اختتامی تقریب منائی۔
جی ایم ہیڈکوارٹر کی قیادت میں ایف سی آئی ہیڈکوارٹر کے افسران اور اہلکاروں نے سوچھتا ہی سیوا 2024 مہم کے ایک حصے کے طور پر سکندرا لین، نئی دہلی میں ایک نشان زد جگہ پر صفائی کی ، جس سے اس علاقے کو ایک تازہ اور نئی شکل دی گئی۔
02.10.2024 کو سوچھ بھارت دیوس تقریب میں ایف سی آئی ، زونل آفس (ایسٹ) نے گاندھی جینتی کا جشن منایا اور سی ٹی یو سائٹ پر صفائی کی گئی ۔ صفائی اہلکاروں کو اس نیک کام پر ان کے حوصلے بلند کرنے کے لیے تحائف سے بھی نوازا گیا۔
علاقائی دفتر، رانچی نے بھی گاندھی جینتی جوش و خروش کے ساتھ منائی۔ اس موقع پر، جنرل منیجر (ریجن) کی طرف سے صفائی ورکرز میں تحائف/ایوارڈز تقسیم کیے گئے۔ شناخت شدہ سی ٹی یو مقامات پر شجرکاری مہم بھی چلائی گئی۔
سینٹرل ویئر ہاؤسنگ کارپوریشن اور اس کے علاقائی دفاتر کی سرگرمیوں کی تفصیلات
سی ڈبلیو سی کارپوریٹ آفس، نئی دہلی کی طرف سے کی گئی سرگرمیوں کی جھلکیاں۔
علاقائی دفتر کوچی نے صفائی کرنے والوں اور مددگاروں کو کمیونٹی کی صفائی کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرنے پر مبارکباد دی۔ سوچھتا کی بھاگیداری کے تحت ایک اسکول میں ڈرائنگ کا مقابلہ بھی منعقد ہوا۔ سی ڈبلیو ، کانجی کوڈ نے ایک اسکول میں ڈرائنگ کا مقابلہ بھی منعقد کیا۔
ریجنل آفس، بنگلور نے صفائی متر سیف کیمپ کے تحت صفائی ملازمین کے لیے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا
لکھنؤ کے علاقائی دفتر میں سوچھ بھارت دیوس کی تقریبات کے موقع پر ریجنل مینیجر کے ذریعہ پودے لگائے گئے اور بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر صافی متروں کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔
علاقائی دفتر، احمد آباد نے صفائی ویروں اور ان کے معاونین کے لیے کمیونٹی کی صفائی کو برقرار رکھنے میں ان کی انمول شراکت کے اعتراف میں ایک اعزازی تقریب کا انعقاد کیا۔
احمد آباد کے علاقائی دفتر نے صفائی کے حوالے سے بیداری کو فروغ دینے کے لیے پریمل گارڈن میں کپڑے کے تھیلوں کی تقسیم کا انعقاد کیا۔ اس کے علاوہ اسی مقام پر ایک فوٹو بوتھ بھی قائم کیا گیا تھا۔ احمد آباد کے علاقے میں کئی گوداموں میں صفائی کو برقرار رکھنے کے لیے ایک شاندار پہل کی گئی۔
ریجنل آفس، پٹنہ نے سوچھ بھارت دیوس کے موقع پر افسران اور ملازمین کے ذریعہ صفائی مہم کا اہتمام کیا۔ اس مہم میں سب نے مل کر کیمپس اور آس پاس کے علاقے کو صاف کیا۔
سی ڈبلیو سی آر او گوہاٹی نے گاندھی جینتی منانے اور سوچھتا ہی سیوا 2024 کو فروغ دینے کے لیے دیگھولی پکھوری میں واکتھون کی میزبانی کی! آئیے اپنے ماحول کو صاف رکھیں! 🌍💚
علاقائی دفتر، ممبئی میں ایس ایچ ایس 2024 کی اختتامی تقریب ہوئی جس کے دوران بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ دفتر کے ملازمین نے بھی شرمدان میں حصہ لیا جس کے دوران دفتر اور اس کے احاطے کی صفائی کی گئی۔
سی ڈبلیو، کولاپور، آئی سی ڈی پونے اور آئی سی ڈی ورنا، گوا میں بھی ایس ایچ ایس 2024 کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد، تمام ملازمین نے دفتر اور اس کے احاطے کی صفائی کے لیے شرمدان میں حصہ لیا۔
ریجنل آفس بھوپال میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کی یوم پیدائش کو ریجنل منیجر کی موجودگی میں سوچھ بھارت دیوس کے طور پر منایا گیا۔ اس موقع پر صفائی کے کارکنوں کو اعزازات سے نوازا گیا۔ افسران اور ملازمین نے دفتر کے احاطے کے اندر اور باہر پارکنگ ایریا میں صفائی کی۔ ایک پیڑ ما ں کے نام مہم کے تحت درخت بھی لگائے گئے۔
آر ڈبلیو سی کوڈل نگر کی طرف سے ایک سوچھتا خصوصی مہم کا انعقاد کیا گیا، جس میں کمیونٹی کی صفائی پر توجہ دی گئی۔ مدورائی انائیور سیکشن سے میونسپلٹی کا صفائی کا عملہ اس تقریب کے لیے جمع تھا۔ ٹرمینل مینیجر کی طرف سے حفاظتی دیکھ بھال پر ایک سیشن منعقد کیا گیا، جس میں پلاسٹک کے فضلے کو کم کرنے کے بارے میں شہر کے رہائشیوں کو بیدار کرنے اور اس کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔
فضلہ کو الگ کرنے کے عمل کے دوران دستانے کی اہمیت پر زور دیا گیا، ساتھ ہی فضلہ کی مختلف اقسام بھی بتائی گئی ۔ صفائی ستھرائی کے عملے کی بہترین خدمات کو سراہا گیا اوراظہار تشکر کے طور پر صفائی کرنے والی اشیاء کے ساتھ جوٹ کے تھیلے بھی تقسیم کیے گئے۔
کئی دنوں کی سرگرمیوں کے بعد، محکمہ خوراک اور عوامی تقسیم اور اس کے پی ایس یوز/ ماتحت اور منسلک دفتر نے 2 اکتوبر 2024 کو بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اور ان کی کہاوت 'صفائی خدا پرستی کے مترادف ہے' کو یاد کرتے ہوئے ایس ایچ ایس 2024 مہم اختتام پذیر ہوئی ۔ مہاتما گاندھی کے صاف ستھرے ہندوستان کے مشن کو خراج عقیدت پیش کرنے میں ان کی انمول شراکت کے اعتراف میں سفائی متروں کو بھی نوازا گیا۔
****
ش ح۔ع و ۔خ م
U. No. 1115
(Release ID: 2063904)
Visitor Counter : 25